اب کسی کے بھی اشارے میں نہیں آئیں گے ہم محبت کے خسارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ ہم کو درکار ترا ساتھ مکمل ہو گا ہم یہ جز وقتی سہارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ اب بھی آئیں گے مرے شعر محبت والے ہاں مگر آپ کے بارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ آپ جو رد ِبلا کا بھی وظیفہ کر لو ہم وہ جادو ہیں اتارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ اب کوئی حکم نہیں چلنا ترا ، ذہن میں رکھ زندگی ! تیرے اجارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ ہم تری رات کی تاریکی میں جل سکتے ہیں صبح ِدم ٹوٹے ستارے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ آٹھواں رنگ ابھاریں گے اداسی سے زبیر کسی بے رنگ نظارے میں نہیں آئیں گے
عورت کا جس مرد سے بھی واسطہ پڑا ہے نہ عورت نے ہمیشہ اُسی کے لئے دُعا کی ہیں ہمیشہ وہ سلامت رہے مگر مرد کا جس عورت سے واسطہ پڑا ہے مرد نے ہمیشہ ہی اُسی کی برائی کی ہے اور نظر انداز کیا
*_🌴ماں کا ذکر آتے ہی ایک ایسی ہستی کا نقش ذہن میں ابھرتا ہے جو محبت کا سمندر ہے اور اس سمندر سے ہم پیار کے موتی چن کر اپنے دامن کو جس قدر بھی بھر لیں وہاں کوئی کمی نہیں آتی. ماں کا پیار ہر قسم کی غرض سے پاک ہوتا ہے. ماں اولاد سے عزت اور محبت کے علاوہ کچھ نہیں مانگتی. اسے اولاد سے یہ محبت مل جائے تو بھی وہ دعا دیتی ہے اور کوئی بدنصیب ماں کے احترام سے محروم رہ جائے تو بھی ماں کے دل سے اس کے لیے آہ نہیں نکلتی. وہ ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ اس کے بچوں کو گرم ہوا بھی نہ چھو کر گزرے. اللہ ہمیں اپنی اس جنت کی اسکی زندگی میں قدر کرنے کی توفیق دے.........!!!_* *_.... الٰہی آمین یارب العالمین...!!!_* #__Ammi🌹😇🥰
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا ”جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غَـم بڑھ جائیں تو تم ان غـموں کو ختم کرنا چاہو تو مُجھ پر درود پڑھو٬٬۰ (جامع ترمذی: ٢۴۵۷) صَلَّی اٌللّٰهُ عَلَیۡهِ وَعَلٰى آلِهِ وَسَلّم