مجھے نفرت ہے اپنے حساس ہونے سے مجھے نفرت ہے لوگ مجھ سے باتیں کریں میرا خیال رکھیں یہاں تک کہ مجھے انکی عادت ہو جائے مجھے نفرت ہے کہ میں کسی کے بارے میں زیادہ سوچوں یہاں تک کہ میں پوری رات کسی کہ خیال میں گزار دوں مجھے نفرت ہے اس احساس سے کہ میں محسوس کر سکوں کہ کوئی مجھے اپنی توجہ کی عادت ڈال کر نظر انداز کر رہا ہو
میں ایسی ہی ہوں بہت لگن سے حاصل کی گئی چیزوں کو ایک پل میں چھوڑ دیتی ہوں__بہت محبت سے بنائے گئے رشتوں کو اک پل میں توڑ دیتی ہوں__مگر اس اک پل کے پیچھے بہت سارے لمحوں کی بے توجہی، ناقدری،اور تذلیل چھپی ہوتی ہے، بظاہر وہ اک پل لگتا ہے مگر حقیقتا وہ اک پل نہیں ہوتا
انسان ساری زندگی اس فریب میں گزار دیتا ہے کہ وہ دوسروں کے لیے اہم ہے___لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ہونے نا ہونے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا___ یہاں تک مر جانے سے بھی کسی کی زندگی پر کوئی فرق نہیں آئے گا یہی لوگ "Rest in peace" اور "Feeling Sad" یا "Heart Broken" کا سٹیٹس دے کر اپنی اپنی زندگیوں کی رعنائیوں میں گم ہوجائیں گے یہی وہ تلخ حقیقت ہے جسے ہم جان بوجھ کر نظرانداز کرتے ہیں🔥💔
میں کم گو ہوں مگر اسے ہنسانے کی خاطر گھنٹوں تک ڈھیروں بے مقصد باتیں کر سکتی ہوں غصے کی بہت تیز ہوں۔۔۔💯 مگر وہ ایک بار آہستگی سے میرا نام پکار دے تو ساری خفگی پل بھر میں ہوا ہوجاتی ہے انتہا کی ضدی اور ہٹ دھرم ہوں مگر اس کی خاطر اپنی ذات کو پس پشت ڈال سکتی ہوں🔥 کیونکہ جو محبت میں آپ کو بدلنے پہ مجبور نہیں کرتا اسکی محبت سر تا پا بدل دیتی ہے❤