🌷اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ صبح بخیر زندگی 🌺 🍂آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں:🍂 🌾دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.ــ🌾 🌸اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے🌸 🏵آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ جس میں آپ سب کے لیے خیرو برکت ھو..!🏵 🌹عزت و وقار ھو..!🌹 🍃راحت و سکون ھو..!🍃 🌿صحت و تندرستی ھو..!ترقی و خوشحالی ھو.🌿 💜اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!💜 💚دعا ھے اس"رحیم" سے کہ آپ پر "رحم" فرمائے💚، 💛دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،💛 🍃دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"🍃 🍁،دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،🍁 ❤دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...❤ 💙 آمین یارب العالمین.💚
ہجر دیکھا ہے کبھی ؟ تم نے گزارے ہیں کبھی ؟ تھور کی ترش زمینوں میں کبھی کھار کے دن جانا چاہتے ہو ۔؟ چلیں ٹھیک ، سفر خوب رہے اب نہ راتیں ہیں منانے کی نہ اصرار کے دن
مُحبت خُود بَتاتـــــــــی ہے کَـــہاں کِس کَا ٹِھکَانـــہ ہے کِسے آنکھوں میں رَکھنا ہے کِسے دِل مِیں بَــــــــسانا ہے رِہا کَرنا ہے کِـــــس کو کِسے زَنجیر کَــــرنا ہے مِٹَانا ہـے کِسے دِل سے کِسے تِحرِیر کَـــرنا ہے گَھرَوندَا کَب گِرَانا ہے کَـــہاں تَعمِیر کَرنا ہے اِسے مَعــــلوم ہَوتا ہے سَفر دُشـــوَار کِتنا ہے کِسی کی چَشمِ گِریہٴ میں چُھپا اِقــــــــــــرَار کِتنا ہے شَجر جَو گــــــِرنے وَالا ہے وُہ سَایـــــہ دَار کِتنا ہے سَفر کـی ہَر صَعوبَت اور تَمازَت یَاد رَکھتِــــــی ہے جِسے ســَارے بُھلا ڈَالیں مُحبت یَاد رَکھتـــــی ہے!🖤✨
رنج کی جب گفتگو ہونے لگی آپ سے تُم، تُم سے تُو ہونے لگی🥀 چاہیے پیغام ِبر دونوں طرف لطف کیا جب دو بدو ہونے لگی💔 میری رسوائی کی نوبت آ گئی ان کی شہرت کو بکو ہونے لگی✨ ہے تری تصویر کتنی بے حجاب ہر کسی کے روبرو ہونے لگی🍁 غیر کے ہوتے بھلا اے شامِ وصل؟ کیوں ہمارے روبرو ہونے لگی نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدر آرزو کی آرزو ہونے لگی اب کے مل کر دیکھیے کیا رنگ ہو پھر ہماری جستجو ہونے لگی🖤 ہم بھی اترائے ہوئے پھرتے ہیں آج شاید اُن کی آبرو ہونے لگی🥀
السلام علیکم صبح بخیر پیارے لوگو !! یا اللہ ہمیں معافی دیجیئے ایسی جس کے بعد گنا ہ نہ ہو ہدایت دیجیئے ایسی جس کے بعد گمراہی نہ ہو رضا دیجیئے ایسی جس کے بعد ناراضگی نہ ہو رحمت دیجیئے ایسی جس کے بعد عذاب نہ ہو عزت دیجیئے ایسی جس کے بعد ذلت نہ ہو خوشی دیجیئے ایسی جس کے بعد غم نہ ہو ذندگی دیجیئے ایسی جس میں خواری نہ ہو اور موت دیجیئے ایسی کہ جس میں سرشاری ہو شرمساری نہ ہو
نہ وہ ملتا ہے نہ ملنے کا اشارہ کوئی کیسے امید کا چمکے گا ستارہ کوئی حد سے زیادہ بھی کسی سے نہ محبت کرنا جان لیتا ہے سدا جان سے پیارا کوئی بیوفائی کے ستم تم کو سمجھ آجاتے کاش تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی چاند نے جاگتے رہنے کا سبب پوچھا ہے کیا کہے ٹوٹ گیا خواب ہمارا کوئی سب تعلق ہے ضرورت کے یہاں پر محسن نہ کوئی دوست نہ اپنا نہ سہارا کوئی ✍️محسن نقوی