جبــــ ہم آگے بڑھ جاتے ہیں تو پیچھے چھوٹے قدموں کے نشانوں پر کوئی اور پیر جما لیتا ہے اور پھر ہمارے نشان دھیرے دھیرے مانند پڑنے لگتے ہیں...!
کبھی پلٹــــ کر ان نشانوں سے اپنائیتــــ کی امید رکھنا سراسر حماقتــــ ہے...
آشنائی ممکن ہے کہ مل جائے پر کبھی اپنائیتـــــ ملے یہ قسمتــــ کی بات ہوتی ہے...!!
ہم نے اول سے پڑھی ہے یہ کتاب آخر تک
ہم سے پوچھے کوئی ہوتی ہے محبت کیسی
الطاف حسین حالی
دل کا دامن تیری جھاڑی سے الجھا ہے تو پھر
مدتیں بیت گئیں ہم سے چھڑایا نا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔!!
فتور ہوتا ہے ہر عمر میں جدا جدا
کھلونے، عشق، پیسہ اور پھر خدا خدا
میرے ذوق میں رہتا ہے تیرا عکس عیاں
تیرا ہونا ۔۔میرے ہونے کی وجہ ہو جیسے
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚
اُن کی روش جدا ہے ہماری روش جدا
ہم سے تو بات بات پہ جھگڑا کیا نہ جائے
ہر چند اعتبار میں دھوکے بھی ہیں مگر
یہ تو نہیں کسی پہ بھروسا کیا نہ جائے
یوں تو ہیں میری ذات میں بھی عیب بہت.
پر اس "غافر الذنوب" نے مجھے ڈھانپ رکھا ہے
یوں تو ہوں میں عام، بہت عام
پر اسکی رحمت نے مجھے خاص کر رکھا ہے
اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا(۴۷)❤️
بےشک وہ میرے ساتھ بڑا مہربان ہے۔🥀
شوقین مزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے۔۔۔
وہ لوگ بلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے!!!
خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ھم کو...
ھم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے!!!
دیکھی ھے بہت ھم نے ، یہ فلم تعلق کی...
کچھ بول تکلف کے ، کچھ سین طبیعت کے!!!
اِس عمر میں ملتے ھیں ، کب یار نشے جیسے...
دارُو کی طرح تیکھے ، کوکین طبیعت کے!!!
اِک عمر تو ھم نے بھی ، بھرپُور گزاری ھے...
دو چار مخالف تھے ، دو تین طبیعت کے !!!
تم بھی تو میاں فاضل ، اپنی ھی طرح کے ھو..
دیں دار زمانے کے ، بے دین طبیعت کے!!!
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں
کانٹوں کو مت نکال چمن سے او باغباں
یہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
بہادر شاہ ظفر📝
"محبت مکمل زندگی ہے، اس کا نشہ
تمام عمر انسان کو مد ہوش رکھتا ہے۔"
ان کو ہوتا ہے کسی اور سہارے کا یقین
لوگ یونہی تو نہیں ہاتھ چھڑواتے ہوں گے
🖤🖤🖤
ہماری جیت یہ نہیں کہ ہم نے کسی کو "دلائل"دیئے اور وہ لاجواب ہو گیا
ہماری جیت تو یہ ہے کہ ہم نے کسی کو "دلائل" دیئے اور وہ "قائل" ہو گیا
اس کا موڈ بھی ایک پہاڑی رستہ ہے
اگلے موڑ پہ جانے کیسا منظر ہو !
اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو جن کا کبھی گُمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّٰہ تمہیں راحتیں بھی ایسی ہی عطا کرے گا جن کا کبھی خیال بھی دل میں نا گُزرا ہوگا..♥
سبھی کچھ ایک انسان کو نہیں دیا جاتا۔ کسی کو آواز دی جاتی ہے، کسی کو شکل، کسی کو دولت اور طاقت، کسی کو عقل اور دانش،، اور بہت کم ایسے ہیں جنہیں احساس کی طاقت سے نوازا جاتا ہے۔
شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود
درد تھم جائے تو اظہارِ اذیت کیسا ؟🙏🏽🙏🏽
میں ہوں صحرا
تو سمندر میری آنکھیں
درد کی دھن پہ
جو ہیں محوِ رقص
وہ قلندر میری آنکھیں
احساس کی سلطنت کی
ہیں سکندر میری آنکھیں
ان کی گہرائی
نہ تم ماپ پاؤ گے
محبت کا بیج بوتی ہے
دلوں کے اندر میری آنکھیں
ماضی جیسا بھی تھا وہ تھا ۔۔۔ مت گھبرائیں.
مستقبل کبھی بھی ماضی جیسا نہ ہو ۔۔
مستقبل کہیں سے بھی ہرا بھرا ہو سکتا ہے۔
اور زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے۔
آپ بے بس،کمزور ہیــــــــں.
بس امید،
صبر اور ہمت سے جڑے رہیں۔
کہ یہی _زندگی_ ہے
🌱
شامیں کسی کو مانگتی ہیں آج بھی فراقؔ
گو زندگی میں یوں مجھے کوئی کمی نہیں
فراق گورکھ پوری
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain