ایک عمر سے پہلے ذمہ داریوں کا بوجھ آپ کو اس راہ لے جاتا ہے جس راہ کی منزلوں پر سجھداری اور خاموشی کے مینار بنتے ہیں
🍁
غلطی ہو جانا یہ انسانی میراث ہے اور اسی غلطی پر معافی انسانیت کا تقاضہ
🍁
میری ہنسی اب کسی اور کے لبوں پے جھلکتی ہے
میں بہت سے رنگوں میں سیاہ رنگ ہوں
🍁
سنو!!
تم وہ اجالا ہو جسے سورج کی کرنیں بہاروں میں لپٹے پھولوں کی مانند صبح کا سلام پیشں کرتی ہیں
اور میں!! میں وہ اندھیرا ہوں جس کی موجودگی خزاؤں کی راہ چلتے ان پتوں کو بھی بچھڑنے پر مجبور کردیتی ہیں جو ایک عرصے اپنے ہم نواں درخت سے لپٹے رہے ہیں
🍁
سکون کی ابتداء خاموشیاں ہیں نہ کہ شوروغل
اس لئے ہزاروں کے مجموعی میں کسی ایک کا ساتھ دینا ہی بہادری ہے
🍁
میراث میں دستیاب تھیں چیزیں کہیں
میں نے خوشی سے اپنائی اداسی اجداد کی
🍁
میرے خیال میں تو حٌسن پے سیرت کو فوقیت دے دینا کسی طور بھی گھاٹے کا سودا نہیں
🍁❤
افسوس!! یہاں مخلص الفاظوں کا تقدس پیروں تلے روندے سب انسانی حُسن پے جا مرتے ہیں
🍁
رات وقت کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک آغوش ہے
طالبِ علم، عاشق اور خدا کے عابد بندے ہی اس بات کو جان سکتے ہیں
🍁
امیدیں ادھوری سہی
امیدیں سہارے تو ہیں
🍁❤
تلخ حقیقتوں میں رہنے کے باوجود اگر آپ حسین تصورات کو پروان چڑھا رہے ہیں تو یقین جانیں یہ وہ راہ یے جس کی منزل صرف اور صرف عروج ہے
🍁
جس آزمائش میں تم مبتلا ہو!!کیا پتہ وہ ہی آزمائش الله کے قرب کا ذریعہ بن جائے
🍁
آپ ہیں کہ محبت میں مشغول بیٹھی ہیں
میں وہ شخص کہ خود سے بھی اُکتایا ہوا ہوں
🍁
الله کی محبت نا بہت خاص ہے اتنی خاص کہ ہم اسی کی محبت میں سرخرو ہو کر اسی سے ہی کسی انسانی محبت کے طلبگار ہو جاتے ہیں لیکن وہ پھر بھی برا نہیں مانتا بس اپنے بندے کو عطا کر دیتا ہے
🍁
محبت سے عشق کے سفر میں عقل کام کرنا چھوڑ جاتی یے
🍁
بیماری شہر کے شور سے،،لوگوں کی رسموں سے تنگی سی
زندگی بے ڈھنگی، ہم جیسوں کی روحیں ست رنگی سی
chen k 🍁
محبتوں پے یقین ہے مجھے لیکن میں محبت ہو جانے کے بعد بچھڑ جانے سے ڈرتا ہوں
🥀🍁
اکثر ہر کامیاب اولاد کے پیچھے ضعیف والدین کی قیمتی جوانی شامل ہے
🍁
خاموش لہجے کسی طور بھی تکبر کی راہ نہیں لیتے بس ان کو صبر کرنا آ جاتا ہے یہ پھر جواب نہیں دیتے بس مسکرا دیتے ہیں
🍁
انا ہی تو ہے جس کی وجہ سے تلخیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ہمارے درمیان !! ورنہ رشتے تو ازل سے ہی محبت چاہتے ہیں
🍁❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain