السلام علیکم عزیزانِ گرامی قدر !! صبح بخیر اللہ تعالی امتِ مسلمہ پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔اگرچہ ہم بہت گنہگار ہیں لیکن اس کی رحمت کے طالب ہیں ۔اور اس کی رحمت اس کے غضب سے کہیں بڑھکر ہے ۔
میں جو بھی ہوں،جیسی بھی ہوں..!! سب سے الگ ہوں میں! میں عام لوگوں کی طرح کسی کی ظاہری صورت سے متاثر نہیں ہوتی میرے نزدیک سیرت و اخلاق اچھا ہونا چاہیئے میرا معیار الگ ہے!! میں رشتے داروں سے کاروباری مسکراہٹ کے ساتھ نہیں مل سکتی! منافقت میرے بس کی بات نہیں!! میں کسی سے بلاوجہ بات نہیں کرتی! مجھے لوگوں کے معاملات میں دلچسپی لینا پسند نہیں! اور یہ سچ ہے...! میں مفاد کی خاطر لوگوں سے دوستیاں نہیں کرتی جو دل سے اچھا لگتا ہے اسی کو دوست کہتی ہوں میں کسی کے سامنے ظاہری اچھی نہیں بنتی۔۔ میرے نزدیک رشتوں کو بچانے کے لیے اگر اپنی قربانی دینی پڑے تو کوئی حرج نہیں ۔۔ اے میرے رب میری عزت، میری چادر، میرا کردار سلامت رکھنا ،،، یہی برسوں کا کمایا ہوا انمول اثاثہ ہے یارب. آ مین ثم آمین یارب العالمین الٰہی آ مین 💯💞
السلام علیکم ورحـــــــمة اللّہ وبرکاتہ صبح بخیر زندگی 🌸کہیں آپ کسی کے راستے سے ذرا سا کانٹا ہٹا رہے ہوتے ہیں اور کہیں آپ کے راستے کو اللّہ کے حکم سے گلزار کر دیا جاتا ہے ۔ 🌸غم اور پریشانیاں ہر ایک کی زندگی کا حصہ ہیں بس جس نے اپنی پریشانی پر قدم رکھا وہ جیت گیا اور جس نے پریشانی کو سر پر سوار کیا وہ ٹوٹ گیا ۔ 🌸زندگی کسی کو خوشیاں نہیں دیتی خوشیاں بنانی پڑتی ہے زندگی کے سمندر سے سیپ کے موتی کی طرح نکالنی پڑتی ہے اگر اللہ نے آپ کو یہ صلاحیت دی ہے تو اس کو بانٹیں ۔ 🌸ہم جس احسان فراموش معاشرے کا حصہ ہیں وہاں سونے کی پلیٹ میں بھی کچھ دیا جائے تو چمچہ نہ ہونے کا شکوہ بہرحال رہتا ہے ۔ 🌸کچھ لوگ پہاڑ جتنی نیکی کرتے ہیں اور کنکر برابر اجر نہیں کما پاتے اور کچھ لوگ کنکر جتنی نیکی کرتے ہیں اور پہاڑ جتنا اجر کما لیتے ہیں نیتوں کا فرق اجر بدل دیتا
رات باقی رہے کہ ڈھل جائے؟ زندگی تُو نہ رُخ بدل جائے سوچ کی دھوپ میں بدن اُس کا برف جیسے پگھل پگھل جائے کس قدر گرم ہے وجود کا لمس؟ برق چُھو لے تو وہ بھی جل جائے پہلی پہلی محبتوں کا خمار باتوں باتوں میں رات ڈھل جائے اب کے دِل میں وہ درد اُترا ہے غیر ممکن ہے آج کل جائے زندگی خوش ہے تیرے وعدوں پر جیسے بچے کا دِل بہل جائے اِس قدر محوِ رنجِ ہستی ہُوں موت آئے تو وہ بھی ٹل جائے ہجر کی رات ڈھل گئی "محسن" اب تو دل سے کہو سنبھل جائے محسن نقوی💔💔
اِس دُنیا میں سب سے بڑی خیر مثبت سوچ ھے ، اور دنیا کا سب سے بڑا شَر منفی سوچ ھے، یہی میری زندگی کی آخری دریافت ھے۔ ~مولانا وحید الّدین مولانا وحیدالدین خان صاحب کے یہ الفاظ بہت دیر پہلے پڑھے تھے، جسے بارہا کوٹ بھی کیا بہت ساری جگہ آج پھر نظر سے گزرے تو دوبارہ سے کر دیا۔۔۔!! انسانی زندگی کے حوالے سے چند ایک ایسی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں سمجھ کر کریک کر لیا جائے تو پوری زندگی تلی پر رکھے دانے کی طرح واضح ہو جاتی ہے۔۔۔جس میں سب سے اہم سوچ ہے۔۔۔!! سوچ ہی انسان کی شخصیت ہوتی ہے، یہ وہ چیز ہے جسے سنوارنے کا رواج نہیں ہم میں۔۔!!
وہ خواہش کیسی خواہش.جس کے حصول کے لیے جنت کا راستہ چھوٹ جاۓ وہ لذت کیسی لذت ھے جو اللہ پاک کو ناراض کرکے حاصل ھو وہ شوق کیسا شوق.جس سے اللّٰہ ناراض ہو جائے😥 ۔وہ مزاق کیسا مزاق ھے جو دوسرے کو نیچا ثابت کرتا ھو۔ آیئے اپنےآپ کو بدلیں ۔ اس سے پہلےکہ موقع ھاتھ سے چلا جاۓ جب تک سانس ھے. . . . . . . . تب تک چانس ھے. اللہ پاک ھمیں خود کو بدلنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔ آمین۔