Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

ابھی سے ہوش اڑے----- مصلحت پسندوں کے
ابھی میں بزم میں آئی ، ابھی بولا کہاں میں نے۔

Somiali
 

مِٹھاس دیکھنی ہے تو میری بولی سن..
خلوص دیکھنا ہے تو میرے گاؤں آ.

Somiali
 

خوشبو کہیں نہ جاۓ یہ اسرار ھے بہت
اور یہ بھی آرزو ھے کہ زرا ”زُلف“ کھولۓ

Somiali
 

عشق گر ہاتھ چھڑائے تو چھڑانے دینا
کار وحشت پہ مگر آنچ نہ آنے دینا
یوں بھی آغاز میں ہر کام بھلا لگتا ہے
اول اول ہے ، اسے ہجر منانے دینا
اپنے بچے کو نہ نفرت کا پڑھا دینا سبق
ہاتھ دشمن سے ملائے تو ملانے دینا
یہ بھی کم ظرف محبت کا وطیرہ ہے میاں
جب نئے زخم کی خواہش ہو ، پرانے دینا
جس نے دامن مرا دکھ درد سے بھر ڈالاہے
میرے مولا اسے خوشیوں کے خزانے دینا
عزت نفس سے بڑھ کر تو کوئی چیز نہیں
جو تمہیں چھوڑ کے جائے اسے جانے دینا
شاعرہ : کومل جوئیہ💞
ا

Somiali
 

اِس سے ،، بہتَر ھَے کِہ چُپ چَاپ ” دِیّا “ بَن کے جَلو
کَون ،، سُنتا ھَے ،، زَمَانے مِیں “ دُھَائِیاں “ دِل کِی

Somiali
 

قصے سے اُٹھ نہ جائےکہیں قصہ گو کا دل!
رونا پڑا مجھے،کہیں ہنسنا پڑا مجھے

Somiali
 

انکے چہروں پہ مسافت کے نشاں ہوتے ہیں
جن کی قسمت میں کرا ئے کے مکاں ہوتے ہیں
وقت کے ساتھ اترتی ہیں نقابیں ساری
ہوتے ہوتے ہی کئی راز عیاں ہوتے ہیں
تم نے سوچا ھے کبھی تم سے بچھڑ نے والے
کیسے جلتے ہیں شب و روز دھواں ہوتے ہیں ؟
دور ساحل سے سمندر نہیں ناپا جاتا
درد لفظوں میں بھلا کیسے بیاں ہوتے ہیں ؟
کون آنکھوں میں چھپے کرب کو پڑھتا ہوگا
لوگ اتنے بھی سمجھ دار کہاں ہوتے ہیں
پھول کھلتے ہیں نہ موسم کا اثر ہوتا ہے
ہم بہاروں میں بھی تصویرِ خزاں ہوتے ہیں

Somiali
 

میرے بغیر غلط پڑھے جاؤ گے
تم سے میرا رشتہ زیر و زبر کا ہے.....❤

Somiali
 

مت بھولیے کہ حاضرئ کوۓ یار کو
دل کی نیاز، آنکھ کا نذرانہ شرط ہے

Somiali
 

دیکھتا ہوں تو سبھی کچھ ہے سلامت گھر میں
سوچتا ہوں تو تیرے بعد رہا کچھ بھی نہیں

Somiali
 

محبت!!..
دل نہیں مانگتی،
البتہ دل کی "مہار" ضرور مانگ لیتی ہے_!!
محبت!!..
اختیار بھی نہیں مانگتی،
البتہ آپکے اختیار کے اندر چھپا "اعتبار"
ضرور مانگ لیتی ہے__!!
.محبت!!..
پیار نہیں مانگتی،
مگر اس پیار کے پروں کا سوار ضرور مانگ لیتی ہے_!!
محبت!!..
آپ سے نیند کبھی نہیں مانگے گی ،
خواب مانگے گی__!!
محبت!!..
سوال نہیں کرتی،
ہمیشہ "جواب" مانگے گی__!!
اور کبھی آپ سے یہ بھی نہیں کہے گی ،،
کہ صرف "میرے" ہو کے رہو مگر کسی
اورکا ہونے نہیں دے گی__!

Somiali
 

نہ خوشبوؤں کی تمنا نہ خواب چاہتے ہیں
ہوائے عشق تجھے ہمرکاب چاہتے ہیں
کہیں یہ خامشی انکار نہ سمجھ لیں ہم
سو ہر سوال کا سیدھا جواب چاہتے ہیں
دعائیں مانگتے ہم لوگ جلد باز بھی ہیں
ذرا سی دیر میں ہی مستجاب چاہتے ہیں
تو اپنے کار مسیحائی میں کھرا ہے مگر
جو اپنا زخم مسلسل خراب چاہتے ہیں ؟
امیر شہر ترا فرض ہے صفائی دے
اگر یہ لوگ ترا احتساب چاہتے ہیں
وہ بے خبر ہیں مکافات کے عمل سے ابھی
جو خار بانٹتے ہیں اور گلاب چاہتے ہیں
کومل جوئیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Somiali
 

حشر کے دِن تو مِلو گے، یہ کِیا میں نے سوال
سوچ کر دیر میں ظالِم نے کہا مُشکِل ہے

Somiali
 

ہم نے یک طرفہ مُحبت میں جلادِی کشتی
یار کی سمت سے نہ ہاں ہے، نہ ہُوں ہے، یُوں ہے...

Somiali
 

آ ساجن!
ہم اس دیس چلیں
جہاں دھرتی امبر ملتے ہوں
جہاں پھول خزاں میں کھلتے ہوں
جہاں تارے چھاؤں کرتے ہوں
جہاں برف کے تودے گلتے ہوں
جس دیس میں جگنو بستے ہوں
جہاں چاہت کے گلدستے ہوں
جہاں گیت ہوائیں گاتی ہوں
پریوں کی ڈاریں آتی ہوں
جہاں پربت مہکا کرتے ہوں
جہاں چشمے پھوٹا کرتے ہوں
جہاں پنگھٹ سندر پائل کی
جھنکار سے گونجا کرتے ہوں
آ ساجن ہم اس دیس چلیں

Somiali
 

ہر وقت فضاؤں میں محسوس کرو گے تم !!
میں پیار کی خوشبو ہوں, مہکوں گی زمانوں تک ❤

Somiali
 

چل ہاتھ ملا
جو بیت گئی سو بیت گئی
جو درد تھا سہنا سہہ ہی لیا
اب بھول کہ پچھلی باتوں کو
میرا ساتھ نبھا
چل ہاتھ ملا
اس درد کو لکھ کہ الوداع
شبِ ہجر کو رخصت کرتے ہیں
اب چھوڑ پرانے خوابوں کو
نۓ خواب دکھا
اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں رکھ
چل ہاتھ ملا
___🖤

Somiali
 

ہم کسی در پے "ٹکے" اور نا کہیں "دستک" دی
سینکڑوں در تھے میری جان تیرے در سے پہلے

Somiali
 

مت بھولیے کہ حاضرئ کوۓ یار کو
دل کی نیاز، آنکھ کا نذرانہ شرط ہے

Somiali
 

تجھے دیکھتے ہی رب سے کر دی یہ آرزو،،،🙄
آل تو،،،جلال تو،،،،آئی بلا کو ٹال تو....😟🤣