Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

سانس کے ساتھ ہی زنجیرِ وفا ٹوٹتی ہے
تُو نہیں جانتا بانہوں میں سمٹنے والے
عشق میں اول و آخر نہیں ہوتا لیکن
گرد ہو جاتے ہیں رستوں سے پلٹنے والے...

Somiali
 

منسوب چراغوں سے ، طرفدار ہوا کے
تم لوگ منافق ہو ،، منافق بھی بَلا کے
کیوں ضبط کی بنیاد ہلانے پہ تُلا ہے ؟
میں پھینک نہ دوں ہجر تجھے آگ لگا کے
اک ذود فراموش کی بےفیض محبت
جاوں گی گذرتے ہوئے راوی میں بہا کے
اس وقت مجھے عمرِ رواں درد بہت ہے
تجھ سے میں نمٹتی ہوں ذرا دیر میں آکے
زنجیر نہیں ہوتے تعلق کہ جکڑ لوں
چاہو تو بچھڑ جاؤ ، ابھی ہاتھ چھڑا کے
میں اپنے خدو خال ہی پہچان نہ پائی
گزرا ہے یہاں ، وقت بڑی دھول اڑا کے
کرتی ہوں ترو تازہ ہری رت کے مناظر
کاغذ پہ کبھی پیڑ ، کبھی پھول بنا کے
کومل جوئیہ

Somiali
 

وہ پیش لفظ تھا جس نے رلا دیا ہے تجھے
سنبھال خود کو، کہ ابھی داستان باقی ہے
نامعلوم

Somiali
 

کیتھے عشق دا روگ نہ لا بیٹھیں_!!
یاری عشق دے نال نہ لا بیٹھیں_!!
اے یار بنا کے لٹ لیندا_!!
اے عشق اولڑا ڈاکو اے اے بس نین ملا کے لٹ لیندا_!!

Somiali
 

آنکھوں کو سنبھال کررکھئے اے ابن آدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
ہر گھر سے نکلی ہوئی مجبور بیٹی بے حیا نہیں ہوتی

Somiali
 

دائم................. آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا

Somiali
 

*لوگوں کی زندگی میں اپنی اہمیت ڈھونڈنے سے بہتر ہے کہ اپنی زندگی میں خود کو اہمیت دیں کیونکہ لوگوں کی ترجیحات تو بدلتی رہتی ہیں آپ خودکو لوگوں کے معیار تک لانے کے چکر میں اپنا معیار ہی گنواہ دیتے ہیں پھر بچتا ہے تو بوسیدہ سی ہماری ذات خود کو بوسیدہ ہونے سے ہم خود ہی بچا سکتے ہیں

Somiali
 

محبت کبھی "تھی" نہیں ہوتی۔۔ محبت تو بس ہوتی ہے۔۔ جب ہو جاۓ تو کبھی ختم نہیں ہوتی۔۔اس لیے محبت کے ساتھ کبھی "تھی" نہیں لگ سکتا۔۔ وہ ایک شخص جس سے آپ محبت کرتے ہو اگر اس کے سوا کبھی کسی سے محبت کا دعوہ کرتے ہو تو وہ محبت نہیں ہوتی۔۔ وہ محض وقتی طور کی دل لگی اور عادت ہوتی ہے۔۔

Somiali
 

یہ ہے حقیقت جو غریب کو انسان نہیں سمجھتے بدصورت کو،،یہ ہے دولت حسن کا اینڈ جو خود کو پتہ نہیں کیا سمجھتے سبک لے خدا کے خوف کرے اللّٰہ ہم سب کو ہدایت دے اسلام پے چلنے کی توفیق دے ہمیں معاف کرے رحم کرے ہم سب پے کلمے پے موت دے جیسے آپکو پسند ویسے بنا دے مولا
آمین

Somiali
 

کہیں تو ختم کر دے یہ سفر اذیتوں کا
کہیں تو پھینک میرے یار مار کر مجھے
🌚🥀

Somiali
 

کبھی کبھی انسان دوسروں کے لیے سکون بنتے بنتے خود ذہنی مریض بن جاتا ھے

Somiali
 

یاد آتا ہے تو بڑھ جاتا ہے نقصان کا رنج !!!
زندگی بھر کا اثاثہ تھا گنوایا ہوا شخص!!!✍⭐

Somiali
 

نگاہِ یار کا کیا ھے ، ھُوئی ، ھُوئی ، نہ ھُوئی
یہ دل کا درد ھے پیارے ، گیا ، گیا نہ گیا۔۔!🍂

Somiali
 

یا اللہ
یا رحمان
یارحیم
ترکی زلزےمیں فوت ھو جانے والے افراد کی مغفرت فرما اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرما ۔
ھم سب کو قدرتی آفات سے محفوظ فرما
آمین۔

Somiali
 

وہ مجھ سے کہیں بڑھ کے مصیبت میں تھا محسنؔ
رہ رہ کے مگر اس کا دلاسہ مجھے دینا
محسنؔ نقوی
.....💔💔

Somiali
 

تیری جھلک سکون قلب سہی
تیری عادت نے نقصان خوب کیا

Somiali
 

اب کسی کے بھی اشارے میں نہیں آئیں گے
ہم محبت کے خسارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
ہم کو درکار ترا ساتھ مکمل ہو گا
ہم یہ جز وقتی سہارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
اب بھی آئیں گے مرے شعر محبت والے
ہاں مگر آپ کے بارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
آپ جو رد ِبلا کا بھی وظیفہ کر لو
ہم وہ جادو ہیں اتارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
اب کوئی حکم نہیں چلنا ترا ، ذہن میں رکھ
زندگی ! تیرے اجارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
ہم تری رات کی تاریکی میں جل سکتے ہیں
صبح ِدم ٹوٹے ستارے میں نہیں آئیں گے
۔۔۔
آٹھواں رنگ ابھاریں گے اداسی سے زبیر
کسی بے رنگ نظارے میں نہیں آئیں گے

Somiali
 

کرچیاں چُن کے اپنے خوابوں کی
ڈھلتے سائے کا اعتبار کرو
خود کو محفوظ جاننے والو
اپنی باری کا انتظار کرو

Somiali
 

بھگتا ہے اس نے تین سو پینسٹھ دکھوں کا سال
چاہو تو پچھلے بارہ مہینوں سے پوچھ لو۔۔۔۔!!

Somiali
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ✨
-"زندگی کی ساری بلنددیاں،🤍
'اللّه رب العزت' کے اگے جھکنے میں ہیں -❤🦋
صبح بخیر☀ 🌝⏰