Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

رب کرے تُم لوٹ آؤ ہجرتوں کو کاٹ کر
رب کرے آؤ یہاں، لیکن یہاں کوئی نہ ہو۔🙂
🖤🍁

Somiali
 

خُود اپنے آپ کو، مصروف کر لیا میں نے،
یہ دیکھ کر، کہ تیرے آس پاس، ہے دُنیا...🥀🖤

Somiali
 

||•🖤🦋🌼•||
ہمیشہ ایسی عورت کی قربت تلاش کرو
جس کے آنچل سے " ادب " کی خوشبو آئے❤️🙂

Somiali
 

ہائے وہ میرے کھیلنے کودنے کے دن تھے
جب میں نے چائے سے دل لگایا تھا

Somiali
 

لوگ آگ کو آگ سے بھجانے میں لگے ہیں
اور ہم ہیں کہ سب کا دل بہلانے میں لگے ہیں
نفرت سے کبھی نفرت کو ختم کیا جا نہیں سکتا
لوگ پھر بھی ایک دوسرے کا دل جلانے میں لگے ہیں

Somiali
 

کسی بھی حرف میں تاثیر ہی نہیں رہتی،
دِلـوں کے بیچ اگـــــــر فاصلہ ٹھہر جــــائے
امجد اسلام امجد

Somiali
 

ہر پھول کی قسمت میں __ کہاں ناز عروسہ
کچھ پھول تو کھلتے ہیں فقط مزاروں کے لیے

Somiali
 

سب سانحوں میں سب سے بڑا سانحہ ہے یہ
خود کو بھی اپنے آپ سے بیزار دیکھنا
اندر سے ٹوٹتے ہوئے اک عمر ہو چکی
اب کچھ دنوں میں ہی مجھے مسمار دیکھنا

Somiali
 

وہ پُرانے چاک جن کو عقل سی سکتی نہیں
عشق سِیتا ہے اُنھیں بے سوزن و تارِ رَفو

Somiali
 

اے ربِ کائنات ' تیری کائنات میں
کوشش کے باوجود میرا دل نہیں لگا

Somiali
 

حضور آپ کی خواہش پہ گفتگو ہوگی
مگر ہے شرط کہ ہوگی تو روبرو ہوگی
بصد خلوص میں خود کوبھی وار دوں تم پر
اگر تمہیں بھی فقط میری آرزو ہوگی۔

Somiali
 

میں نے اردو کے اتنے اچھے جملے بنائے لیکن استاد نے مجھے فیل کر دیا 😪
کار گزاری:
کار کے مالک نے پل پر سے کارگزاری
اگربتی:
ابو کہتے ہیں کہ اگر بتی چلی جائے تو موبائل کی لائٹ جلا لیا کرو
لگاتار:
میں نے ٹی وی کا تار اٹھاتے ہوئے اپنی دوست سے کہا کہ میچ آرہا ہوگا جلدی سے لگاتار میچ دیکھتے ہیں
بھائی چارہ:
میں نے دودھ والے سے پوچھا کہ دودھ کیوں مہنگا ہوگیا تو کہنے لگا کہ او بہن چارہ جو مہنگا ہوگیا
آسیب:
امی نے کہا کہ بیٹی آ سیب کھا لے
دستک:
مجھے دس تک گنتی یاد ہوگئی
اتفاق:
میں اتفاق سے اپنی سالگرہ والے دن پیدا ہوئی🙂

Somiali
 

چہرے کے ساتھ دل❤️بھی صاف کیجئے🙏🏻
کیونکہ رب کی نظر چہروں پر نہیں دل پر ہوتی ہے🤐

Somiali
 

وہ فراق ہو یا وصال ہو ,,,,, تری یاد مہکے گی ایک دن
وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا ، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

Somiali
 

ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺑﺎﺏ ﺳﺎﺭﮮ
ﻭﮦ ﭼﺎﮨﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﻼﺏ ﺳﺎﺭﮮ
ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﻭﻓﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻨﺎﯾﺘﻮﮞ ﮐﺎ
ﻭﮦ ﭨﻮﭨﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﺋﺘﻮﮞ ﮐﺎ
ﺣﺴﺎﺏ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﮔﻼﺏ ﺭﺕ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﻗﺼّﮯ
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺳﻨﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﻮ
ﺗﻮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮯ ﻣﺜﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﮨﻢ ﺗﻢ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺁﺋﯿﮟ
ﺗﻮ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﺑﺤﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﯾﮧ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻻﺯﻭﺍﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ

Somiali
 

ہم روتے وقت، خواب دیکھتے، خواہش کرتے اور گلے لگتے وقت آنکھیں بند کرلیتے ہیں کیونکہ زندگی کی خوبصورت چیزیں آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتیں بلکہ دل سے محسوس کی جاتی ہیں۔
🔥

Somiali
 

پنپتے رکھنا ہے ایک خواہش کو تاحیات
جو تو میسر ، تو بعد اسکے بچا ہی کیا

Somiali
 

ایک تولہ وصل تو ممکن نہیں
ایک رتّی پر گزارا کیجیئے۔۔۔۔!
دیکھئے وہ آن لائن ہیں جناب،
سبز بتی پر گزارا کیجیئے۔۔۔۔!

Somiali
 

"ویرانیاں خود میں تھیں__"اور
بے رنگ ہم دنیا کو لکھتے رہے..!!

Somiali
 

زوال دُوری، کمال جِینا،_____ مُحال سہنا، وَبال کہنا ۔
وُہ تلخ لمحے، زہر لہو میں تریاق چاھیں___تِیرا تَصّور!!!