Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

مجھ کو معلوُم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ توُ
جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سُو ہو گا
اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں
حشر میں، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا🍁

Somiali
 

یہ بَجا،ترکِ تمنّا سے سُکوں مِلتا ہے
اِس قدر سہل مگر ترکِ تمنّا بھی نہیں..

Somiali
 

چلے تو نیل کی گہرائیاں تھیں آنکھوں میں
پلٹ کے آئے تو موجِ فرات سے بھی گئے
خیال تھا کہ تجھے پا کے خودکوڈھونڈیں گے
تو مل گیا ہے تو خود اپنی ذات سے بھی گئے.

Somiali
 

لبوں پر قفل سی بندش لگا کر مسکرا دینا
بہت آساں نہیں ہوتا روایت کو نبھا دینا.
مری تصویر میں رنگوں کی یہ ترتیب رکھنا تم
کہیں غم کو مٹا دینا کہیں شوخی بڑھا دینا.

Somiali
 

مت بخت خفتہ پر مرے ہنس اے رقیب تو
ہوگا ترے نصیب بھی یہ خواب دیکھنا

Somiali
 

شروع میں تو تھی دریائے نیل سے بھی گہری
انجام کو پہنچی تو صحرا ہوئی محبت...🖤

Somiali
 

دیدہ دل میں تیرے عکس کی تشکیل سے ہم
دھول سے پھول ہوئے ، رنگ سے تصویر ہوئے

Somiali
 

" منہ پر مار دی جاتی ہیں ایسی مُحبتیں جِن میں مُخلص شخص آسانی سے مُیسر آ جائے! ۔ " 💔🙂

Somiali
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💞
حدیث مبارک!
"اگر تم اتنی غلطیاں کرو کہ تمہاری غلطیاں آسمان تک پہنچ جائیں ، پھر توبہ کرو تو (پھر بھی) اللہ تمہاری توبہ قبول فرمائیگا۔"
(ابن ماجہ، # 4248)

Somiali
 

میں دل کو دل نہ ترا آستانہ کہتی ہوں
کہ اپنے ہاتھوں سے اس میں تجھے اتارا تھا
ہزار آئے طلب گار دل کی بستی میں
ہوئی نہ ہم سے خیانت کہ دل تمہارا تھا
✍️اتباف ابرک

Somiali
 

لڑکی: کیسے ہو؟🤔
لڑکا: بس گھر والے ناراض ہیں😔
لڑکی: کیوں🤔
لڑکا: بڑے بھائی سے لڑائی ہوگئی تھی میرے منہ سے کتا نکل گیا😥
لڑکی: وہ تو ٹھیک ہے لیکن تو نے کتا منہ میں ڈالا کیوں تھا..👊 🤔🤔

Somiali
 

اپنے اندھیرے چوم کے طاقوں میں رکھ لیئے!
ہم سے کسی چراغ کی منت نہیں ہوئی___!!

Somiali
 

#❣️
ان پڑھ بھی پکار اٹھے گا مکتوب ھے سچا..!!
ھم ایسے سرخ رنگ سے تمہیں تحریر کریں گے.. 🥀
🔥🔥🔥🔥

Somiali
 

*جب بھی ملتی ہے سرِ راہ پتا پوچھتی ہے*
*ایک گم گشتہ شناسائی ترا پوچھتی ہے*
*واجد امیر*

Somiali
 

اب بھی اکثر شب تنہائی میں کچھ تحریریں
چاند کے عکس سے ہو جاتی ہیں روشن روشن

Somiali
 

خوب رو ہیں سیکڑوں لیکن نہیں تیرا جواب
دل ربائی میں، ادا میں، ناز میں، انداز میں

Somiali
 

جو ہو سکے تو آ مجھے محبتوں کے مان دے
میرے وجودِ خاک پر کوئی ردا سی تان دے
تیرا مرے سوا کبھی گُزر بسر ناں ہو سکے
میرے لئے تو جی سکے میرے لیے تو جان دے۔

Somiali
 

ھم نہیں کچھ بھی، مگر پاسِ ادب رکھتے ھیں
ہاتھ خالی ھیں تو کیا ، نام و نسب رکھتے ھیں
🌿🌿🌿
ھم ھیں ناکامِ محبت ، تو کوئی بات نہیں
ایک دو زخم تو اس عمر میں سب رکھتے ھیں

Somiali
 

گھر میں رہنا نہیں اتنا آسان
بس اتنا سمجھ لیجے
طعنوں کا ایک دریا ہے
اور ہمیں بے شرمی سے پار کر کے جانا ہے

Somiali
 

وہ شخص صرف بھلے موسموں کا ساتھی ہے
برے دنوں میں تو وہ بات بھی نہیں کرتا
فریحہ نقوی