حد ادب کی بات تھی، حد ادب میں رہ گئی

میں نے کہا کہ میں چلا، اس نے کہا کہ جائیے۔۔✌🎭🔥
اتنا ٹوٹا ہوں کے چھونے سے بکھر جاؤنگا ،
اب اگر اور دعا دو گے تو مر جاؤنگا !
پوچھ کر میرا پتہ ، وقت رائیگاں نہ کرو ،
میں تو بنجارہ ہوں ، کیا جانے کدھر جاؤنگا !
ہر طرف دھند ہے ، جگنو ہے نہ چراغ کوئی ،
کون پہچانے گا ، بستی میں اگر جاؤنگا !
زندگی ، میں بھی مسافر ہوں تری کشتی کا ،
تو جہاں مجھ سے کہے گی میں اُتَر جاؤنگا !
پھول رہ جائینگے گلدان میں یادوں کی نظر ،
میں تو خوشبو ہوں فضاؤں میں بکھر جاؤنگا !
اتنا ٹوٹا ہوں کے چھونے سے بکھر جاؤنگا ،
اب اگر اور دعا دو گے تو مر جاؤنگا
تسلیم نہ ہو پائے کہ مشہود نہیں تھے !
تم جو مری بربادی پہ موجود نہیں تھے !
کچھ ربط، کہ اب نام و نشاں بھی نہیں جن کا !
وہ ربط بھی ایسے تھے کہ محدود نہیں تھے !
پھر تُو نے بھی غیروں کا کہا مان لیا ناں !
رستے تو تِرے واسطے مسدود نہیں تھے !
ویسے تو سُکھوں کی ہمیں امید نہیں تھی !
لیکن جو مِلے تم سے وہ مقصود نہیں تھے !
پھر میری عبادت کے قرینے پہ گِلہ کیوں ؟
تم یار تھے میرے، کوئی معبود نہیں تھے !
تم نے تو بہت جلد ہمیں ہار دیا ہے !
مانا کہ کٹھن تھے، کوئی مفقود نہیں تھے !
کیونکر وہ ٹھہر جاتے صدا سن کے تمہاری ؟
تم زین ہی بس تھے، کوئی داؤد (ع) نہیں تھے !
ہزاروں غم پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی
ہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی
تیرا ہر بار پڑھ کے خط میرا ہر بار رو دینا
میرا ہر بار لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی
اگر ہم نفرتوں کی قبر میں دفن ہو جائیں
تو تم قطبوں پہ لکھ دینا محبت مر نہيں سکتی
ہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی✌🔥🎭
بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب یار کے قصے
گُل و گلزار کی باتیں لب و روخسار کے قصے
یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہیں
سب جھوٹے فسانے ہیں وِصالِ یار کے قصے
بھلا عشق و محبت سے بھی کسی کا پیٹ بھرتا ہیں !!
سنو!!میں تم کو سناتا ہوں کاروبار کے قصے
میرے احباب کہتے ہیں ایک یہہی عیب مجھ میں
سرِدیوار لکھتا ہوں میں پسِ دیوارکے قصے
ڈھلنے لگی رات کے تم یاد آ گئے

پھر یوں ہوا کے رات بڑی دیر تک رہی🔥🎭
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain