اُفق کو اُفق سے مِلا دینے والے یہ رَستے ہیں کتنے تھکا دینے والے یہ دِن ہیں نئے اَپنی خاصیتوں میں کئی نام دِل سے بُھلا دینے والے بتا دینا عُمریں اُسے کھوجنے میں جو مِل جائے اس کو گنوا دینے والے پھر اَپنے کیے پر پشیمان رہنا ــــــــــــ یہ ہم ہی ہیں خود کو سزا دینے والے مُنیرؔ اِس زمانے میں رہبر بہت ہیں حقیقت کو ، اُلجھن بنا دینے والے
ایک فوٹو گرافر نے اپنی دوکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا ۔ جس پر تین درج ذیل تحریریں لکھی ہوئ تھیں 20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں 30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں اور 50 روپے میں جیسا آپ لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے لوگوں نے ہمیشہ 50روپے والی فوٹو بنوائ ہے۔۔۔ اس کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اکثر لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے میں گزار دیتے ہیں ۔ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں پر 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے !!! آپ جیسے بھی ہیں بہت اچھے ہیں !! 20روپے والی زندگی گزاریئے ' بہت خوش رہیں گے ۔
جب ہم کِسی اِنسان سے جُڑتے ہیں تو اپنے اندر اُن کی ایک جگہ بنا لیتے ہیں جب کوئی خاص ہونے لگتا ہے تو ہماری بہت سی چیزیں خُود بخود اُن کی ہو جاتی ہیں...!! ہمارا نام، ہمارا وقت، ہماری پسند اور ہمارا رنگ...!! بِنا بولے سب اُن کا ہو جاتا ہے کِسی کو بتائے بغیر اُس شخص کے سحر میں اِتنا دُور نِکل جاتے ہیں کہ خُود بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ واپسی کِتنی اذیت ناک ہوسکتی ہے...!! ایسے میں اگر وہ شخص اچانک پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لے تو بتاؤ کیا بچتا ہے...؟؟🖤🥀
🔹 نبی کریم صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ہر گناہ کو معاف فرما دے گا سوائے اس شخص کے جس کی موت شرک پر ہوئی اور جس نے کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کیا ۔🔹 حوالہ 📗 المستدرک للحاکم -8032
الفاظ چابی کی حیثیت رکھتے ہیں۔۔ ان کا مناسب استعمال لوگوں کے دلوں کے دروازے آپ کے لیے کھول سکتے ہیں اور بروقت استعمال لوگوں کی زبان بند کروانے کی استطاعت رکھتے ہیں ۔.
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہ ° یا اللہ پاک ہم پر رحم فرما ہمیں اپنے عذاب سے بچا اور ہماری توبہ قبول فرمالے۔۔۔🥀❤️ آمین
ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنوں کرتے ہوئے خود کو اسطرح سے کھودیں گے کہ پالیں گےتمہیں مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے میری مٹی سے مرے بعد نکالیں گے تمہیں
ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنوں کرتے ہوئے خود کو اسطرح سے کھودیں گے کہ پالیں گےتمہیں مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے میری مٹی سے مرے بعد نکالیں گے تمہیں
#السلام_و_علیکم #صبح_بخیر_زندگی 😊 زندگی میں کبھی بھی امید نہیں ہارنی چاہیے کیونکہ ہر ہار کے بعد جیت کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے کوئ بھی انسان شروع سے جیتتا نہیں آتا وہ مسلسل محنت کرتا ہے ہارتا گرتا سنبھلتا ہے پھر کامیاب ہوتا ہے ۔ اس لیے آپ بھی ناکام ہونے پر مایوس نہ ہو اور آگے بڑھے ان شاء الله کامیابی آپکے سامنے ہوگی 😍🤗
قدم قدم تے پِیڑ وے عشقا اکھیاں دے وچ نِیر وے عشقا ہولی ہولی مار وے سانوں! ہن نیناں دے تیر وے عشقا جھنگ بیلے وچ رانجھن رُلیا روندی پھردی ہیر وے عشقا اُس دیاں اکھیاں وسدیاں ہر دم تُوں جس جس دا پِیر وے عشقا زینؔ دہائیاں دیوے رو رو ہو گئے درد اَخیر وے عشقا💔