Damadam.pk
Sjk's posts | Damadam

Sjk's posts:

Sjk
 

ہم نہیں چاہتے تمھارے ساتھ کسی اور کا تعلق ہو........
تمھیں نفرت بھی کرنی ہو تو وہ بھی فقط ہم سے ہی کرنا...

Sjk
 

آپ اِس طرح تو ہوش اُڑایا نہ کیجیئے
یُوں بَن سَنور کے سامنے آیا نہ کیجیئے
یاسَر پہ آدمی کو بیٹھایا نہ کیجیئے
یاپھر نظر سے اُس کو گرایا نہ کیجیئے
یُوں مَدھ بھری نگاہ اُٹھایا نہ کیجیئے
پینا حرام ھے تو پلایا نہ کیجیئے

Sjk
 

وہ کچھ سنتا تو میں کہتا، مجھے کچھ اور کہنا تھا،
وہ پل بھر کو جو رک جاتا، مجھے کچھ اور کہنا تھا !
غلط فہمی نے باتوں کو بڑھا ڈالا یونہی ورنہ،
کہا کچھ تھا، وہ کچھ سمجھا، مجھے کچھ اور کہنا تھا

Sjk
 

اے " عشق " ادھر آ تجھے " عشق "سکھاؤں 
در یار میں بیٹھ کر تجھے " بیعت " کراؤں
تھک جاتے ہیں لوگ اکثر تیری عین پر آ کر 
عین شین سے اگے تیرے " قل "میں سماؤں
اے عشق تیری عاشق ھوں آ سنگ تو میرے 
سینے سے لگا کر تجھے سر مست بناؤں
تو جھوم اٹھے دیکھ کے " دیوانگی " میری 
آ وجد کی حالت میں تجھے رقص سکھاوں.

وہ بُلائیں تو کیا تماشہ ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشہ ہو
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشہ ہو
بندہ پرور جو ہم پہ گذری ہے
ہم بتائیں تو کیا تماشہ ہو
آج ہم بھی تیری وفائوں پر
مسکرائیں تو کیا تماشہ ہو
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشہ ہو
"وقت کی چند ساعتیں "ساغر
لوٹ آئیں تو کیا تماشہ ہو
S  : وہ بُلائیں تو کیا تماشہ ہو ہم نہ جائیں تو کیا تماشہ ہو یہ کناروں سے کھیلنے - 
Sjk
 

نبھانا نہیں ہوتا تو رشتے بناؤ ہی مت آپ کے ٹائم
پاس کے چکر میں کوئی اندر تک ٹوٹ جاتا

تیری وفا سے کیا ہو تلافی، کہ دہر میں
تیرے سِوا بھی، ہم پہ بہت سے سِتم ہوئے
S  : تیری وفا سے کیا ہو تلافی، کہ دہر میں تیرے سِوا بھی، ہم پہ بہت سے سِتم ہوئے  - 
Sjk
 

سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اُس کے شہر میںکچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بامِ فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے حشر ہیںاس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیںکاکلیں اس کی
سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں

Sjk
 

تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے
احمد فراز

Sjk
 

عشق کرنا ہے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ چاک گریباں کر لے 
ہوش والوں سے کہاں رقص ے جنوں ہوتا ہے

Sjk
 

وہ جو تقدیر میں نہیں ہوتے #
ان کی آرزو کو عشق کہتے ہیں

Sjk
 

راز فاش نہ کرو تو ایک بات کہوں🥀
*ہم رفتہ رفتہ تیرے بن مر جائیں گے
As

Sjk
 

کیا خبر کل تُجھے بھی ہو جائے
عشق والوں کی خیر مانگا کر
As

Sjk
 

تیری یاد کا احترام ہے ورنہ__کسی روز،___!!
روک ہی دوں اس دھک دھک _ کے تماشے کو
As

Sjk
 

یہ میرا سامان رکھا ہے کمرے میں
غالب کا دیوان رکھا ہے کمرے میں
ایک قلم ہے اور سیاہی چند کتابیں
یعنی کل جہان رکھا ہے کمرے میں
یہ جو بندہ بال بکھیرے بیٹھا ہے
عشق! ترا احسان رکھا ہے کمرے میں
نیند بھی ٹوٹی ساتھ میں ٹوٹے سپنے بھی
آنکھوں کا نقصان رکھا ہے کمرے میں
آدھی رات کو پوچھ رہی ہے تنہائی 
کیا کوئی مہمان رکھا ہے کمرے میں؟

دنیا کے اس ہجوم میں تنہا نہ کیجـئــے
سنیـــے 
قسـم سـے آپ تـو ایسـا نـہ کـیـجـئـــے
S  : دنیا کے اس ہجوم میں تنہا نہ کیجـئــے سنیـــے  قسـم سـے آپ تـو ایسـا نـہ - 
بعد مدت کے تری یاد کے بادل برسے

وہ بھی ایسے کہ کئی روز مسلسل برسے

منتظر اور بھی صحرا ہیں اسی بادل کے

صرف تجھ پر ہی بھلا کیسے یہ ہر پل برسے

✍🏿جاوید نسیمی
S  : بعد مدت کے تری یاد کے بادل برسے وہ بھی ایسے کہ کئی روز مسلسل برسے  - 
Sjk
 

دیکھ لو آ کے تم بھی شہرِ فغاں 
غم کے مارے یہیں پہ رہتے ہیں
تم جہاں سے گزر کے جاتے ہو 
سب نظارے وہیں پہ رہتےہیں
وہ کہ جو ذندگی کا حاصل تھے 
کیا خبر کس ذمیں پہ رہتے ہیں
جن کو دولتِ یقیں میسّر تھی 
اب وہ شک کی زمیں پہ رہتے ہیں
آسماں پر ہے__ روشنی کیسی 
جب ستارے ذمیں پہ رہتے ہیں

ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﮐﮩﻮ آکر ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﮯ...

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ_ﻣﯿں.
S  : ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﮐﮩﻮ آکر ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﮯ... ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ_ﻣﯿں. - 
Sjk
 

عقل والے کہاں رکھتے ہیں اتنا ذوق جنوں
یہ تو عشق والے ہیں جو ہر چیز لٹا دیتے ہیں