اسلام علیکم "اے اللہ، مجھے آنے والے بہترین دن عطا فرما، اور میرے نصیب میں ایسا لکھ دے جس سے میرا دل خوش ہو، میری تمناؤں کو پورا فرما، مجھے ذہنی سکون عطا کر اور میرے معاملات کو آسان کر دے۔" آمین ثم آمین یا رب
تمہاری چشمِ حیراں میں کہیں ٹہرا ھوا آنسو لبوں پر ان کہی سی بات کا پھیلا ھوا جادو بہت بے ساختہ ھنستے ھوئے خاموش ھو جانے کی اک ھلکی سی بے چینی تمہارے دونوں ھاتھوں کی کٹوری میں سنہرے خواب کا جگنو گلابی شام کی دھلیز پہ رکھا ھوا اک ریشمی لمحہ تمہاری نرم سی خوشبو سے وہ مہکا ھوا اک شبنمی جھونکا محبت میں یہی میرے اثاثے ھیں
وہ میرے ہاتھوں کی دسترس سے بہت پرے تھا مَیں جُھک گئی تھی مگر وہ پھر بھی نشیب میں تھا اُسے اٹھانے کے واسطے مَیں اگرچہ اُتری تھی پستیوں میں مگر وہ میری اَنا کے زینے پہ پاؤں رکھ کے کُچھ ایسا اُونچا ہوا کہ دیکھو وہ میرے ہاتھوں کی دسترس میں نہیں رہا ہے 🖤
وہ مجھے اکثر کہا کرتا تھا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔ اور اب جب میرا پور پور وحشت زدہ ہو جاتا ہے تو میرا شدت سے دل کرتا ہے کہ میں اسے جھنجھوڑ کر پوچھوں کہ میرے ساتھ کیوں کیا ایسا پر یہ سوچ کر ہمیشہ چپ رہتی ہو کہ میں نے لوگوں کے ہر معاملات ہمیشہ رب پر چھوڑے تھے پر وہ میرے لئے "لوگ" تو نہیں تھا میری محبتیں اور وفائیں تو بہت خالص تھی ... !!
جو لڑکا کسی کو صرف دل سے اتارنے کے لیے باقاعدگی سے رات کے تین بجے نرم بستر چهوڑ کر نیند سے بوجهل آنکهوں سے وضو کرتا ہو ؛ وه محبت کرتا ہوگا تو کیسی کرتی ہوگا...... - "