اسے کہنا "جفت" اور "طاق" کا ہم سے نہیں کوئی واسطـہ
ہمیں تو جب بهی لگی"ضرب" لگی"تقسیم" ہوۓ اور بکهر گۓ
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا
یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ
ناصر کاظمی
جو فنا ہو جاؤں تیری چاہت میں تو غرور مت کرنا
یہ اثر نہیں تیرے عشق کا میری دیوانگی کا ہنر ہے
ملال یہ ہے کہ ہم چاہ کر بنا نہ سکے
تمھارےساتھ کسی شام چائےکامنظر
ہم فرض تھے ان کی باتوں میں
فرض یوں تو نہیں چھوڑے جاتے
محبتوں کے صدقے میں وارے ہوئے دل
اسے کہو یہ دل یوں تو نہیں توڑے جاتے
اشعار کے پردے میں حالت کو بیاں کرنا
کیا خوب سلیقہ ہے لفظوں کو زباں کرنا..!!
تُو ساتھ اگر میرے،
خورشید و قمر میرے!
بےنام سے رستوں پر،
بےکار سفر میرے!
اے خواب! بِکھر بھی جا،
اے شوق! اُتر میرے!
جس سمت مِرا دشمن،
سب یار اُدھر میرے!
تُو جان چُھڑا اپنی،
سب ڈال دے سر میرے!
کبھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے اُسے
بھر کے دیکھا تو آنکھ بھر آئی ۔۔۔
سمجھے نہ کوئی سر سری سا تزکرہ مجھے
بھــــر پور ماجرہ ہوں، حوالہ نہیـــں ہوں میں
امجد اسلام امجد
مُجھے تمہارا ہاتھ تھام کر عُمر کے اُس حصے تک جانا ہے، جہاں دُنیا "بوجھ" سمجھ کر انسان کو تنہا چھوڑ دیتی ہے۔ بس مجھے تمہارا اتنا سا ہی تو ساتھ چاہئے۔
🔥
"ہم اتنی بیوقوف قوم ہیں کہ خالی خزانے پر بھی
وزیر خزانہ بیٹھا رکھا ہے"
اُفق کو اُفق سے مِلا دینے والے
یہ رَستے ہیں کتنے تھکا دینے والے
یہ دِن ہیں نئے اَپنی خاصیتوں میں
کئی نام دِل سے بُھلا دینے والے
بتا دینا عُمریں اُسے کھوجنے میں
جو مِل جائے اس کو گنوا دینے والے
پھر اَپنے کیے پر پشیمان رہنا ــــــــــــ
یہ ہم ہی ہیں خود کو سزا دینے والے
مُنیرؔ اِس زمانے میں رہبر بہت ہیں
حقیقت کو ، اُلجھن بنا دینے والے
ایک فوٹو گرافر نے اپنی دوکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا ۔ جس پر تین درج ذیل تحریریں لکھی ہوئ تھیں
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
اور
50 روپے میں جیسا آپ لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے لوگوں نے ہمیشہ 50روپے والی فوٹو بنوائ ہے۔۔۔
اس کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اکثر لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے میں گزار دیتے ہیں ۔ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں پر 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے !!!
آپ جیسے بھی ہیں بہت اچھے ہیں !!
20روپے والی زندگی گزاریئے ' بہت خوش رہیں گے ۔
سنو
مجھ سے نہیں ہوتا دلیلیں دوں مثالیں دوں
میری آنکھوں میں لکھا ہے مجھے تم سے محبت ہے
جب ہم کِسی اِنسان سے جُڑتے ہیں تو اپنے اندر اُن کی ایک جگہ بنا لیتے ہیں جب کوئی خاص ہونے لگتا ہے تو ہماری بہت سی چیزیں خُود بخود اُن کی ہو جاتی ہیں...!!
ہمارا نام، ہمارا وقت، ہماری پسند اور ہمارا رنگ...!!
بِنا بولے سب اُن کا ہو جاتا ہے کِسی کو بتائے بغیر اُس شخص کے سحر میں اِتنا دُور نِکل جاتے ہیں کہ خُود بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ واپسی کِتنی اذیت ناک ہوسکتی ہے...!!
ایسے میں اگر وہ شخص اچانک پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لے تو بتاؤ کیا بچتا ہے...؟؟🖤🥀
کیا ملا میرے قلبِ ویراں میں جھانک کر تجھے
حسرتیں وحشتیں تباہی سے بھرا وُجود بس
🔹 نبی کریم صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ہر گناہ کو معاف فرما دے گا سوائے اس شخص کے جس کی موت شرک پر ہوئی اور جس نے کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کیا ۔🔹
حوالہ 📗 المستدرک للحاکم -8032
الفاظ چابی کی حیثیت رکھتے ہیں۔۔ ان کا مناسب استعمال لوگوں کے دلوں کے دروازے آپ کے لیے کھول سکتے ہیں اور بروقت استعمال لوگوں کی زبان بند کروانے کی استطاعت رکھتے ہیں ۔.
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہ °
یا اللہ پاک ہم پر رحم فرما ہمیں اپنے عذاب سے بچا اور ہماری توبہ قبول فرمالے۔۔۔🥀❤️
آمین
ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنوں کرتے ہوئے
خود کو اسطرح سے کھودیں گے کہ پالیں گےتمہیں
مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے
میری مٹی سے مرے بعد نکالیں گے تمہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain