رابطے سدا ایک جیسے نہیں رہتے
اور یہ میں نے ہوتے ہوۓ دیکھا ہے
جِنہیں اِک دُوسرے کی تھی ضرورت...!!
وہ سب اِک دُوسرے کے ہو گئے ہیں...!!
کِسی کا جِسم نیلا پڑ گیا ہے...!!
کِسی کے ہاتھ پیلے ہو گئے ہیں...🙂🖤
صورت سے صرف انسان کی نظریں خوش ہوتی ہیں
لیکن سیرت سے انسان کا دِل خوش ہوتا ہے سیرت پر فوکس رکھیں ✨💯❣️🔥
بہت تضاد ھے میرا جہان والوں سے
سو اپنی ذات کا بن کر حصار بیٹھی ھوں!!!!
جب کوئی بزم مرے نام سجائی ہوگی
اسکی غزلوں میں مرا نام تو آیا ہوگا
سانس کے ساتھ ہی زنجیرِ وفا ٹوٹتی ہے
تُو نہیں جانتا بانہوں میں سمٹنے والے
عشق میں اول و آخر نہیں ہوتا لیکن
گرد ہو جاتے ہیں رستوں سے پلٹنے والے
تمہارا شوق ہے تم کہہ کر مُکر جاتے ہو
میرا مسئلہ ہے مجھے یاد رہ جاتا ہے🖤
یہ سب سہارے اپنی جگہ مگر
تِری کمی دل کھا گئی میرا _
تمہارے نام کو ہم نے دوائے دردِ دل جانا
تمہارے ذکر کو ہم باعثِ تسکینِ جاں سمجھے
کچھ جگہیں چھوڑنی پڑتی ہیں🖤🥀
نہ چاہتے ہوئے بھی🍂
من کو مارنا پڑتا ہے🍁
وہ لوگ جن کے بغیر رہنا ناممکن ہو🙂🥀
کسی موڑ پر آ کر
انہیں چھوڑنا پڑتا ہے🖤🙂
کتنے چہرے ہیں نئے آنکھ میں آتے جاتے
ہائے جاتی ہی نہیں شکل پرانی دل سے
یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں
آپ ہی کی بہار ہے سائیں
آپ چاہیں تو جان بھی لے لیں
آپ کو اختیار ہے سائیں
تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو
ایک میرا بھی یار ہے سائیں
کسی کھونٹی سے باندھ دیجے اسے
دل بڑا بے مہار ہے سائیں
عشق میں لغزشوں پہ کیجے گا معاف
سائیں یہ پہلی بار ہے سائیں
کل ملا کر ہے جو بھی کچھ میرا
آپ سے مستعار ہے سائیں
ایک کشتی بنا ہی دیجے مجھے
کوئی دریا کے پار ہے سائیں
وسعتِ رزق کی دعا دیجے
درد کا کاروبار ہے سائیں
کبھی آ کر تو دیکھیے کہ یہ دل
کیسا اجڑا دیار ہے سائیں
🍂 🍂
میرے سخن کو انوکھے کمال دیتا ہے
تیرا خیال میرا دل اجال دیتا ہے
میں تجھ کو سوچ کے لکھوں تو یہ قلم میرا
میرے ہنر کو نئے خد و خال دیتا ہے
ہزار آئے طلب گار __ دل کی بستی میں
ہوئی نہ ہم سے خیانت کہ دل تمہارا تھا
بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے ...
اور اس عدالت میں ...
وہ وکیل بھی خود ہوگا، گواہ بھی اور جج بھی ...
اور ہر غریب و بے بسوں کو انصاف ملے گا
اور پھر اعلان ہوگا ...
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ۔
ہنسی ہنسی میں اُڑاٸی ہیں کتنی تلخیاں
اُنھیں جو شمار کرتے تو مر گۓ ہوتے۔۔۔۔🥀
باز رہتے ہیں جو محبت سے
ایسے احمق ۔۔۔ ذہین ہوتے ہیں
ﮐﯿﻤﯿﺎ ﮔﺮ۔۔۔
ﭘﺮﮐﮫ ﺗﻮ ﺳﮩﯽ۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﭘﺮﮐﮫ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺑﺘﺎ۔۔۔
ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺩﮬﺎﺕ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﮨﯿﮟ۔۔۔؟
ﺟﻮ ﭘﮕﮭﻠﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﺑﮑﮭﺮﺗﮯ بھی نہیں۔۔۔
آپ نہیں جانتے کہ محبت کیا ہے، جب تک آپ نے اداسی کا مطلب نہیں جانا...
جب تک کہ آپ ایک ایسی محبت سے پیار
نہ کر لیں جسے آپ کو کھونا پڑا..
"درد" کو اُلٹا لکھو
یا سیدھا "درد"، "درد" ہی رہتاہے
درد کا پہلا 'د' نکال دیں تو 'رد' بنتا ہے دوسرا 'د' نکال دیں تو 'در' بنتا ہے
اور بس جان لیں کسی کے 'در' سے جب انسان 'رد' کر دیا جاتا ہے تو "درد" ملتا ہے. اور یہی "درد" انسان کو اس 'در' سے جوڑ دیتا ہے جہاں سے کوئ بھی 'رد' نہیں ہوتا..🥰
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain