Damadam.pk
Shani-je's posts | Damadam

Shani-je's posts:

Sad Poetry image
S  : Shani ji - 
Shani-je
 

*استغفار* صرف گناہوں کی معافی نہیں، بلکہ دل کی صفائی، اور روح کی تازگی ہے۔
روزانہ *استغفار* کا ورد کیا کریں 🫀🥹
تاکہ دل ہلکا، اور نصیب روشن ہو جائے۔
استغفار کا ورد جاری رکھیں!!🤲🏻❤️

Shani-je
 

*اے اللّٰہ!*
ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بنا، ہمارے دلوں کو حسد، بغض اور نفرت سے پاک فرما، ہمارے دن خیر و برکت والے، اور ہماری راتیں سکون والی بنا دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* ❤️🤲🏻

Shani-je
 

ہم اکثر وہی بات
بار بار سوچتے رہتے ہیں
جس کا حل ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا۔
یہ عادت ذہن کو تھکا دیتی ہے،
حل نہیں دیتی۔

Beautiful People image
S  : کبھی معصومیت اتنی تھی کہ ہر چیز پر بھروسہ تھا آج تجربہ اتنا ہے کہ سچائی پر - 
Life Advice image
S  : Suchi mubhat - 
Shani-je
 

ہر اداسی ڈپریشن نہیں ہوتی
اور ہر پریشانی بیماری نہیں ہوتی۔
کبھی کبھی انسان کو صرف
آرام چاہئے ہوتا ہے، کبھی نرمی سے بات، اور کبھی سمجھ بوجھ

Shani-je
 

ہم میں سے بہت سے لوگ خاموش طبع ہوتے ہیں، جو زیادہ شور نہیں مچاتے۔۔ نہ زیادہ باتیں کرتے ہیں۔۔
لوگ انکو کمزور سمجھتے ہیں، یا وہ ویلیو نہیں دیتے جنکے وہ حقدار ہوتے ہیں، لیکن وہ کمزور نہیں ہوتے، بلکہ وہ اپنی انرجی فضول باتوں پر ضائع نہیں کرتے۔
خاموش لوگوں کی بھی بہت مضبوط شخصیت ہوتی ہے لیکن ہم لوگوں کو پہچان نہیں ہوتی۔

Shani-je
 

ہم اکثر چیزوں کو ویسا نہیں دیکھتے جیسی وہ ہوتی ہیں،
بلکہ ویسا دیکھتے ہیں, جیسا ہمارا دل اُس لمحے محسوس کر رہا ہوتا ہے۔
اسی لیے اپنے موڈ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے 🥰
*آج آپ کا موڈ کیسا ہے؟*
❤️ خوش
👍 نارمل / ٹھیک ٹھاک
☹️ اُداس / بھاری دل

Shani-je
 

*6- ولدان مخلدون کون ہیں ؟*
*یہ اہل جنت کے خادم ہیں، یہ بھی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لیے مستقل پیدا کیا ہے، یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے، اس لیے انہیں "ولدان مخلدون" کہا جاتا ہے۔ سب سے کم درجہ کے جنتی کو دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے۔*
*اور نوجوان خدمت گزار) اُن کے ارد گرد گھومتے ہوں گے، گویا وہ غلاف میں چھپائے ہوئے موتی ہیں . "*
*سورة الطور - 24*
*ھَذَا مَا كَانَ عِنْدِي وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ*

Shani-je
 

*آزمائش جب برداشت سے زیادہ ہو جاتی ہے،*
*اور آس پاس کے لوگ یہ کہنے لگتے ہیں،*
> *"کیوں مانگ رہے ہو"*
> *یہ تو تمہارے نصیب میں نہیں ہے!*
*یہ وہی وقت ہوتا ہے جب اللہ تمہارا یقین دیکھتا ہے، اور تمہارے لیے اپنی مدد بھیجتا ہے*
> *یقین سے آگے جا کر مانگو،*
> *لوگوں کی باتوں کو ٹھکرا کر مانگو،🤲🏻*
*پھر دیکھو کہاں کہاں سے اللہ تمہارے لیے وسیلے بناتا ہے، اور جو ناممکن لگتا ہے، وہ بھی اللہ ممکن کر دیتا یے!*🫶🏻🥹🫂

Shani-je
 

*اے اللہ!*
ہمیں اپنے قریب کر لے، ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما، ہماری زندگیوں سے ہر دکھ، ہر بےچینی، ہر تکلیف دور فرما دے۔ اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن پر تیرا خاص کرم ہوتا ہے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲🏻❤️

Shani-je
 

ہم سب زندگی میں کچھ فیصلے لیتے ہیں اور اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ہمارا دل صاف ہوتا ہے، نیت سچی ہوتی ہے، لیکن اس طرح نہیں ہوتا، جس طرح ہم چاہتے ہو۔ کچھ لوگ ہمیں چھوڑ جاتے ہیں اور ہم خود کو بُرا محسوس کرتے ہیں
ہم معصوم ہوتے ہیں، جس نے بس کسی کو اچھا سمجھا، کسی پر بھروسہ کیا۔ اگر وہ توقعات پر پورا نہیں اترا، کسی بھی وجہ سے، تو یہ بالکل فطری بات ہے، اس میں اپنے آپ کو شرمندہ کرنے کی یا گِلٹ فیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور اچھی غلطی وہ ہوتی ہے جس سے ہم کچھ نہ کچھ سیکھیں۔۔

Shani-je
 

*"اللّٰہُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا"*
*اللہ ایمان والوں کا دوست ہے۔* (سورۃ البقرہ 257)
دنیا کے رشتے کبھی بدل سکتے ہیں، چھوڑ سکتے ہیں،
لیکن *اللہ* وہ ذات ہے جو
نہ کبھی چھوڑتا ہے
نہ بدلتا ہے
نہ تھکتا ہے
نہ مایوس کرتا ہے🥰
جب ہر طرف سے در بند ہوں
تو *اللہ کے در پر جھکنے والا کبھی خالی نہیں لوٹتا🥹*
بس اسی پر بھروسہ رکھیں وہی کافی ہے
_"وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا"_
اور اللہ کافی ہے کارساز کے طور پر🫠

Shani-je
 

*جب آپ کا زیادہ تر وقت قرآن کے ساتھ گزرتا ہے, تو آپ کو احساس ہوگا کہ دنیا کی زندگی میں غمگین ہونے کی کوئی چیز نہیں ہے,*
سلف صالحین کہا کرتے تھے:
ہم جتنا زیادہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں ہمارے وقت میں اتنی ہی برکت حاصل ہوتی ہے,
بعض مفسرین کہتے تھے:
ہم نے اپنے آپ کو قرآن کے ساتھ مشغول کیا اور اس دنیا میں برکتوں اور بھلائیوں سے بڑھتے گئے, *قرآن کی روزانہ تلاوت کو اپنی بنیادی ضرورت بنائیں, اور اسکی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں۔♥*🫂🫠
*Bilkul 🫀*👍🏻❤️💯
#Quran🫀`
*💞قران میری زندگی💞*

Shani-je
 

✨ *مشکلیں زندگی کا حصہ ہیں اور یہ سزا نہیں ہوتیں،*
کبھی کبھی یہ اللہ کی طرف سے تربیت ہوتی ہیں۔
*اس لئے اپنے آپ کو الزام نہ دو۔۔۔*
آج جس غم کا سامنا کر رہے ہو۔۔۔
*یہی کل کی مضبوطی بن کر سامنے آئے گا* 🫀🫂
*In sha Allah 🫀*👍🏻❤️💯 🫠🫀`
*💞قران میری زندگی💞*

مشکل وقت میں غائب رہنے والوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ہی غائب رہا کریں🥲
S  : مشکل وقت میں غائب رہنے والوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ہی غائب رہا کریں🥲 - 
Shani-je
 

*رسول اللّٰهﷺنــے فـرمایا:*
جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو۔
> *[جامع ترمذی ۲۴۵۷]*
*اﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﻋَﻠٰٓﯽ ﺍٰﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ(ﷺ)*

Shani-je
 

*رسول اللّٰهﷺنــے فـرمایا:*
جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو۔
> *[جامع ترمذی ۲۴۵۷]*
*اﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﻋَﻠٰٓﯽ ﺍٰﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ(ﷺ)*

Shani-je
 

.....
*ایمان پر مضبوطی سے قائم رہنے کی کنجی شکــــــــر ہے*
*یاد رکھیں ہر نعمت چاہے وہ ایمان ہو یا پانی کا ایک گھونٹ اللہ ﷻ* *کی عطاء ہے*
*اگر وہ چاہے تو سب کچھ واپس لے سکتا ہے*
*لہٰذا شکـــــــر گزار رہو استقامت اختیار کرو*
*اور اُن لوگوں کو حقیر مت سمجھو* *جو ابھی اپنے راستے کی تلاش میں ہیں🫀*
🫠🫀`
*💞قران میری زندگی💞*