Damadam.pk
SeddiGondal's posts | Damadam

SeddiGondal's posts:

SeddiGondal
 

اک پل میں جو برباد کر دیتے ہیں دل کی بستی کو...........
وہ لوگ دیکھنے میں اکثر بہت معصوم ہوتے ہیں
Tuesday 30 August 2022
Time 5:00PM

SeddiGondal
 

جاتے ہوۓ رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہنے لگا " اکیلے کیسے جاو گے ؟ اب تک تو آپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی، آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی۔ اندھے آدمی نے جوابا کہا: "میں اندھا نہیں تھا، مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں۔ کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اسکی بدصورتی دیکھ سکتا ہوں، تو یہ احساس اسے اسکی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتی۔ اسلئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی، میں بس اسے خوش رکھنا چاہ رہا تھا۔
Complete
Tuesday 30 August
Time 10:25am

SeddiGondal
 

” محبت کی انتہا “
ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی، بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے ، مگر ایک دن اس لڑکی کو جلد (skin) کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے اسکی خوبصورتی روز بروز گھٹتی جارہی تھی۔ ایک دن اسکا شوہر کسی سفر پہ نکلا، واپس آتے ہوۓ اسے حادثہ پیش آیا جس میں اسکی دونوں آنکھیں جاتی رہیں۔ خیر انکی ازدواجی زندگی یونہی چلتی رہی اور اسکی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا انکی زندگی پر اسکا کوئی اثر بھی نہ پڑا، دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایکدوسرے کا خیال رکھتے رہے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہو گیا، اسکا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے، جسکے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا۔
جاری

SeddiGondal
 

مُحَمَّد ﷺ
مُحَمَّد ﷺ
مُحَمَّد ﷺ
😘😘😘

SeddiGondal
 

ﷺمُحَمَّد
ﷺمُحَمَّد
ﷺمُحَمَّد
😘😘

SeddiGondal
 

اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے . اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہو جاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی .
رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ، محبت کا جذبہ کبھی نا ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور لباس خراب ہو جائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا ، پیوند لگایا جاتا ہے .رشتوں میں بھی پیوند لگائیں-
منقول

SeddiGondal
 

باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟ ؟
نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے
اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگا دیا . جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا کہ کھایا نا جاتا . مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . . . . . . . . . . . .
قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہو گئی . اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی . اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے " اچھا كھانا " بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی . . . . . . میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا . میرے ایک عمل نے مجھے
Jaari

SeddiGondal
 

آج كھانا تم بناؤ گی ، جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا .
وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگاے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے . اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا " اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو" ؟
میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی " ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے " . میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا . كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے . میں نے اپنی بیگم کا بازو پکرا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .
Jaari

SeddiGondal
 

🌧️🌧️🌧️🌧️
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب میری امت میں سے أَسْتَغْفِرُاللّٰه کم ہو جائے گا تو بارش کا نزول زیادہ ہو جائے گا
ایک أَسْتَغْفِراللّٰه پڑھ کر سب کو سینڈ کر دو کچھ دیر بعد اربوں کھربوں ہو جائیں گے
ان شاءاللّٰہ
اللہ اپنے تمام بندوں پر رحم فرمائے🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️
🤲🤲🤲

SeddiGondal
 

کسی کو بھی اس کے ماضی کی وجہ سے مت پرکھو۔
ہو سکتا ہے وہ اب وہاں نہ رہتا ہو۔
Saturday 27 August 2022
Time 6:45PM

SeddiGondal
 

ضروری نہیں کہ تمہیں ٹھیک شخص سے ہی محبت ہو اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر انسان بُرا ہی ہو۔ مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو مقدر میں نہیں ہوتی۔ ہاں وہ ہر شے پر قادر ہے، بُرے کو بہتر بنا سکتا ہے اور بہتر کو بگاڑ سکتا ہے۔ پر تم ضد پر کیوں اڑے ہو؟ کیوں خود کو اذیت میں ڈال رکھا ہے؟ خود کو وقت دو، رب پر بھروسہ رکھو۔کس کو کب اور کیا دینا ہے وہ خوب جانتا ہے اور درحقیقت وہ تمہیں بہترین سے نوازے گا - 🍂
Saturday 27 August 2022
Time 12:21PM

SeddiGondal
 

میرے پروردگار..!!
جتنے بھی لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں یا اس سے متاثر ہیں سب کی غیب سے مدد فرما آمین
🤲

SeddiGondal
 

ایک بچہ ہر وقت موبائل پر کھیلتا رہتا تھا۔*
*ایک رات جب بچہ سویا اسکی ماں نے بچے کی دونوں آنکھوں پر کالا آئی شیڈو لگا دیا۔ بچہ سو کر اٹھا جب شیشے میں آنکھوں کو دیکھا تو رونا اور چلانا شروع کر دیا۔*
*پھر ماں نے اسے بتایا کہ وہ اتنی دیر تک موبائل پر گیم کھیلتا ہے جسکی وجہ سے ایسا ہوا، آئندہ اگر وہ موبائل پر زیادہ دیر تک گیم کھیلے گا تو پھر ایسا ہی ہوگا۔*
*بچے کو ماں کی بات کا یقین آگیا اور بچے نے وعدہ کیا کہ اب وہ تھوڑی دیر ہی موبائل استعمال کرے گا۔*
*ضروری نہیں کہ ڈانٹ ڈپٹ کر کے ہی بچوں کو سمجھایا جائے، اس سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔😟😟 سمجھانے کے اور چونا لگانے کے بہت سے طریقے ہیں🙈😂*😀

SeddiGondal
 

ایک عورت رات کو اکیلے جا رہی تھی
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ بیس بدل کر پوچھا
اکیلی جا رہی ہو ڈر نہیں لگتا
تو عورت بولی یا تو عمر کا انتقال ہوگیا ہے
یا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ تم ہو
ورنہ عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے ہوتے ہوئے کسی میں اتنی جرت نہیں
کہ وہ راہ چلتی عورت سے سوال کر سکے
Thursday 25 August 2022
Time 3:54PM

SeddiGondal
 

اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں۔
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں۔
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لئے ایک سکون آ جائے،
بہنیں ماں کا روپ ہوتی ہیں۔ 😢😢
Complete

SeddiGondal
 

بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا۔
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تمکو میری قسم ہے۔
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے۔
شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا پریشان نہ ہوا کر جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ تیرے بال سفید ہو گئے ہیں۔
وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی۔
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی
بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں۔
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا۔
Jaari

SeddiGondal
 

میں
قرض بھی لے لیا تھا لاکھ روپیہ
بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
اس وقت وہی بہن گھر آگئی۔
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس میں نے بیوی کو کہا کچھ تیار کرو بہن کیلئے بیوی میرے پاس آئی
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لئے پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی بھائی پریشان ہو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری گود میں کھیلتے رہے ہو
اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی
پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
بچے اسکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر بیٹے کا علاج کروا
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم نے،
میں خاموش تھا
Jaari

SeddiGondal
 

ماں چپ رہی لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری بہن کچھ نہ بولی
4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ آؤ۔
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں۔
پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا۔
بہن سامنے بیٹھی تھی
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا۔
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی۔
وہ بیچاری خاموش تھی
بڑا بھائی علیحدہ ہوگیا کچھ وقت کے بعد میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی
میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں تھے
بہت پریشان تھا
Jaari

SeddiGondal
 

بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی ابو یا امی جاتے ہیں
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے۔
اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے
اور تمہاری ماں ہم سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے۔
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں۔
مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے۔
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا، میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو سب بند کریں۔
Jaari

SeddiGondal
 

-" اور اللّٰہ کے ہاں محبتـــــ کا اصول یــہ ہے,
کہ جتنـــا زیادہ اللّٰہ تمہیــں پسنـــد کرے گا
اتنا ہی زیادہ تمہیـــں
آزمائش میں ڈالــے گا_" ❤️
Good Morning ❤️
Thursday 25 August 2022
Time 8:00am