سُنو محبت کے صاف مُنکر بجا کہا کہ ۔۔ کہیں نہیں ہوں ۔۔!!!! تمہارے دِل کے کِسی بھی گوشے میں یاد بن کر ۔۔۔ نہیں ہوں اب میں ۔۔۔ !!! غُبارِ ہجراں کے سِلسلوں نے وصال رُت کی تمام یادیں ، تمہارے دِل سے دھکیل دی ہیں۔۔!! مگر مری زندگی ، وقت مِلے تو یہ غور کرنا تُمہاری آنکھوں کی سرحدوں پر اُبھرنے والی ہر ایک نَس میں ۔۔۔ یہ سُرخ ڈورے جو بُن رہا ہے ۔۔ لہو نہیں ہے ۔۔۔ !! وہ میں ہوں جاناں۔۔۔ !! کہ جِس لہو کو طواف کر کے تمہارے دِل میں ہی لوٹنا ہے ۔۔۔
محبت خدا کے ظرف کی طرح بے نیاز ہوتی ہے میرٹ بنا کر نہیں دیکھتی کون اس پر پورا اترتا ہے ہو جائے تو کمبخت رگوں میں اتر جاتی ہے پر شرط ہے محبت ہو خالص محبت 💗