انجام محبّت کچھ اِس طرح پایا 💔💔
وہ سامنے ره کر مجھے دیکھ نہ پایا
کبھی خود بھی میرے پاس آ
میری بات سن میرا ساتھ دے
جو خلش ھےدل سے نکال کے
مجھےالجھنوں سےنجات دے
تیرا سوچنامیرا مشغلہ
تجھےدیکھنا میری آرزو
مجھےدن دےاپنےخیال کا
مجھےاپنی قربت کی رات دے
میں اکیلا بھٹکوں کہاں کہاں
یہ سفر بہت طویل ہے
میرے ہمسفر میرے ساتھ چل
میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے
کبھی شکر کر، کبھی سر جھکا، کبھی ہاتھ اُٹھا اُسے بھول جا
تجھے چھوڑ کر جو چلا گیا اُسے بُھول جا اُسے بُھول جا
دلِ بے خبر وہ تھا ایک خواب اُسے ٹوٹنا بھی تھا ایک رات
کسی راہ میں تجھے توڑ کر جو بچھڑ گیا اُسے بھول جا
شائد یہ ترکِ تعلق کی پہلی دلیل تھی
کل رات ہم نے چاند بھی تاروں میں گن لیا
مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی ایسے کی تلاش میں ہیں جس کے ساتھ ہم بوڑھے ہو سکیں جبکہ راز کی بات یہ ہے کہ ہمیں کسی ایسے کی تلاش کرنی چاہیے جس کے ساتھ ہمارا بچپنا ہمیشہ قائم رہ سکے...
`° دل منحوس ساتھ نہیں دیتا
`° ورنہ کسی کو بھلانا مشکل نہیں ۔😓
__ 🥀"
جنہیں چاہا جاتا ہے اور جن سے چاہت کا اقرار سنا جاتا ہے ان کے ہاتھوں جب توہین کے احساس کا تحفہ ملتا ہے نا تو اس تحفہ کو خاموشی سے قبول کر لینا بڑا مشکل امر ہے
رب کرے تُم لوٹ آؤ ہجرتوں کو کاٹ کر
رب کرے آؤ یہاں، لیکن یہاں کوئی نہ ہو۔🙂
🖤🍁
خُود اپنے آپ کو، مصروف کر لیا میں نے،
یہ دیکھ کر، کہ تیرے آس پاس، ہے دُنیا...🥀🖤
||•🖤🦋🌼•||
ہمیشہ ایسی عورت کی قربت تلاش کرو
جس کے آنچل سے " ادب " کی خوشبو آئے❤️🙂
ہائے وہ میرے کھیلنے کودنے کے دن تھے
جب میں نے چائے سے دل لگایا تھا
لوگ آگ کو آگ سے بھجانے میں لگے ہیں
اور ہم ہیں کہ سب کا دل بہلانے میں لگے ہیں
نفرت سے کبھی نفرت کو ختم کیا جا نہیں سکتا
لوگ پھر بھی ایک دوسرے کا دل جلانے میں لگے ہیں
کسی بھی حرف میں تاثیر ہی نہیں رہتی،
دِلـوں کے بیچ اگـــــــر فاصلہ ٹھہر جــــائے
امجد اسلام امجد
ہر پھول کی قسمت میں __ کہاں ناز عروسہ
کچھ پھول تو کھلتے ہیں فقط مزاروں کے لیے
سب سانحوں میں سب سے بڑا سانحہ ہے یہ
خود کو بھی اپنے آپ سے بیزار دیکھنا
اندر سے ٹوٹتے ہوئے اک عمر ہو چکی
اب کچھ دنوں میں ہی مجھے مسمار دیکھنا
وہ پُرانے چاک جن کو عقل سی سکتی نہیں
عشق سِیتا ہے اُنھیں بے سوزن و تارِ رَفو
اے ربِ کائنات ' تیری کائنات میں
کوشش کے باوجود میرا دل نہیں لگا
حضور آپ کی خواہش پہ گفتگو ہوگی
مگر ہے شرط کہ ہوگی تو روبرو ہوگی
بصد خلوص میں خود کوبھی وار دوں تم پر
اگر تمہیں بھی فقط میری آرزو ہوگی۔
میں نے اردو کے اتنے اچھے جملے بنائے لیکن استاد نے مجھے فیل کر دیا 😪
کار گزاری:
کار کے مالک نے پل پر سے کارگزاری
اگربتی:
ابو کہتے ہیں کہ اگر بتی چلی جائے تو موبائل کی لائٹ جلا لیا کرو
لگاتار:
میں نے ٹی وی کا تار اٹھاتے ہوئے اپنی دوست سے کہا کہ میچ آرہا ہوگا جلدی سے لگاتار میچ دیکھتے ہیں
بھائی چارہ:
میں نے دودھ والے سے پوچھا کہ دودھ کیوں مہنگا ہوگیا تو کہنے لگا کہ او بہن چارہ جو مہنگا ہوگیا
آسیب:
امی نے کہا کہ بیٹی آ سیب کھا لے
دستک:
مجھے دس تک گنتی یاد ہوگئی
اتفاق:
میں اتفاق سے اپنی سالگرہ والے دن پیدا ہوئی🙂
چہرے کے ساتھ دل❤️بھی صاف کیجئے🙏🏻
کیونکہ رب کی نظر چہروں پر نہیں دل پر ہوتی ہے🤐
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain