نفرت سے آسان کوٸی چیز نہیں
لیکن محبت کےلیے ایک عظیم روح کی ضرورت ہوتی ہے
💫🌸🖤
ٹوٹی ہوٸی چیز جُڑ کر پہلے جیسی نہیں بن جاتی
کچھ بھی توڑنے سے پہلے بس اتنا یاد رکھ لیجئے گا
✨🥀💯
جس دن لوگوں کو "محبت" اور
اٹریکشن" میں فرق سمجھ آ گیا"
تو ننانوے فیصد محبتیں جعلی نکل آٸیں گی
🙃🔥💯
!.......پتا ہے
مجھے خاموشی پسند ہے
لیکن کبھی کبھی بہت باتیں کرنے کا دل کرتا ہے اور جب بھی میرا دل کرتا ہے کہ میں بہت ساری باتیں کروں، کوٸی مجھے سنے، مجھے بات کرنی ہے۔۔۔تو کوٸی نہیں ہوتا میرے پاس۔۔۔
میں پھر خود سے باتیں کرتی ہوں۔۔،لوگ کہتے ہیں کہ خود سے باتیں کرنے والے لوگ پاگل ہوتے ہیں
میں پاگل نہیں ہوں بس جب کوٸی نہیں ہوتا مجھ سے بات کرنے والا تو میں خود سے کر لیتی ہوں اور خود سے باتیں کرتے کرتے میرا دل کرتا ہے کہ میں لکھوں کیونکہ مجھے لکھنا اچھا لگتا ہے۔۔۔میں اپنی باتیں خود کو لکھ کر بتاٶں۔۔۔کوٸی سنے یا نہ سنے مسٸلہ نہیں
✨🫶🏻🦋🌸🖤
کسی کو زخم مت دینا،خراشیں زندہ رہتی ہیں
زبان سے وار مت کرنا،صداٸیں زندہ رہتی ہیں
بس اک کردار ہے جو حشر میں جلوے دھاۓ گا
مثالی بن کے رہنا، مثالیں زندہ رہتی ہیں
✨🦋🌸
زندگی نے جو سب سے اہم بات سکھائی وہ یہ کہ جتنے میسّر رہو گے اتنے بےمول ہوتے جاٶ گے۔۔۔
انسان ہمیشہ قریب کی چیز کو حقیر اور لاحاصل کو قیمتی سمجھتا ہے
🔥🤍💯
...جو شکایت نہیں کرتے
🥀تکلیف انہیں بھی ہوتی ہے
وہ سخت لہجوں سے دور بھاگنے والی لڑکی
وہ شخص تھوڑا کڑوا بھی بولے تو سن لیتی ہے
💫🦋🖤
مجھے پسند ہیں وہ لوگ
جو اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں
سازشیں نہیں کرتے
نفرتیں نہیں پھیلاتے
بس اپنی دنیا میں خوش رہتے ہیں
مطمٸن رہتے ہیں اور
میں خود بھی ایسی ہی ہوں
مجھے باہر کی دنیا کی خبر نہیں ہوتی
..بس اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہوں
✨🦋🌸🖤
تمہارا دل کیسا ہے؟
...میرا دل'
یہ ہر وقت اپنے خالق سے رحم کا طلبگار رہتا ہے...اس دنیا کے ساتھ اس کی نہیں بنتی۔۔یہ ہر وقت زخمی ہی رہتا ہے
مگر میں سمجھتی ہوں کہ
✨🌸'اس پر رب کی خاص رحمت ہے
کیا تم نے سنا نہیں کہ"
"بڑی نعمت ہے دل کا دنیا میں نہ لگنا
✨🍁🤍
لوگوں کو یہ غرور ہے کہ انکے چاہنے والے بہت ہیں
ہماری حیاء کا تقاضا ہے کہ ہماری طرف کوٸی دیکھے بھی نا
✨💫🤍
مجھے اعتراض کرنے دو
کہ یکطرفہ عشق بہتر ہے
...ایک اصلی دو طرفہ عشق سے
بلکہ یکطرفہ عشق ہی ہے
..بہترین عشق کیونکہ
جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا
..اس کے ختم ہونے کا ڈر نہیں ہوتا
✨🦋🍁🖤💫
!!!..ہم انمول تو نہیں
مگر بارش کے ان قطروں
...کی طرح خاص ضرور ہیں
جو ہاتھ سے گر جاٸیں
!!..تو ملا نہیں کرتے
✨🤍🍁
میں لوگوں کو خود سے بیزار کرنے میں ماہر ہوں
میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو پسند نہ آٶں
💫🤍🍁
دوا کی تلاش میں رہا، دعا کو چھوڑ کر
میں چل نہ سکا دنیا میں، خطاٶں کو چھوڑ کر
.
.
حیران ہوں میں اپنی حسرتوں پر اقبال
ہر چیز خدا سے مانگ لی، مگر خدا کو چھوڑ کر
کبھی تو یاد آٶں گی
کبھی جب میں نہیں ہونگی
کبھی جب ساتھ چھوڑیں گے
تمہیں پھر یاد آٸیں گی
وہ ساری غفلتیں لیکن
کبھی پھر میں نہیں ہونگی
!!مگر میں یاد آٶں گی۔۔۔۔۔
✨🍁🦋
میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ مجھ سے جڑے لوگ ہمشہ خود کو خاص سمجھیں، میں ان کی موجودگی کو خاص سے خاص تر بنا دوں لیکن جب وہ خاص ہو جاتے ہیں تو مجھے عام کر دیتے ہیں۔۔
✨🙃💔
چھوڑ دیا میں نے ہر چیز کی خواہش کرنا
جو میرے حق میں بہتر ہوگا میرا اللہ اسے مجھ تک خود ہی لے آۓ گا
🪄🫴🏻🫀✨
میں خواب تو بہت حسین رکھتی ہوں
مگر اس میں رضا اللہ کی رکھتی ہوں
✨🖤🫰🏻
...لفظوں کے دیوانے بہت ملیں گے
تلاش اس کو کرو جو خاموشی کو سمجھے
✨🤍💯
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain