Damadam.pk
ShayanHasan's posts | Damadam

ShayanHasan's posts:

ShayanHasan
 

شہر کے یہ باشندے، نفرتوں کو بو کر بھی،،
انتظار کرتے ہیں،،،،،،،،،، فصل ہو محبت کی،،
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
رِیت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے

ShayanHasan
 

کچھ تو عادت ہی نہیں حد سے گزر جانے کی۔۔
کچھ طبیعت نے بھی چالاک نہیں ہونے دیا!
چار چھ باتیں محبت تو نہیں ہوتی
دل کی وحشت نے یہ ادراک نہیں ہونے دیا

ShayanHasan
 

اک پل بھی اُسے آنکھ سے اُوجھل نہیں دیکھا
میں پھر بھی یہ کہتا ہوں مکمل نہیں دیکھا
میں نے تو گزرتے ہوئے دیکھا تھا اسے لیکن
وہ دل کا بہت سخت تھا اک پل نہیں دیکھا
کچھ دن سے ہوا حبس زدہ شہر کا موسم
کچھ دن سے فلک پر کوئی بادل نہیں دیکھا
یوں لگتا ہے صدیاں ہوئی اُس شخص کو دیکھے
حالانکہ جسے میں نے فقط کل نہیں دیکھا
جو تجھ سے گریزاں ہے اُسی شخص کی باتیں
جرارؔ کہیں تجھ سا کوئی پاگل نہیں دیکھا
آغاجرارؔ

ShayanHasan
 

وہ بھلے لوگ تھے
اتوار کو ایتوار کہتے تھے
میرے بزرگ
محبت کو تہوار کہتے تھے
شیریں تھی اسقدر گفتار انکی
تعظیماً بچوں کو بھی سرکار کہتے تھے

ShayanHasan
 

خدا کی قسم بخت اسی کے ہیں
جس کے حصے میں فقط تو آیا!!

ShayanHasan
 

جو گیا پھر پلٹ کر نہیں آیا
ہجر اگلا جہان ھے شاید

ShayanHasan
 

جس کے حصے میں یار تُو آیا
یہ اَرض و سما اُسی کے ھیں

ShayanHasan
 

اک شخص سے وابستہ، جذبات ھیں صَف بستہ،
اک طرزِ عقیدت ہے، یک طرفہ محبت بھی__

ShayanHasan
 

تجھ پہ پھونکا ہے محبت کا طلسمی منتر,,
تو مجھے چھوڑ کے جائے گا تو لوٹ آئے گا!!

ShayanHasan
 

کسی بھی طور سکھاتی نہیں آزادی,,
میرے حضور, محبت غلام کرتی ہے!!

ShayanHasan
 

یاد رہ جاتی ہے بیگانہ روی اپنوں کی
وقت کا کیا ہے بہرحال گزر جاتا ہے.

ShayanHasan
 

سمٹ رہے ہیں ستاروں کے فاصلے انور
ؔ
پڑوسیوں کو مگر کوئی جانتا بھی نہیں
انور مسعود

ShayanHasan
 

خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہوا
پھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہوا
ایک ہی داستانِ شب ایک ہی سلسلہ تو ہے
ایک دیا جلا ہوا، ایک دیا بجھا ہوا
محفلِ رنگ و نور کی پھر مجھے یاد آ گئی
پھر مجھے یاد آ گیا ایک دیا بجھا ہوا
مجھ کو نشاط سے فزوں رسمِ وفا عزیز ہے
میرا رفیقِ شب رہا ایک دیا بجھا ہوا
درد کی کائنات میں مجھ سے بھی روشنی رہی
ویسے مری بساط کیا ایک دیا بجھا ہوا
سب مری روشنیِ جاں حرفِ سخن میں ڈھل گئی
اور میں جیسے رہ گیا ایک دیا بجھا ہوا

ShayanHasan
 

میں رابطوں کی جدید دنیا کو پار کرتا عجیب لڑکا
مجھے تمہارے سوا گزاری گئی صدی کے شدید دکھ ہیں

ShayanHasan
 

قافلوں کے قافلے ہی گذر گئے!!!!!!!!!!!
اک میرا درد تھا جو ھجرت نہ کر سکا۔

ShayanHasan
 

محبت نے بغاوت کی اجازت ہی نہیں دی ورنہ.....
تم کو تو ہم"ضبط" سے لیکر "مکافات" تک کے معنی سمجھاتے...

ShayanHasan
 

میں روز اسکو سمجھاتا ہوں، کہ یہ عشق فانی ہے..
وہ پھر سے خواب محبت کے بونے لگتی ہے..
اور ایسی لڑکی سے کون بحث کر کے خطرہ مول لے؟
جو لاجواب ہو جائے تو بس رونے لگتی ہے..

ShayanHasan
 

سمیٹنے کوئی آئے تو زہر لگتا ہے
عزیز اتنا ہے اپنا یہ انتشار مجھے

ShayanHasan
 

دل پر ترے خیال کا......... غلبہ نہیں رہا
ہونے لگی ہے مجھ سے خیانت کبھی کبھی!!!

ShayanHasan
 

تمھیں پتا ہے انت الحیات کا مطلب؟
اسکامطلب ہے تم میری زندگی ہو۔
ذندگی پتا ہے کیسے کہتے ہیں؟
سانس لینے کو؟ نہیں۔۔!
زندہ رہنے کو؟ نہیں۔۔۔!
تمھاری آواز کو، تمھارے دیدار کو،
تمھیں کہتے ہیں انت الحیات۔۔۔۔!