ارے نہیں پاگل___ہم ایسے تھوڑی ہیں جو بہترین کی تلاش میں بہتر کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں ہم تو ایسے مجنون ہیں کہ جو سیپ جیسا ظرف رکھتے ہیں جو ریت کے کسی من چلے ، آوارہ اور بھٹکے ہوئے ذرے کو اپنے سینے میں دبا کر قیمتی موتی میں بدل دیتے ہیں اور پھر یوں ہوتا ہیں کہ وہ موتی بہت نادر ، قیمتی اور نایاب ہوجاتا ہیں عالیشان مقامات پر پہنچ جاتا ہیں اور ہم کٹی پھٹی سیپ کی طرح ساحل پر ہی پڑے رہ جاتے ہیں