حُسن تو وقت کے ساتھ ڈھل جاتا ہے
وفائیں تو بس سیرتوں میں ہوا کرتی ہیں جو کہ آخری سانس تک ساتھ نبھانے کا درس دئیے جاتی ہیں
🥀🍁
میں اپنے ان تنہائی پسند لفظوں میں تمہے اتنا حسین اور دلکش لکھ سکتا ہوں کہ پڑھنے والے کو تمہارے دیدار کی طلب ستائے 🍁❤
زندگی میں غموں اور حادثوں کی آمد تو محض بہانہ ہے الله سے قرب کا
🍁
خوش اخلاقی اللہ کی عطا کردہ اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس کے ہوتے آپ عزت کو نہیں عزت آپ کو پانے کی جستجو میں لگ جاتی ہے
🍁❤
یہ کون ہے جو کہتا ہے کہ رہے گا طویل تر یہاں
وقت کی موجوں میں سفرِ انسانی ہے
کبھی یہاں تو کبھی وہاں
🍁❤
خود کو کبھی نایاب تو کبھی شفاف لکھنے والے خود کا خاک ہونا اکثر بھول جاتے ہیں
🍁💕
اکثر اوقات آپ الفاظوں کی وہ بناوٹ لکھ بیٹھتے ہیں کہ جس کے قابل آپ ہوتے نہیں بس بنا دیئے جاتے ہیں
🥀♥️
قابل نفرت ہے وہ انسان جو بھرے ہوئے پیٹ سے بھوکوں کو صبر کی تلقین کرتا ہے
🍁🥀
اے خاک نشیں کچھ سوچ کہ !!
زندگی میں سب کچھ ہی حاصل ہو جائے تو تمنا کس کی کرتے پھرو
🍁🥀
صورتاً بجھے بجھے لوگ
سیرتاً آفتاب ہوتے ہیں
🍁❤️🥀
رشتوں کو جوڑے رکھنے میں اتنی اہمیت نہیں جتنا کہ رشتوں کو نبھانے میں ہے
🍁❤️
ایک ہی بنتِ حوا کو کُل کائنات سمجھ بیٹھنا پاکیزہ محبت کی دلیل ہے
🍁❤️
کچھ پل ہی سہی
لیکن بعد از افطاری
چائے کی پیالی ہی زندگی لگتی یے
🍁
بانو کہتی تھیں
کسی کو محبت میں چھوڑ جانا اُس کا قتل کرنے کے برابر ہے
اشفاق احمد صاحب
🍁❤️
جب تم کسی میں عیب دیکھو تو اسکو اپنے اندر تلاش کرو اگر اس کو اپنے اندر پاؤ تو اسے نکال دو یہ حقیقی تبلیغ ہے اسے بزرگان دین تلاوت الوجود کہتے ہیں...
❤️🍁
میرا یہ خیال ہے کہ
آپ کا عروج پا لینا کسی طور بھی اُس زوال سے کم نہیں کہ جس میں کسی سفید پوش انسان کی عزتِ نفس پامال ہوئی ہو
🍁❤️
کسی شخص نے ایک دانا سے پوچھا
"کون سی موسیقی کی آواز حرام ہے؟
دانا نے جواب دیا...
"امراء کے برتنوں میں بجتے ہوۓ چمچوں کی موسیقی کی آواز جو کسی بھوکے مسکین کے کانوں تک پہنچے.."
🍁❤️
اس تلخیوں بھری زندگی میں مخلصی کا مسکرا دینا بھی کسی مسیحائی سے کم نہیں
🍁❤️
لوگ اچھے دلوں کی بات کرتے ہیں
لیکن افسوس اکثر دیکھاوے کی محبتیں تو آج بھی حسن کے جلوؤں سے شروع ہوتی ہیں
🍁🥀
اور پھر دنیا میں نہ ملنے والی محبت میدانِ حشر ایک کّن پے مل جائے گی
🍁❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain