رنگ و بو کے نشے سے مخمور ہیں آنکھیں۔۔۔
اوڑھ کے تیرے عشق کو خواب نکھرنے لگے۔۔
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا
جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
خدا کرے تمھارا بھی کوئی یوسف ہو
خدا کرے تمھیں اس کی قمیض تک نا ملے
تو اب ایسی اذیت میں مجھے یاد نہ آ
اپنے ہونے کی مصیبت ہی بڑی ہے مجھ پر۔۔۔
خوشبوؤں کے نزول جیسا تھا
وہ جو اِک شخص پھول جیسا تھا
ھم زمانے کو لے کے کیا کر تے
اس کے قدموں کی دھول جیسا تھا
اُس کو پانا تو یُوں بھی مشکل تھا
آپ اپنے حصول جیسا تھا
منفرد ھم بھی تھے انا کی طرح
وہ بھی اپنے اصول جیسا تھا
شاعری کیجئے تو کمال کیجئے🥀
ایک شعر ہمارے بهی نام کیجئے❤
کوئی تم سا نہ دیکھا ، یوں تو دیکھا ہم نے دنیا میں
بہت جادو نظر والے ، بہت جادو اثر والے
تمہیں بتا دوں گاؤں کا نام لیکن
تمہارے شہر کی بسیں وہاں نہیں جاتیں
بددعا دینا نہیں ٹھیک______مگر میں چاہتا ہوں
جس طرح میں نے گزاری زندگی ,وہ گزارے یونہی
اے بادِ ستم خِیز تری خیر کہ تُو نے
پنچھی وہ اُڑائے هیں ___ جو اُڑنے کے نہیں تھے
اے چھوڑے ہوئے شخص مجھے دُکھ ہے کہ تجھ سا
کم ظرف میرے نام سے منسوب رہا ہے...
اُس موڑ پہ دونوں نے بڑے بَین کیے تھے,,
جس جا سے تری راہ الگ ہونے لگی تھی!!
اب تو جس طور بھی گُزر جائے
کوئی اِصرار زندگی سے نہیں
اس کے غم میں کیا سبھی کو معاف
کوئی شکوہ بھی اب کسی سے نہیں۔
خود پہ لازم تیری خوشی کردی
نام تیرے یہ زندگی کردی۔۔۔۔
تم نے مانگی متاعِ جاں مجھ سے
میں نے حاضر دِیوانگی کردی۔۔۔
کب نکلتا ہے کوئی دل میں اُتر جانے کے بعد
اس گلی کے دوسری جانب کوئی رسته نہیں
لئے پھرا ہوں نہ جانے کہاں کہاں اِس کو
مگر یہ دل ہے کہ وہ راہ بھولتا ہی نہیں
گم شدہ رختِ سفر میں تری تصویر بھی تھی__!
ورنہ اتنا نہیں ہوتا مجھے سامان کا دکھ__!
تم سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ کل تک
رونے والوں کو بھی فنکار کہا کرتا تھا
تیری بے رخی سے میرے ہمنوا میری داستان ختم ہوئی__!!
میری تم سے تھی سب نسبتیں اک تیرے سوا میرا کون تھا __!!
روٹھ جانا تو سہ بھی سکتا ہوں __!!
پر سنا ھے مجھ سے بدگماں ہے وہ شخص __!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain