Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

میرے مالک ان پر کرم کر جو بظاہر تو ٹھیک نظر آتے ہیں،اور اندر سے مالی طور پر ختم ہو چکے ہیں،سفید پوش طبقے کی غیبی مدد فرما،آمین
🙏🏻🤲🏻

Somiali
 

نامحرم تعلق کی اسلام میں اجازت نہیں ہے ،چھپی دوستیاں بنانے سے احتیاط کریں ۔
کل کو اپنے محرم اپنے شوہر یا بیوی کے سامنے شرمندہ ہونے سے بہتر ہے آج ہی احتیاط کریں ،تھوڑا صبر کر لیں اپنے جسم و جزبات کو اپنے محرم کے لیے سنبھال کر رکھیں ۔
انبکس میں پسند اور محبت کے نام پر بےحیائی اور فحش گفتگو سے پرہیز کریں
اللّٰہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ۔گناہ سے بچیں ۔

Somiali
 

جو ہو سکے تو میّسر ہمیں تمام رہو
قیام دل میں کرو اور یہیں مدام رہو
یہ کوئی بات کہ اِس کے ہوئے کبھی اُس کے
ہمارے ہو تو سراسر ہمارے نام رہو .....

Somiali
 

کچھ وقت اور کچھ واقعات انسان کو اتنا خاموش بنا دیتے ہیں کہ ضروری بات کرنے کو بھی دل نہیں کرتا۔🥀

Somiali
 

محبت میں آپشنز نہیں ہوتے
یا تو انتخاب کرو پا پھر چھوڑ دو
اور اگر منتخب کرنا ہے تو پھر اول درجے پر رکھو
کیونکہ جسکو چاہا جاتا ہے صرف اسی کو دیکھا جاتا ہے
محبت میں درجہ اول ہی ہوتا ہے دوم سوم کو محبت نہیں کہتے ہیں انہیں آپشنر کہتے ہیں اور
محبت میں آپشنز نہیں ہوتے
محبت پہلی دوسری یا تیسری نہیں ہوتی
محبت وہ ہوتی ہے جسکے بعد محبت کبھی نہیں ہوتی
مکمل دو ہی دانوں پر یہ تسبیح محبت ہے
جو آئے تیسرا دانہ یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے اور متعین وقت ہوتا ہے محبت کی نمازوں کا ادا جن کی نکل جائے قضا بھی چھوٹ جاتی ہے
اور محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپیں اسے تکنے اسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے اور محبت دل کا سجدہ ہے جو توحید پر قائم نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے

Somiali
 

وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ°
اور اللہ کے سِوا نہ تو کوئی تمہارا دوست ہے اور نہ کوئی مددگار"!❤️🙂

Somiali
 

کل مقصدِ حیات کی کچھ بحث چھڑ گئی
تیرا ہی نام ہم نے لیا ،______ بار ہا ___لیا

Somiali
 

بچپن میں سوچتی تھی 🙃
بڑی ہو کر غریبوں کی مدد کروں گی😌
بڑی ہو کر خود ہی غریب ہو گئ😒😐

Somiali
 

نہ روز توں طعنے دے سانوں
اساں دل ملانے چھوڑ دتے،
ہر مست نشیلی محفل وچ
اساں آنے جانے چھوڑ دتے،
متاں مان ہووی پہلے پیار اتے
اساں پیار نبھانے چھوڑ دتے،
کدی بھل کے وی نہ رس جاویں،
اساں یار منانے چھوڑ دتے __

Somiali
 

ابھی تو "عین" لکھا ھے!! ابھی تو"شین" باقی ھے!
ابھی تو "ابنِ آدم" سن!! تیری" توہین "باقی ھ
ابھی " لیلیٰ "سے ملنا ھے!! ابھی" شیرین " باقی ھے!!
ابھی تو حسن کی "منڈی" کا!! یارو" سین " باقی ھے
بڑے عاشق بنے پھرتے ہیں!! ان سے تم ذرا پوچھو!!
گنتی ہو گٸی پوری!! یا اک دو تین ،باقی ہیں!
عجب اک شور برپا ھے!!محبت ھے محبت ھے!!
ندیدے ہیں یہ کیا جانیں!! کیا لوہا ٹین باقی ھے!
دلوں پہ گرد سی چھائی!! آہیں بےضرر سی ہیں
" دعا " کیوں رنگ لاۓ کہ!! ابھی " آمین " باقی ھے
مجنوں" کی کہیں باتیں!! کہیں" فرہاد " کے قصے!
کیا دنیا میں بجانے کو!!یہی اک" بین " باقی ھے!!
نٸی" تہذیب " پر تیری!! کروں گی "بحث" میں لیکن!!
ابھی یہ بات سن لے تو!! خدا کا "دین" باقی ھے!
ابھی تک" آیتیں" ہیں!! "ذہن و دل" کے گوشے گوشے میں
ابھی" بقرہ" ابھی"طہٰ" ابھی "یاسین" باقی ہی

Somiali
 

میں کوئی قبل از مسیح کا دیوتا تو نہیں کہ تُم۔۔ میرے کاندھے سے لگ کر کسی اور کے دُکھ کی ہچکیاں بھرو۔۔!!!

Somiali
 

تُساں کَلیاں وِی تے" مرناں" ہئے
"ساڈے نال"مرن دا"کِی گھِنسو" ؟؟
تُسی "ہسدے " سوہنے لگدے او!
"ہر وارہَسن" دا "کِی گھِنسو"؟؟؟
تُساں یاد تے آؤندے رہندے اوو
دَسو "آپ آوَن" دا "کِی گھِنسو"؟؟؟
اَساں " دِل دَا حال" سناؤنا اے
سائیں! "حال سُنَن" دَا "کِی گھِنسو"؟؟
"♥️🌹♥️

Somiali
 

اگر یہ کہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ..!!
تو میں تمھارا..!!
یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارہ..!!
تو میں تمھارا..!!
تم آپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو..!!
میں جیسے چاہوں لگاؤں بازی..!!
اگر یہ کہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ..!!
تو میں تمھارا..!!
یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارہ..!!
تو میں تمھارا..!!
تم آپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو..!!
میں جیسے چاہوں لگاؤں بازی..!!
آگر میں جیتا تو تم ہو میری..
آگر میں ہارا تو میں تمھارا..!! 🙂🖤
🥀
آگر میں جیتا تو تم ہو میری..!!
آگر میں ہارا تو میں تمھارا..!! 🙂🖤
🥀

Somiali
 

آج کل جو حالات چل رہے ہیں۔ میری خواتین سے گزارش ہے کہ اپنے گھر کے مردوں سے بلاوجہ نہ الجھیں۔ بےجا فرمائش کو ختم کردیں۔ ان پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوجائیں۔ کم کھائیں ، سادہ پہنیں اوڑھیں ، کمپرومائز کریں۔ اور خوشحال رہیں🙂

Somiali
 

حاسد ھے بد گُمان ھے تکلیف میں ھے وہ ،
یا رب مرے رقیب کو صبر جمیل دے ،

Somiali
 

اور ہم سمجھتے دنیا میں رہنا ہے تو چالاک ہونا پڑے گا😞۔۔۔۔ ہم بدلہ لینا حق سمجھتے ہیں😕۔۔۔۔ اور دوسروں کو بھی نصیحتیں کرتے😑 کہ تم بھی ہوشیار بنو بدلہ لو😢۔۔۔۔ یہاں بدلہ لے لیا تو آخرت میں کس چیز کا انعام ملے گا🤔۔۔۔۔اپنے حق کے لیے لڑو ضرور مگر کسی دوسرے کا نقصان نہ کرو🙁 اتنا مت لڑو کہ دوسروں کا حق بھی اپنا سمجھنے لگو😶
اور جو اپنا بدلہ نہ لے اسے ہم کم عقل اور کمزور سمجھتے😐
جبکہ اصل طاقتور تو وہی ہوتے ہیں جو قوت و طاقت رکھنے کے باوجود بدلہ نہیں لیتے 🤍 ﷲ کی رضا کے لیے خاموش ہو جاتے ہیں💕
معاف کر دیتے ہیں بھلا دیتے ہیں اور سب سے مشکل کام ہی بھلانا ہوتا ہے🍁

Somiali
 

اب کے اُس لمحہ ِ بے درد کے بارے لکـــــھنا ۔
کیسے بچھڑے ہیں ترے جان سے پیارے لکھنا
کیسے ٹوٹا تھا گھروندہ وہ محبـــــــــت والا
کیسے ہم جیت کے اُس شخص کو ہارے لکھنا
آخری خط ہے تو کیا ؟ اس کے کسی کونے پر
اب بھی آخر میں ہمیں "صرف تمہارے" لکھنا
کس کی قسمت میں رفاقت کی وہ معراج لکھی ؟
کس کو حاصل ہوئے بانہوں کے سہارے،لکھنا
چھوڑ کر گردش ِ حالات میں تنہا مجھ کو !
کس کی زلفوں کے خم و پیچ سنوارے لکھنا
کس نے لکھی ہے نصیبوں میں جُدای اب کے
کیسے بکھرے ہیں مُقدر کے ستارے لکـــھنا
کتنا مُشکل ہے خود اپنے ہی قلــــم سے لوگو
شعر بُننا کبھی اشکوں کو ستــــــــارے لکھنا
اب بھی موجود ہے لفظوں کا وسیلہ ہم میں
تم پہ جو کچھ بھی گزرتی رہی پیارے لکھنا
مجھ کو ایمان سے آیا نہ منافـــــــــق ہونا
میں نے سیکھا نہیں دریا کو کنــــارے لکھنا

Somiali
 

جو دشتِ عشق میں بچھڑے وہ عمر بھر نہ ملے
یہاں دھواں ہی دھواں ھے قریب آ جاؤ
احمد فراز

Somiali
 

ہائے وہ دل مجھے اُس دل پہ ترس آتا ہے
تو نے برباد کیا جس کو ، نہ آباد کیا
خُمار بارہ بنکوی🖋️

Somiali
 

دنیا سے نرالے ہیں مریضانِ محبت
قائل نہ دوا کے، نہ دعا کے، نہ شفا کے