نہ جانے اتنی کڑواہٹ کہا سے آ گئی مجھ میں
کرے جو میری اچھائی ، مجھے اچھا نہیں لگتا
جس کو دیکھو کال یا تصویر کے چکر میں ھے
عشق بھی تعویذ والے پیر کے چکر میں ھے
ہوش میں مجنوں ملے گا جھنگ کے بازار میں
چھوڑ کر لیلیٰ کو اب وہ ہیر کے چکر میں ھے
اتنا بھی آساں نہیں ھے دل کسی کا جیتنا
پوچھ لے انڈیا سے جو کشمیر کے چکر میں ہے
کل تلک شاعر تھا جو گوشہ نشیں ، خاموش سا
فیس بک پر آج کل تشہیر کے چکر میں ھے
حال وہ سنتا نہیں ھے مختصر الفاظ میں
اور یہ معصوم دل تفسیر کے چکر میں ھے
رات پھر روتا ہوا وہ آنکھ میں ہی سو گیا ۔
اک ادھورا خواب جو تعبیر کے چکر میں ھے
وقت سے پہلے ملیں جو تلخیاں مقدور تھیں
زندگی کی ہر خوشی تاخیر کے چکر میں ھے
دنیا راضـی ہو نئیں سـکدی
بندہ مـکدا مـکدا مـک جـاندا اے ـــــــــــ
اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں
چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
جبــــ ہم آگے بڑھ جاتے ہیں تو پیچھے چھوٹے قدموں کے نشانوں پر کوئی اور پیر جما لیتا ہے اور پھر ہمارے نشان دھیرے دھیرے مانند پڑنے لگتے ہیں...!
کبھی پلٹــــ کر ان نشانوں سے اپنائیتــــ کی امید رکھنا سراسر حماقتــــ ہے...
آشنائی ممکن ہے کہ مل جائے پر کبھی اپنائیتـــــ ملے یہ قسمتــــ کی بات ہوتی ہے...!!
ہم نے اول سے پڑھی ہے یہ کتاب آخر تک
ہم سے پوچھے کوئی ہوتی ہے محبت کیسی
الطاف حسین حالی
دل کا دامن تیری جھاڑی سے الجھا ہے تو پھر
مدتیں بیت گئیں ہم سے چھڑایا نا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔!!
فتور ہوتا ہے ہر عمر میں جدا جدا
کھلونے، عشق، پیسہ اور پھر خدا خدا
میرے ذوق میں رہتا ہے تیرا عکس عیاں
تیرا ہونا ۔۔میرے ہونے کی وجہ ہو جیسے
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚
اُن کی روش جدا ہے ہماری روش جدا
ہم سے تو بات بات پہ جھگڑا کیا نہ جائے
ہر چند اعتبار میں دھوکے بھی ہیں مگر
یہ تو نہیں کسی پہ بھروسا کیا نہ جائے
یوں تو ہیں میری ذات میں بھی عیب بہت.
پر اس "غافر الذنوب" نے مجھے ڈھانپ رکھا ہے
یوں تو ہوں میں عام، بہت عام
پر اسکی رحمت نے مجھے خاص کر رکھا ہے
اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا(۴۷)❤️
بےشک وہ میرے ساتھ بڑا مہربان ہے۔🥀
شوقین مزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے۔۔۔
وہ لوگ بلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے!!!
خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ھم کو...
ھم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے!!!
دیکھی ھے بہت ھم نے ، یہ فلم تعلق کی...
کچھ بول تکلف کے ، کچھ سین طبیعت کے!!!
اِس عمر میں ملتے ھیں ، کب یار نشے جیسے...
دارُو کی طرح تیکھے ، کوکین طبیعت کے!!!
اِک عمر تو ھم نے بھی ، بھرپُور گزاری ھے...
دو چار مخالف تھے ، دو تین طبیعت کے !!!
تم بھی تو میاں فاضل ، اپنی ھی طرح کے ھو..
دیں دار زمانے کے ، بے دین طبیعت کے!!!
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں
کانٹوں کو مت نکال چمن سے او باغباں
یہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
بہادر شاہ ظفر📝
"محبت مکمل زندگی ہے، اس کا نشہ
تمام عمر انسان کو مد ہوش رکھتا ہے۔"
ان کو ہوتا ہے کسی اور سہارے کا یقین
لوگ یونہی تو نہیں ہاتھ چھڑواتے ہوں گے
🖤🖤🖤
ہماری جیت یہ نہیں کہ ہم نے کسی کو "دلائل"دیئے اور وہ لاجواب ہو گیا
ہماری جیت تو یہ ہے کہ ہم نے کسی کو "دلائل" دیئے اور وہ "قائل" ہو گیا
اس کا موڈ بھی ایک پہاڑی رستہ ہے
اگلے موڑ پہ جانے کیسا منظر ہو !
اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو جن کا کبھی گُمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّٰہ تمہیں راحتیں بھی ایسی ہی عطا کرے گا جن کا کبھی خیال بھی دل میں نا گُزرا ہوگا..♥
سبھی کچھ ایک انسان کو نہیں دیا جاتا۔ کسی کو آواز دی جاتی ہے، کسی کو شکل، کسی کو دولت اور طاقت، کسی کو عقل اور دانش،، اور بہت کم ایسے ہیں جنہیں احساس کی طاقت سے نوازا جاتا ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain