"تم سوچو! اگر واقعی کوئی ایسا شخص ہم سے بچھڑ جائے، جس کے ساتھ زندگی گذارنے کو جی چاہتا تھا، تو اس کے فراق کی دیوانگی ہمیں کیا کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔" "شاہ_میر"🔥
محبت جس پر غالب ہو گئی اس میں دکھ محسوس کرنے کا جذبہ زیادہ ہو گا. حساس لوگ دوسروں کی وہ تکلیفیں بھی محسوس کرتے ہیں جو دوسرے خود بھی محسوس نہیں کر رہے ہوتے!✨🥺🤍🌸 "شاہ_میر"🔥🖤
اور پھر جب احساس ہو جائے کہ جس نامحرم سے آپ کو محبت ہے وہ آپ کا محرم نہیں بن سکتا تو خدا کی رضا کی خاطر پیچھے ہٹ جانا چاہیے تاکہ یوم قیامت جب وہ رب ذوالجلال پوچھے کہ اے بندے! بتا تو نے میری خاطر اپنی کون سی پسندیدہ شے چھوڑی تو ہمارا دامن خالی نہ ہو۔ -خداحافظ-🥀 "شاہ_میر"🔥🖤
لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ کسی کا انتظار بہت اذیت ناک ہوتا ہے اور کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ کسی کو بھولنا بہت اذیت ناک ہوتا ہے مگر یقین جانیے سب سے اذیت ناک یہ ہے کہ آپ کو پتہ ہی نہ ہو کہ، آپ کو بھولنا ہے یا انتظار کرنا ہے۔🍂 "شاہ_میر"🔥🖤
ویران آنکھوں کے نیچے بڑے بڑے سیاہ ہلکے ، ہلکی ہلکی سی پڑتی جھریاں ، رنگت میں گھلتی زردیاں ، بدرنگ ہوتے روکھے سوکھے بال ، خشک پپڑی زدہ ہونٹ ، دن با دن خراب ہوتی صحت ، دل و دماغ کی تباہ ہوتی حالت ، وحشت زدہ سا دل ، اور ابنارمل دماغ مجھ میں کچھ بھی تو ایسا نہیں ہے جس بنا پر میں تمہیں کہہ سکوں کہ تم مجھ سے محبت کرو!✨🤍 "شاہ_میر"🔥🖤