کسی نے مُحبت دی ،کسی نے دھوکہ ، کسی نے ہاتھ تھام لیا ،کسی نے بیچ راہ میں چھوڑ دیا ۔ کسی نے میری اچھائیوں کے لمبے پُل باندھ دیے ،کسی نے میری ذات کو صرف میلا کیا ۔کسی نے ساتھ چلنے کی ہزار وجوہات مانگی ،کوئی بغیر کُچھ پوچھے ساتھ چل دیا۔ کسی نے اُلفت بھرے الفاظ برسا دیے ،کسی نے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ۔ میری زندگی میں ہر آنے والے شخص نے اپنے اپنے ظرف کے مُطابق مجھے کئی باتیں سیکھائیں ۔ مگر ایک بات جو مجھے سب نے سیکھائی وہ یہ کہ اللّہ تعالٰی کے سوا کوئی اپنا نہیں ۔ اور میں آج زندگی کے اُس مقام پر ہوں جہاں میرا یقین یہ ہے کہ "واقعی اللّٰہ تعالٰی کے سوا کوئی اپنا نہیں ،اُسﷻ کے سوا کُچھ یاد رکھنے لائق نہیں۔
خاص محبت. خاص محبت یا پھر پاک محبت جو روح سے ہوتی ہے جسم سے نہیں جہاں صورت, خوبصورتی معنی نہیں رکھتی. جہاں دوسرے انسان کی پاکیزگی کا خیال رکھا جاتا ہے پردے کا مان رکھا جاتا ہے اگلے کی خواہش کا احترام کیا جاتا ہے .جہاں آپ نے ایک دوسرے کو دیکھا بھی نا ہو پھر بھی بے انتہا ہو. سب سے اہم یہ محبت رب سے ملاتی ہے. (اور ہوتی ہے ایسی محبت صرف بات نہیں ہے.میں نے دیکھی ہے ) .
4- دو طرفہ محبت. اس کی بھی قسمیں ہیں. 1. عام محبت 2. خاص محبت 1-عام محبت. یہ جیسے سب عام محبتیں ہوتی ہیں ویسی ہوتی ہیں. ایک دوسرے کے ساتھ رہنا سارا دن بات کرنا. ڈھیر سارے وعدے کرنا. لیکن یہ کمپرومائیز سے چلتی ہے جس طرف زیادہ محبت ہو اُسے زیادہ قربانیاں دینی پڑتی ہے کبھی کبھی اپنی خواہش کو دبانا پڑتا ہے کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی بات ماننی پڑتی ہے.لڑائ جھگڑے روٹنا منانا بھی اسی کا حصہ ہوتے ہیں.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain