ایک وقت تھا جب مجھے رونقیں پسند تھیں سب سے بات کرنا ہنستے رہنا پسند تھا بے وجہ سب کو تنگ کرنا پسند تھا مگر اب مجھے وحشت ہوتی ہیں انسانوں سے ان کے رویوں سے انکی باتوں سے لوگوں کے قریب ہونے سے!!اب مجھے ہنسنے کی جگہ لفظوں کے جنازے اٹھانا پسند ہیں اب مجھے تحریوں کی آڑ میں ماتم لکھنا پسند ہیں اب مجھے خود کو اذیت میں رکھنا پسند ہیں__معلوم ہیں؟؟ جو لوگ ہمارے سب سے زیادہ قریب ہوتے ہیں نا وہی لوگ بچھڑ کہ ہمیں سب سے زیادہ اذیت دیتے ہیں اور انکے الفاظ ، انکی تہمتیں جدائی کی اذیت سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے