Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

آنکھوں کو دیے خواب تو تعبیر بھی دے گا
سکھلائی دعا جس نے وہ تاثیر بھی دے گا
جس نے تجھے بھیجا ہے مرے خانہءدل میں
وہ حق میں مرے نامہ ء تقدیر بھی دے گا
صائمہ کامران

Somiali
 

محبت ختم ہے لیکن ابھی رشتہ نہیں ٹوٹا
کہ جتنا ٹوٹنا تھا دل ابھی اتنا نہیں ٹوٹا۔
ہماری روح کو مہمان بن کے کھا گئی دیمک
ہمیں حیرانی ہے اس پر کہ یہ ڈھانچہ نہیں ٹوٹا۔
🌹کھلونا تھا مگر تم نے مجھے مجھے دل سے لگایا تھا
تمہاری اس مروت سے مرا کیا کیا نہیں ٹوٹا۔ 🌹
عبادت آج جیسی پھر کبھی اب ہو نی پائے گی
گرا جو شاد سجدے میں تو پھر سجدہ نہیں ٹوٹا۔

Somiali
 

ایک تو یہ کہ دوبارہ نہ یہاں آئیے گا۔۔
بیٹھیے!اور بھی کرنی ہیں ضروری باتیں

Somiali
 

✍️نبی کریم صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا کہ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ اس پر ایک آدمی نے عرض کیا گیا کہ ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کی جوتی بھی اچھی ہو ۔
آپ صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ جمیل ہے اور جمال ( خوبصورتی) ہی کو پسند فرماتا ہے تکبر تو حق کی طرف سے منہ موڑ نے اور دوسرے لوگوں کو کمتر سمجھنے کو کہتے ہیں ۔۔۔❤️🥀

Somiali
 

کیا بُرا ہے کہ میں اِقرارِ محبت کر لوں۔۔
لوگ ویسے بھی تو کہتے ہیں گناہ گار مجھے

Somiali
 

اسی کو پیش مسائل ہیں بے زبانی کے
مجھے بتاتا تھا کلیے جو ترجمانی کے
وہ رونے والا مرے سامنے تو ہنستا تھا
بہت سے رنگ ہیں دنیا میں مہربانی کے
اِدھر صغیر تھا پیاسا یہ مطمئن تھا اُدھر
یقین مانو بڑے حوصلے ہیں پانی کے
مرے خیال میں بنتا تھا ڈوبنا اس کا
کنارے ڈھونڈ رہا تھا جو بیکرانی کے
یہ تجربات کتابوں میں تھوڑی لکھے تھے
بہت سے سال لگے سال بھی جوانی کے
عجیب ہے ناں مصنف تھی اُسکی میں زہرا
بدل رہا تھا وہ کردار جس کہانی کے

Somiali
 

وہ اگر چاہتا ہے مجھےتو اک کام کرے
اپنی چاہت کو مرے سنگ ہر گام کرے
اشاروں سے کنایوں سے نہیں ملتی ہے منزلیں
وہ میری آنکھوں میں آنکھوں سے پیغام کرے
تانک جھانک سے کب ہوتے ہیں محبت کے سودے
وہ آ کے دو زانوں ہو کے مجھے سلام کرے
رسمیں تو ورثہ ہیں میری ثقافت کا
اس پہ فرض ہے رواجوں کا اہتمام کرے

Somiali
 


ہے سفر عجیب ، حیاتی دا
کِسے دُکھ دِتّا ، کِسے گل لایا
کئی مُخلص ہن ، کئی دُشمن ہن
کِسے ویچ دِتّا ، کِسے مُل پایا
کِسے خیال رکھیا ، کِسے ضائع کیتا
کِسے آس دِتّی ، کِسے دِل ڈھایا
ساڈے سجنڑا حوصلے ویکھ تاں سہی
نہ اُف کیتی ، نہ سر چایا

Somiali
 

ہائے یہ بیگانگی کہ اپنی نہیں مجھ کو خبر
ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جدا ہوتا نہیں

Somiali
 

اے محبت کی بات کرتے شخص!!
تو نے دل توڑ کر دیا ہے مجھے!

Somiali
 

اسکا روپ سنہرا لکھ دے
تتلی ، پھول وغیرہ لکھ دے
اسکے بدن کو لکھ دے صندل
چاند سا اسکا چہرہ لکھ دے
ڈوب رہے ہیں ان میں سارے
آنکھ کا دریا گہرا لکھ دے
ہے رخسار پہ تِل جو کالا
اسکو حسن پہ پہرا لکھ دے
خونِ ناحق پر جو چپ ہیں
ان کو گونگا ، بہرا لکھ دے
اشکوں کو اب روک تو شیزا
آنکھ کا دریا ٹھہرا لکھ دے

Somiali
 

ہم اِسی آس پہ بِگڑے ہیں کئی برسوں سے...!!
تیرے ہاتھ لگیں گے تو سُدھر جائیں گے...🙂🖤

Somiali
 

لازوال ہے بادشاہت تیری مرے خدا
تیرے بنا کوئی نہیں ہے حاجت روا

Somiali
 

انجام محبّت کچھ اِس طرح پایا 💔💔
وہ سامنے ره کر مجھے دیکھ نہ پایا

Somiali
 

کبھی خود بھی میرے پاس آ
میری بات سن میرا ساتھ دے
جو خلش ھےدل سے نکال کے
مجھےالجھنوں سےنجات دے
تیرا سوچنامیرا مشغلہ
تجھےدیکھنا میری آرزو
مجھےدن دےاپنےخیال کا
مجھےاپنی قربت کی رات دے
میں اکیلا بھٹکوں کہاں کہاں
یہ سفر بہت طویل ہے
میرے ہمسفر میرے ساتھ چل
میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے

Somiali
 

کبھی شکر کر، کبھی سر جھکا، کبھی ہاتھ اُٹھا اُسے بھول جا
تجھے چھوڑ کر جو چلا گیا اُسے بُھول جا اُسے بُھول جا
دلِ بے خبر وہ تھا ایک خواب اُسے ٹوٹنا بھی تھا ایک رات
کسی راہ میں تجھے توڑ کر جو بچھڑ گیا اُسے بھول جا

Somiali
 

شائد یہ ترکِ تعلق کی پہلی دلیل تھی
کل رات ہم نے چاند بھی تاروں میں گن لیا

Somiali
 

مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی ایسے کی تلاش میں ہیں جس کے ساتھ ہم بوڑھے ہو سکیں جبکہ راز کی بات یہ ہے کہ ہمیں کسی ایسے کی تلاش کرنی چاہیے جس کے ساتھ ہمارا بچپنا ہمیشہ قائم رہ سکے...

Somiali
 

`° دل منحوس ساتھ نہیں دیتا
`° ورنہ کسی کو بھلانا مشکل نہیں ۔😓
__ 🥀"

Somiali
 

جنہیں چاہا جاتا ہے اور جن سے چاہت کا اقرار سنا جاتا ہے ان کے ہاتھوں جب توہین کے احساس کا تحفہ ملتا ہے نا تو اس تحفہ کو خاموشی سے قبول کر لینا بڑا مشکل امر ہے