Damadam.pk
SeddiGondal's posts | Damadam

SeddiGondal's posts:

SeddiGondal
 

آئینے کے سو ٹکڑے کرکے ہم نے دیکھے ہیں۔۔ 💔💔
.
.
.
۔
۔
۔
پھر کیا ❓❓
امی سے کُٹ کھائی اور خود ہی اکٹھے کرکے پھینکے ہیں 😭😭🙈🙈🙈
Wednesday 24 August 2022
Time 7:30pm

SeddiGondal
 

کہ جب تُو نے اُس عورت پر جو میری اولاد میں سے تھی، خرچ کیا اور اپنا حج کا ارادہ ملتوی کیا، تو اللہ نے اس کا نعم البدل تجھے عطا فرمایا...” اللہ نے ایک فرشتہ تیری صورت بنا کر، اُس کو حکم دیا کہ وہ قیامت تک ہر سال تیری طرف سے حج کیا کرے اور دنیا میں تجھے یہ عوض دیا کہ چھ سو درم کے بدلے چھ سو دینار (اشرفیاں) عطاء کیں... “
ربیع رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں، جب میں سو کر اٹھا تو اس تھیلی کو کھول کر دیکھا تو اس میں چھ سو اشرفیاں موجود تھیں.
مکمل💫

SeddiGondal
 

جب ھم قبر اطہر کی زیارت کر کے بابِ جبرئیل سے باہر کو آ رہے تھے، اُس وقت اژدھام کی کثرت کی وجہ سے تم نے یہ تھیلی میرے پاس امانت رکھوائی تھی...” جس کی مہر پر لکھا ہوا ہے... مَن عَاملَنَا رَبَحَ (جو ہم سے معاملہ کرتا ہے، نفع کماتا ہے )“
اس نے کہا یہ لو اپنی تھیلی واپس...
ربیع رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں، میں نے اُس تھیلی کو کبھی اس سے پہلے دیکھا بھی نہ تھا... اس کو لے کر میں گھر واپس آیا، عشاء کی نماز پڑھی... اپنا وظیفہ پورا کیا... اِسی سوچ میں جاگتا رہا کہ آخر یہ قصہ کیا ہے...؟
اِسی کشمکش میں آنکھ لگ گئی، تو میں نے حضور اکرم ﷺ کی خواب میں زیارت کی، حضور اکرم ﷺ نے تبسم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا...
” اے ربیع! آخر ھم کتنے گواہ اِس پر قائم کریں کہ تُو نے حج کیا ہے...؟
تُو مانتا ہی نہیں، بات یہ ہے کہ جب
جاری

SeddiGondal
 

کہ یہ کیسی دُعا ہے...؟
میں نے کہا : اُس شخص کی دعا جو دروازہ تک کی حاضری سے محروم ہو... وہ کہنے لگے بڑے تعجب کی بات ہے، اب تُو اِس سے بھی انکار کرتا ہے کہ تُو ہمارے ساتھ عرفات کے میدان میں نہ تھا...؟
تُو نے ھمارے ساتھ رمی جمرات نہیں کی...؟
تُو نے ہمارے ساتھ طواف نہیں کیے...؟
میں اپنے دل میں سوچنے لگا : یہ اللہ کا لُطف ہے... اتنے میں میرے شہر کے حاجیوں کا قافلہ آ گیا...
میں نے کہا : اللہ تعالٰی تمہاری سعی مشکور فرمائے، تمہارا حج قبول فرمائے...
وہ بھی کہنے لگے : تُو ہمارے ساتھ عرفات میں نہیں تھا...؟ رمی جمرات نہیں کی تُو نے ہمارے ساتھ...؟ اب تو انکار کر رہا ہے... اُن میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور کہنے لگا :
بھائی انکار کیوں کرتے ہو...؟
تم ہمارے ساتھ مکہ میں نہیں تھے یا مدینہ میں نہیں تھے...؟
جاری

SeddiGondal
 

اور باقی درم آٹے میں چُھپا کر اُس بڑھیا کے گھر پہنچا اور یہ سب سامان اور آٹا وغیرا اس کو دے دیا...
” اس نے شکریہ ادا کیا اور کہنے لگی ...
اے ابنِ سلیمان! اللہ تیرے اگلے پچھلے گناہ معاف کرے اور تجھے حج کا ثواب عطا کرے اور اپنی جنت میں تجھے جگہ عطا فرمائے اور ایسا بدل عطا فرمائے جو تجھے بھی ظاھر ہو جائے... “
ربیع کہتے ہیں... حج کا قافلہ روانہ ہو گیا، میں اُن کے استقبال کے لیے کوفہ ہی رُکا رہا تا کہ اُن سے اپنے لیے دعا بھی کرواؤں... جب حجاج کا ایک قافلہ میری آنکھوں کے سامنے سے گزرا تو مجھے اپنے حج سے محروم رہ جانے پر بہت افسوس ہوا اور رنج سے میرے آنسو نکل آئے...
جب میں اُن سے ملا تو میں نے کہا...
” اللہ تعالٰی تمہارا حج قبول کرے اور تمہارے اخراجات کا تمہیں بدلہ عطا فرمائے... “
اُن میں سے ایک نے کہا
جاری

SeddiGondal
 

میں نے کہا : مجوسیوں کے ایک فرقہ کے سِوا مردار کا کھانا کسی مزہب میں جائز نہیں...!
وہ کہنے لگی : ” ھم خاندانِ نبوت کے شریف (سید) ہیں... اِن لڑکیوں کا باپ بڑا شریف آدمی تھا، وہ اپنے ہی جیسوں سے اِن کا نکاح کرنا چاہتا تھا... لیکن نوبت نہ آئی، اُس کا انتقال ہو گیا، جو ترکہ اس نے چھوڑا تھا، وہ سب ختم ہو گیا... ھمیں معلوم ہے کہ مردار کھانا جائز نہیں، لیکن اضطرار میں جائز ہوتا ہے... ھمارا چار دن کا فاقہ ہے... “
ربیع کہتے ہیں... اس کے حالات سُن کر میں بے چین ہو گیا اور اپنے ساتھیوں سے آکر کہا :
” میرا تو حج کا ارادہ نہیں رہا “ سب نے سمجھایا، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی... میں نے اپنے کپڑے اور احرام کی چادریں اور جو سامان میرے ساتھ تھا، وہ سب لیا اور نقد چھ سو درم تھے وہ لیے اور ان میں سے سو درم کا آٹا خریدا اور
جاری

SeddiGondal
 

اس نے کہا کھولو، میں بد حال ہوں، دروازہ کھولا گیا اور گھر میں چار لڑکیاں نظر آئیں، جن کے چہرے سے بد حالی اور مصیبت کے آثار ظاہر ہو رہے تھے، وہ عورت اندر آ گئی اور زنبیل اُن لڑکیوں کے سامنے رکھ دی...
میں کواڑوں کی درزوں سے جھانک رہا تھا، میں نے دیکھا اندر سے گھر بلکہ برباد اور خالی تھا...
اُس عورت نے روتے ہوئے لڑکیوں سے کہا :
” اِس کو پکا لو اور اللہ کا شکر ادا کرو “
وہ لڑکیاں گوشت کاٹ کاٹ کر اُس کو آگ پر بھوننے لگیں... مجھے بہت تکلیف ہوئی...
میں نے باہر سے آواز دی...
اے اللہ کی بندی! اللہ کے واسطے اِس کو نہ کھا...
وہ کہنے لگی تُو کون ہے...؟
میں نے کہا : میں ایک پردیسی آدمی ہوں...!
اُس نے جواب دیا :
” تُو ھم سے کیا چاہتا ہے... ؟ 3 سال سے نہ ھمارا کوئی معین اور نہ کوئی مدد گار ہے، تو کیا چاہتا ہے... ؟“
جاری

SeddiGondal
 

امام شافعی رحمہ اللہ کے مشہور شاگرد ربیع بن سلیمان رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں حج کے لیے جا رہا تھا، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی تھے... جب ھم کوفہ پہنچے، تو وہاں ضروریاتِ سفر خریدنے کے لیے بازاروں میں گھوم رہا تھا کہ دیکھا... ایک ویران سی جگہ میں ایک خچر مرا ہوا تھا اور ایک عورت جس کے کپڑے بہت پرانے بوسیدہ سے تھے، چاقو لیے ہوئے اُس کے گوشت کے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر ایک زنبیل میں رکھ رہی تھی...
مجھے یہ خیال ہوا کہ یہ مردار گوشت لے جا رہی ہے، اس پر سکوت ہر گز نہیں کرنا چاہیے، شاید یہ عورت لوگوں کو یہ ہی پکا کر کھلاتی ہو... سو میں چپکے سے اس کے پیچھے ہو لیا، اس طرح کہ وہ مجھے نہ دیکھے... وہ عورت ایک بڑے مکان میں پہنچی جس کا دروازہ بھی اونچا تھا...
اس نے جا کر دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے آواز آئی کون ہے...؟
جاری

SeddiGondal
 

اور پھر ان میں کیڑے بھی پڑ گئے۔ اس نے اپنی تمام جائیداد اور زیور بیچ کر اپنا علاج کرایا ہر ڈاکٹر کو دکھایا مگر بے سود ۔ اب یہی عورت ہر ایک کو جانوروں کے ساتھ رحم کی نصیحت کرتی ہے اور اللہ سے توبہ کرتی ہے اورہر آنے جانے والے سے کہتی ہے کہ وہ جانوروں پر ظلم نہ کریں کیونکہ اس سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ” تم زمین والوں پر رحم کرو میں تم پر رحم کروں گا" 🙂💯
( سچے واقعات سے ماخوز ) الله تبارک وتعالى ہميں پڑهنے ، لكهنے اور سننے سے زياده عمل كرنے كى توفيق عطا فرمائے (آمين) 🙏❤ جزاک اللہ _____ 🇵🇰

SeddiGondal
 

اس نے گرم کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی کتیا پر انڈیل دی۔ کتیا ساری رات تکلیف کی وجہ سے درد ناک آوازیں نکالتی رہی۔ صبح کو عورت اور گھر کے سب افراد نے دیکھا کتیا کے جسم پر بڑے بڑے چھالے تھے اور وہ مر چکی تھی۔ دوسرے دن اس کے پلے بھی ماں کے بغیر چیخ چیخ کر مر گئے۔ محلے کی کچھ بزرگ خواتین نے اس عورت کو نصیحت کی کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ بہر حال اب تم اللہ سے تو بہ کر لو۔ مگر عورت نے حقارت سے کہا۔ اس حقیر کتیا کی خاطر اللہ مجھے کیونکر عذاب دے گا۔ کچھ دن بعد بڑے بیٹے کو بخار ہوا اور وہ دو دن کے اندر مر گیا ‘ ابھی اس کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ اس کا دوسر ابیٹابھی دوسرے ہفتے مر گیا۔ دو بیٹوں کی المناک موت کے بعد بھی اس عورت کو کتیا کا واقعہ یاد نہ آیا اور نہ اس نے توبہ کی۔ کچھ دن بعد اس عور ت کے پورے جسم پر کتیا کی طرح چھالے پڑ گئے
جاری

SeddiGondal
 

کسی گاؤں میں ایک عورت رہتی تھی۔ جس کے دوبیٹے تھے۔ ایک دن اس کے بڑے بیٹے نے ماں سے فرمائش کی آج ابلی ہوئی سویاں کھانے کو دل چاہ رہا ہے۔ ماں نے جونہی اپنے بیٹے کی فرمائش سنی جھٹ برتن میں پانی ڈال کر اسے چولہے پر ابلنے کیلئے رکھ دیا۔ اسی گھر میں ایک کتیا رہتی تھی جس کے دو چھوٹے چھوٹے پلے بھی تھے۔ کتیا نے ان کو اسی گھر میں جنم دیا تھا۔ مگر عورت کو ان پلوں سے بہت چڑ تھی۔ حالانکہ وہ صحن کے ایک کونے میں پڑے رہتے تھے اور گھر کی کسی چیز کو بھی خراب نہیں کرتے تھے۔ بہر حال عورت نے گرم کھولتے ہوئے پانی سے سویاں نکال کر ان پر چینی ڈال کر اپنے بچوں کو دیں۔ جب عورت اپنے بیٹے کو سویاں دے رہی تھی اتفاق سے وہی کتیا اسی وقت وہاں سے گزری ۔ اس کا رخ اپنے بچوں کی طرف تھا۔ اسی دوران عورت کے ذہن میں شیطانی سوچ ابھری
جاری

SeddiGondal
 

یااللہ!
جو بھی دعا ہمارے دلوں میں ہے اور وہ جو ہمارے ہونٹوں پر ہے ہر دعا کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخش دے
آمین!
👉🤲👈
Wednesday 24 August 2022
Time 5:37AM

SeddiGondal
 

تم کیا جانتے ہو گے میرے ماضی کے بارے میں💯
تم تو ٹھیک سی مجھے نہیں جانتے😈
Gondal🦋
Tuesday 23 August 2022
Time 9:14PM

SeddiGondal
 

*ہمارے اردگرد ایک بات بڑی عام پائی جاتی ہے* *ٹائم نہیں ملتا؟* *غور کریں اگر 24 گھنٹوں کے وقت میں بھی آپ کو ٹائم نہیں ملتا!* *نماز کے چند منٹوں کا!* *قرآن کے ایک صفحہ کا!* *ماں باپ کی سن لینے کا!* *بیوی/شوہر سے اظہار محبت کا!* *تو پھر سوچیں تو سہی ٹائم کہاں جا رہا ہے ؟؟*
Tuesday 23 August 2022
Time 12:43PM

SeddiGondal
 

" قبرستان کو قبرستان نہیں بلکہ " شہرِ مُحبت " یعنی مُحبتوں کا شہر کہنا چائیے ہے کہ ؛ جہاں قدم قدم پر کِسی نہ کِسی کی مُحبت دفن ہے ، باظاہر یہ جو مٹی کے ڈھیر لگتی ہیں نہ اصل میں یہ کِسی نہ کِسی کی جان ہوتی ہیں ، جہاں کِسی کی ماں تو کِسی کا باپ ، کِسی کا بھائی تو کِسی کی بہن ، کِسی کا بیٹا تو کِسی کی بیٹی ، کِسی کا شوہر تو کِسی کی بیوی اور کہیں کِسی کی مُحبت ۔۔۔ قبرستان کے دُکھ تو اُن سے پُوچھو جو اپنا سب کُچھ وہاں مٙنوں مٹّی تلے دفنا کر خالی جسم کے ساتھ سانسیں لے رہے ہیں اُس ملاقات کے اِنتظار میں کہ ؛ جب وہ جنت میں اپنے پیاروں سے مِلائے جائیں گے🖤🙂
جنکے والدین لواحقین عزیزوں و اقارب وفات پا گئے اللّٰہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے جنت کے باغوں میں جگہ دے اور جو حیات ہیں انکو اچھی صحت والی خوشیوں بھری لمبی زندگی عطاء فرمائے

SeddiGondal
 

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
Tuesday 23 August 2022
Time 7:47AM

SeddiGondal
 

سولہ سال کی عمر میں اُس نے پی ایچ ڈی کر لی تھی۔۔۔😕
کسی بھی شادی پر میک اپ 💄💅 کے نام پر صرف آٹا استعمال کرتی ہے۔۔۔۔
ایک دن ہیروٸن 🙎♀️ توے پے روٹی بنا رہی ہوتی ہے کہ۔۔۔۔
اُسے بیٹھے بیٹھے خیال 💭 آتا ہے کہ ہیرو 🙎 کینسر 🦠 میں مبتلا ہے۔۔۔۔ 😭
تو اُس کی تکلیف اُس سے دیکھی نہیں جاتی۔۔۔ 😭
تو وہ آنکھیں 👀 بند کرلیتی ہے۔۔۔۔ 😆
لیکن پھر بھی۔۔۔۔۔ 🙄
ہیروٸن 🙎♀️ سوٸی دھاگہ 🪡🧵 لے کر سیدھا ہسپتال 🏥چلی جاتی ہے۔۔۔ 🚶♀️
اور ہیرو 🙎 کا کامیاب آپریشن 💉 کر کے اُسے بچا لیتی ہے۔۔۔😯
بعد میں ہیرو 🙎 اپنی خالہ 👩🦳 کی بیٹی 👩🦰 سے شادی 💒 کر لیتا ہے۔۔۔۔
اور ساری عمر پچھتاوے میں گزارتا ہے۔۔۔ 🤧
کہ خالہ 👩🦳 کی بیٹی 👩🦰 سے شادی 💒 کی بجاٸے تو کینسر 🦠 ہی بہتر تھا۔۔۔۔ 🤦
کیسا لگا۔۔۔۔۔۔۔ 🙈
21 August 2022
Time 8:31PM

SeddiGondal
 

میں نا ایک ناول لکھنے کا سوچ رہی ہوں۔۔ 🙈🙈
پڑھ کہ بتائیں کہ کیسا ہے۔۔۔ 😊
ہیرو 🙎کو کینسر 🦠 ہوتا ہے تو گھر والے اُسے ہسپتال 🏥 لے کے جاتے ہیں۔۔۔
ڈاکٹر 🧑⚕️ کہتے ہیں کہ۔۔۔۔
ہیرو 🙎 کے بال کاٹنے پڑیں گے قینچی ✂️ سے ایسے 👇
" کھچر کھچر کھچر کھچر " 😁😁😁
مگر ہیرو 🧑⚕️ کہتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔
" تسی میری ٹنڈ 👩🦲 نا کرو بلکہ فوجی کٹنگ کر دیو " 🙏☺
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیروٸن 🙎♀️ بالکل ناولوں 📚 جیسی ہوتی ہے جس کے ناک 👃 پے کبھی مکھی 🐝 نہیں بیٹھتی۔۔۔ 🙄
سگھڑاپا باریک باریک کوٹ کے بھر دیا گیا ہوتا ہے۔۔۔۔ 😡😡
اتنا بریک کوٹا ہوتا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا۔۔۔۔ 🤭
دنیا 🌏 کا ایسا کوٸی کام نہیں جو وہ نا کر سکتی ہو۔۔۔
بلکہ گھر بیٹھے اُس نے کٸی بار ایٹم بم 💣 بھی بنا لیا ہوتا ہے۔۔۔۔ 😁😁
سولہ سال کی عمر میں اُس نے پی ایچ ڈی

SeddiGondal
 

نکلے جب گهر سے تو کچهہ راستے ویران تهے :.:
آگے چلے تو کچهہ قبرستان تهے :.:
قبرستان سے جب گذر هوا تو مردوں کے یہ بیان تهے ::
ارے دیوانے ذرا سنبهل کے چل هم بهی تیری طرح جوان تهے
Monday 22 August 2022
Time 7:24PM

SeddiGondal
 

بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
لگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں۔۔😑
Just poetry ✌️
Monday 22 August 2022
Time 4:52PM