تہمتیں مجھ پہ آتی رہی ہیں کئی، ایک سے ایک نئی
خوبصورت مگر جو ایک الزام تھا، وہ تیرا نام تھا
قتیل شفائی
تیرا دعوا ہے کہ دنیا بڑی دیکھی ہے تم نے ۔۔۔
تو نے دیکھا ہے کسی شخص پہ روتا ہوا دکھ۔۔۔
اُٹھئیے! غریب شہر کا .......... لاشہ اُٹھائیے
اُٹھتی نہیں یہ خاک!..۔۔۔..... خدارا ! اُٹھائیے
-
دَفنا کے ایک لاش.۔۔... بہت مُطمئن ہیں آپ
اِک اور آگئی ہے! ...............دوبارہ اُٹھائیے
-
چَھلنی ہے سارا جسم ! پرخچے اُڑے ہوئے
اعضاء اُٹھائیے بھی.... تو کیا کیا اُٹھائیے!
-
اس شہر ِ بے اَماں میں بَچا ہی نہیں کوئی
رکھئے اب اپنے پاس۔۔... یہ پُرسہ اُٹھائیے
-
شور و فُغاں اٹھائیے......... مظلوم نعش کا
جیسے غزل میں... شعر کا مصرع اُٹھائیے
-
پڑھنے کو .......بَس نماز جَنازہ ہی رہ گئی
چَلئیے......... لَپیٹیئے ... یہ مُصلّا اُٹھائیے
شبِ معراج ﷺ...🌸❣️
زمیں سے آسماں تک، آسماں سے لا مکاں پہنچے...!!
جہاں کوئی نہ پہنچا، سرورِ عالَمﷺ وہاں پہنچے...🌸❤️🥰 🖤
نگاہ لمس سے اب اس کو دیکھنا تھا ہمیں
سو آنکھ موند لی اس کے قریب جاتے ہوئے
میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا...!!
میں ہُوں خاموش جہاں مُجھے وہاں سے سُن...🙂🖤
چلو بکھرنے دیتے ہیں زندگی کو
سنبھالنے کی بھی حد ہوتی ہے۔🙂🥀
🦋
*خاموش ہو جایا کریں اور سہہ جایا کریں، جھک جایا کریں، مان جایا کریں…یہ عاجزی ہے جو اللہ کو بہت محبوب ہے. بندہ جب با اختیار ہوتے ہوئے خاموش ہو جاتا ہے تو اللہ کی نظر میں معتبر ہو جاتا ہے…!!!*
سنا ہے کھیل بگڑتے ہیں خود پسندی سے
سو ہم نے کام نکالے ، نیاز مندی سے
محبتوں کا فقط ایک دین ہوتا ہے
گریز کیوں نہیں کرتے ہو فرقہ بندی سے
تمام درد گلے آ کے لگ گئے تھے میرے
بس ایک بار صدا دی تھی درد مندی سے
دعا کا ورد بھی جاری ہے ،احتیاط بھی ہے
خدا بچائے گا اب دل کی شر پسندی سے
یہ جاننے کے لیے ، کیسے چیز ٹوٹتی ہے
میں بار بار گرائی گئی بلندی سے
کومل جوئیہ ۔
*🔥اپنی گہرائی میں مکمل ہیں ہم...!*
*ہمہیں کسی کی اونچائیوں سے کیا لینا دینا..🥀*
واعظ ۔۔۔۔ہم خراب حالوں کا
ذندہ رہنا بھی اک عبادت ہے
ایک خوش فہمی ہمیشہ میرے کام آئےگی
یونہی پچھتاتا پھرے گا مجھے کھونے والا
چارہ گر، اےدلِ بے تاب! کہاں آتے ہیں
مجھ کو خوش رہنے کے آداب کہاں آتے ہیں...
میں تو یک مُشت اُسے سونپ دُوں سب کچھ، لیکن
ایک مُٹّھی میں ، مِرے خواب کہاں آتے ہیں...
مُدّتوں بعد اُسے دیکھ کے، دِل بھر آیا
ورنہ ،صحراؤں میں سیلاب کہاں آتے ہیں...
میری بے درد نِگاہوں میں، اگر بُھولے سے
نیند آئی بھی تو، اب خواب کہاں آتے ہیں...
تنہا رہتا ہُوں میں دِن بھر، بَھری دُنیا میں قتؔیل
دِن بُرے ہوں، تو پھر احباب کہاں آتے ہیں...
قیتل شفائی
اُسی طرح سے ہر اِک زخم خوشنما دیکھے
وہ آئے تو مجھے اب بھی ہرا بھرا دیکھے
گزر گئے ہیں بہت دن رفاقتِ شب میں
اب عُمر ہو گئی چہرہ وہ چاند سا دیکھے
مرے سکوت سے جس کو گِلے رہے کیا کیا
بچھڑتے وقت ان آنکھوں کا بولنا دیکھے
بس ایک ریت کا ذّرہ بچا تھا آنکھوں میں
ابھی تلک جو مسافر کا راستہ دیکھے
تیرے سوا بھی کئی رنگ خوش نظر تھے
جو تجھ کو دیکھ چکا ہو وہ اور کیا دیکھے
اُسی سے پوچھے کوئی دشت کی رفاقت جو
جب آنکھ کھولے، پہاڑوں کا سلسلہ دیکھے
تجھے عزیز تھا اور میں نے اُسے جیت لیا
مری طرف بھی تو اِک پل ترا خدا دیکھے
پروین شاکر
میں اتنا نرم طبیعت ہوں کہ یہ بھی چاہتا ہوں
جو آستیں میں رہتا ھے وہ بھی پل جائے۔
میری محبت میرے جذبات صرف تم سے ہیں
دیکھو میری کائنات صرف تم سے ہے
اوروں سے پوچھنے کا حق نہیں رکھتی
میرے سوالات میرے جوابات صرف تم سے ہیں
تم کو معلوم ہی نہیں میری تنہائی کا دکھ
میری سوچیں میرے خیالات صرف تم سے ہیں
گر کھبی بکھر جاؤں تو سیمٹ لینا مجھ کو
ہے مکمل جو میری ذات صرف تم سے ہے ۔۔!!
یہ جسم و جان تِری ہی عطا سہی لیکن
تیرے جہان میں جینا میرا ہُنر بھی تھا
اوراق ِ رد شُدہ پہ وہ _____ لِکھتی رہِیں " الِف
کچھ بچّیاں جو بیٹھی تھیں کَچرے کے ڈھیر پر
یہ ادائیں تُمہاری سادگی کی...!!
مُدتوں ہوش اُڑائے رکھتی ہیں...!!
خُود تو چُپ چاپ بیٹھی رہتی ہو...!!
یہ آنکھیں فِتنہ مچائے رکھتی ہیں...🙂🖤
میں چاہتا ہوں خدا میرے صبر کو طویل کرے
میں اُس کے حق میں کوئی بد دعا نہ کر بیٹھوں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain