زیادہ نہ سہی مگر زندگی میں کوئی ایک انسان تو ایسا ہونا چاہیے ناں جو ہمیں ہماری تمام تر کمیوں اور خامیوں سمیت چاہے__!! خوبصورتی ،قابلیت اور ہنر مندی کو تو سارا زمانہ سراہتا ہے مگر خوش نصیبی تو یہ ہے کہ جب کوئی تمہاری ذات میں عیب دیکھے،تمہاری روح پہ داغ پائے اور تمہاری ناکامیوں کے باوجود اس کی چاہت میں رتی برابر کمی نہ آئے___!! اگر تم اس ایک کو پالیتے ہوتو یقین مانو تم کرہ ارض کے خوش قسمت ترین انسان میں سے ایک ہو_____