صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚
اُن کی روش جدا ہے ہماری روش جدا
ہم سے تو بات بات پہ جھگڑا کیا نہ جائے
ہر چند اعتبار میں دھوکے بھی ہیں مگر
یہ تو نہیں کسی پہ بھروسا کیا نہ جائے
یوں تو ہیں میری ذات میں بھی عیب بہت.
پر اس "غافر الذنوب" نے مجھے ڈھانپ رکھا ہے
یوں تو ہوں میں عام، بہت عام
پر اسکی رحمت نے مجھے خاص کر رکھا ہے
اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا(۴۷)❤️
بےشک وہ میرے ساتھ بڑا مہربان ہے۔🥀
شوقین مزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے۔۔۔
وہ لوگ بلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے!!!
خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ھم کو...
ھم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے!!!
دیکھی ھے بہت ھم نے ، یہ فلم تعلق کی...
کچھ بول تکلف کے ، کچھ سین طبیعت کے!!!
اِس عمر میں ملتے ھیں ، کب یار نشے جیسے...
دارُو کی طرح تیکھے ، کوکین طبیعت کے!!!
اِک عمر تو ھم نے بھی ، بھرپُور گزاری ھے...
دو چار مخالف تھے ، دو تین طبیعت کے !!!
تم بھی تو میاں فاضل ، اپنی ھی طرح کے ھو..
دیں دار زمانے کے ، بے دین طبیعت کے!!!
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں
کانٹوں کو مت نکال چمن سے او باغباں
یہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
بہادر شاہ ظفر📝
"محبت مکمل زندگی ہے، اس کا نشہ
تمام عمر انسان کو مد ہوش رکھتا ہے۔"
ان کو ہوتا ہے کسی اور سہارے کا یقین
لوگ یونہی تو نہیں ہاتھ چھڑواتے ہوں گے
🖤🖤🖤
ہماری جیت یہ نہیں کہ ہم نے کسی کو "دلائل"دیئے اور وہ لاجواب ہو گیا
ہماری جیت تو یہ ہے کہ ہم نے کسی کو "دلائل" دیئے اور وہ "قائل" ہو گیا
اس کا موڈ بھی ایک پہاڑی رستہ ہے
اگلے موڑ پہ جانے کیسا منظر ہو !
اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو جن کا کبھی گُمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّٰہ تمہیں راحتیں بھی ایسی ہی عطا کرے گا جن کا کبھی خیال بھی دل میں نا گُزرا ہوگا..♥
سبھی کچھ ایک انسان کو نہیں دیا جاتا۔ کسی کو آواز دی جاتی ہے، کسی کو شکل، کسی کو دولت اور طاقت، کسی کو عقل اور دانش،، اور بہت کم ایسے ہیں جنہیں احساس کی طاقت سے نوازا جاتا ہے۔
شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود
درد تھم جائے تو اظہارِ اذیت کیسا ؟🙏🏽🙏🏽
میں ہوں صحرا
تو سمندر میری آنکھیں
درد کی دھن پہ
جو ہیں محوِ رقص
وہ قلندر میری آنکھیں
احساس کی سلطنت کی
ہیں سکندر میری آنکھیں
ان کی گہرائی
نہ تم ماپ پاؤ گے
محبت کا بیج بوتی ہے
دلوں کے اندر میری آنکھیں
ماضی جیسا بھی تھا وہ تھا ۔۔۔ مت گھبرائیں.
مستقبل کبھی بھی ماضی جیسا نہ ہو ۔۔
مستقبل کہیں سے بھی ہرا بھرا ہو سکتا ہے۔
اور زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے۔
آپ بے بس،کمزور ہیــــــــں.
بس امید،
صبر اور ہمت سے جڑے رہیں۔
کہ یہی _زندگی_ ہے
🌱
شامیں کسی کو مانگتی ہیں آج بھی فراقؔ
گو زندگی میں یوں مجھے کوئی کمی نہیں
فراق گورکھ پوری
اس کو کیا پڑی وہ آ کر مجھے منا ئے
وہ تو کہتا ہوگا جان چھوٹی بھاڑ میں جائے 😐
نگر ہو جائے گا وِیران سارا...!!
اُسے روکو وہ ہِجرت کر رہا ہے...🙂🖤
انسان کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو جائے "اللّٰه پاک" کے سامنے بچہ بن جاتا ہے ،
کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو "اللّٰه پاک" کے سامنے سِسک پڑتا ہے ، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایک وہی تو ہے جو سنے گا یہ سِسکیاں اور بس ایک وہی تو ہے جو ہمارے لاڈ اٹھاتا ہے..
بیشک میرا "اللّٰه" بہت بڑا غفور الرحیم ہے
اے اللہ۔۔! ہمارے دلوں سے وہ فکریں اتار دے جن کے بوجھ کو تیرے
علاوہ کوئی نہیں جان سکتا!🤍
امین یارب العالمین
اجنبی! یہ تو بتا کہ تِری باتوں میں
اِتنی صدیوں کی شناسائی کہاں سے آئی
میرے زخموں کو تو ناسُور بتاتے تھے سبھی
تیرے ہاتھوں میں مسیحائی کہاں سے آئی
پروین شاکر
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain