Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

تم بڑی دیر بعد لوٹے ہو
درد کافور ہو گئے اب تو
اب ضرورت نہیں ہے مرہم کی
زخم ناسور ہوگئے اب تو

Somiali
 

جس کے دل میں غم نہ ہو، وہ دوسروں کا غم کیسے محسوس کرے گا۔ غم تو انسانیت کی ضرورت ہے۔

Somiali
 

زندگی کٹتی چلی جاتی ہے اِس کا نہیں رنج
رنج یہ ہے کہ کبھی ڈھنگ سے زندہ نہ رہے
اِسی دورانِ اسیری میں کبھی ہم سے مِلو
جانے کب خاک کے پنجرے میں پرندہ نہ رہے
خورشید رضوی

Somiali
 

قسمت کے بھی کھیل نرالے ہیں
"____تم میری ساس کے پاس ہو
اور میں تمھاری ساس کے پاس" 😂😂🤭🤭🥰

Somiali
 

تم نے گِرتے ہوۓ پتوں کو تو دیکھا ہو گا
اپنی ہر سانس وه ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں
کِتنے بے رحم شجر ہیں نئے پتوں کیلئے
پُرانے پتوں کی وفاؤں کو بُھلا دیتے ہیں

Somiali
 

ہماری آنکھ میں صحرا تلاشنے والے
ہماری آنکھ میں کیا تُو نے خوں نہیں دیکھا
مت اپنے آپ کو ناقابلِ شکست سمجھ
کہ تُو نے اس کی نظر کا فسوں نہیں دیکھا
گلہ کیا ہے مجھے اس نے کم نگاہی کا
کہ جیسے حق تھا، اسے میں نے یوں نہیں دیکھا
عبدالرحمان واصفؔ

Somiali
 

چھوڑ کے جانا ہے تو جا..!!
پرمات ادھوری ثابت کر..!!
مجھ سے جھگڑا کر اور مجھکو..!!
غیر ضروری ثابت کر..!!
بات بجاہے کہ ہوتے ہیں..!!
دو چار مسائل سب کے ہی..!!
جانتا ہوں مجبوری کو لیکن..!!
مجبوری ثابت کر..!!
بحث نہیں بنتی دونوں کی..!!
پھر بھی اے بہتان پرست..!!
جتنی باتیں گھڑ رکھی ہیں..!!
ایک تو پوری ثابت کر..!!

Somiali
 

ﺷﺮﻃﯿﮟ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺤﺒﺖ
..ﻣﯿﮟ
ﮐﯿﺠﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻗﺒﻮﻝ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﮐﻤﯽ ﮐﮯ
ﺳﺎﺗﮫ

Somiali
 

بے رَبط خیالات
مُنتشِر سوچیں
حیات کی گہما گہمی
اورچارسُو شور و غُل
ان سب کے باوجود تُمھارا خیال
پُوری شِدت سے میرے دِل دِماغ پر حاوی ہے
اے خُوش گُفتار روح
سکون کا ہر راستہ تُمھارے دروبام تک جاتا ہے 💞

Somiali
 

ابھی سے ہوش اڑے----- مصلحت پسندوں کے
ابھی میں بزم میں آئی ، ابھی بولا کہاں میں نے۔

Somiali
 

مِٹھاس دیکھنی ہے تو میری بولی سن..
خلوص دیکھنا ہے تو میرے گاؤں آ.

Somiali
 

خوشبو کہیں نہ جاۓ یہ اسرار ھے بہت
اور یہ بھی آرزو ھے کہ زرا ”زُلف“ کھولۓ

Somiali
 

عشق گر ہاتھ چھڑائے تو چھڑانے دینا
کار وحشت پہ مگر آنچ نہ آنے دینا
یوں بھی آغاز میں ہر کام بھلا لگتا ہے
اول اول ہے ، اسے ہجر منانے دینا
اپنے بچے کو نہ نفرت کا پڑھا دینا سبق
ہاتھ دشمن سے ملائے تو ملانے دینا
یہ بھی کم ظرف محبت کا وطیرہ ہے میاں
جب نئے زخم کی خواہش ہو ، پرانے دینا
جس نے دامن مرا دکھ درد سے بھر ڈالاہے
میرے مولا اسے خوشیوں کے خزانے دینا
عزت نفس سے بڑھ کر تو کوئی چیز نہیں
جو تمہیں چھوڑ کے جائے اسے جانے دینا
شاعرہ : کومل جوئیہ💞
ا

Somiali
 

اِس سے ،، بہتَر ھَے کِہ چُپ چَاپ ” دِیّا “ بَن کے جَلو
کَون ،، سُنتا ھَے ،، زَمَانے مِیں “ دُھَائِیاں “ دِل کِی

Somiali
 

قصے سے اُٹھ نہ جائےکہیں قصہ گو کا دل!
رونا پڑا مجھے،کہیں ہنسنا پڑا مجھے

Somiali
 

انکے چہروں پہ مسافت کے نشاں ہوتے ہیں
جن کی قسمت میں کرا ئے کے مکاں ہوتے ہیں
وقت کے ساتھ اترتی ہیں نقابیں ساری
ہوتے ہوتے ہی کئی راز عیاں ہوتے ہیں
تم نے سوچا ھے کبھی تم سے بچھڑ نے والے
کیسے جلتے ہیں شب و روز دھواں ہوتے ہیں ؟
دور ساحل سے سمندر نہیں ناپا جاتا
درد لفظوں میں بھلا کیسے بیاں ہوتے ہیں ؟
کون آنکھوں میں چھپے کرب کو پڑھتا ہوگا
لوگ اتنے بھی سمجھ دار کہاں ہوتے ہیں
پھول کھلتے ہیں نہ موسم کا اثر ہوتا ہے
ہم بہاروں میں بھی تصویرِ خزاں ہوتے ہیں

Somiali
 

میرے بغیر غلط پڑھے جاؤ گے
تم سے میرا رشتہ زیر و زبر کا ہے.....❤

Somiali
 

مت بھولیے کہ حاضرئ کوۓ یار کو
دل کی نیاز، آنکھ کا نذرانہ شرط ہے

Somiali
 

دیکھتا ہوں تو سبھی کچھ ہے سلامت گھر میں
سوچتا ہوں تو تیرے بعد رہا کچھ بھی نہیں

Somiali
 

محبت!!..
دل نہیں مانگتی،
البتہ دل کی "مہار" ضرور مانگ لیتی ہے_!!
محبت!!..
اختیار بھی نہیں مانگتی،
البتہ آپکے اختیار کے اندر چھپا "اعتبار"
ضرور مانگ لیتی ہے__!!
.محبت!!..
پیار نہیں مانگتی،
مگر اس پیار کے پروں کا سوار ضرور مانگ لیتی ہے_!!
محبت!!..
آپ سے نیند کبھی نہیں مانگے گی ،
خواب مانگے گی__!!
محبت!!..
سوال نہیں کرتی،
ہمیشہ "جواب" مانگے گی__!!
اور کبھی آپ سے یہ بھی نہیں کہے گی ،،
کہ صرف "میرے" ہو کے رہو مگر کسی
اورکا ہونے نہیں دے گی__!