کسی کا ایمان کبھی روشن نہ ہوتا آغوش میں اگر مسلمان کے قرآن نہ ہوتا دنیا نہ سمجھ پاتی کبھی بھوک اور پیاس کی قیمت کو اگر بارہ مہینوں میں ایک رمضان نہ ہوتا
رمضان سونے کا مہینہ نہیں رمضان ٹرانسمیشن میں وقت برباد کرنے کا مہینہ نہیں رمضان سپیشل ڈرامہ دیکھنے کا مہینہ نہیں نئی ریسپیز ٹرائی کرنے کا اور نت نئے کھانوں کی پیکچر سٹیٹس پہ اپلوڈ کر کے ریاکاری کرنے کا مہینہ نہیں رمضان افطار پارٹیوں کا مہینہ نہیں عید کی شاپنگز میں پورا پورا دن برباد کرنے کا مہینہ نہیں رمضان سے پہلے اپنی شاپنگ کر لیں رمضان تو سال بھر گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے اپنے رب کے قریب ہو جانے کا مہینہ ہے قران کا مہینہ ہے دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے
یا اللہ ہم اس مبارک مہینے میں تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر ہم کو بخش دے اور سچی توبہ کی توفیق عطا فرما کہ رمضان کے جانے کے بعد بھی ہم گناہوں کی دنیا میں وآپس نہ پلٹ جائیں آمین