شک کا پودا جڑ پکڑ جاۓ تو رفتہ رفتہ وہ بڑا درخت بن کر اعتماد کی عظیم الشان عمارت کو تباہ کر دیتا ہے
گناہ کے دوران موت نہ آنا اور گناہ کے بعد توبہ کی مہلت ملنا اللہ پاک کا بڑا احسان ہے
ممکن اور ناممکن تو انسان کی سوچ ہے
الله پاک کےلۓ کچھ بھی ناممکن نہیں اس لۓہمیشہ دعاکرتے رہو کہ کون جانے آپ کی دعا کب قبول ہو جاٸیں❤
*اللّٰہ تعالیٰ کوروزے دار کےمنہ کی بُوکستوری کی مہک سے بھی زیادہ اچھی لگتی ہے*
*📙(صحیح بخاری:7054,صحیح مسلم:1797)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*اللہ تعالیٰ ہرافطاری کے وقت کچھ لوگوں کو(جہنم سے)آزادی دیتا ہے اوریہ (رمضان کی)ہرافطاری پرہوتا ہے*
*📕(سنن ابن ماجہ:1643)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*جوشخص امام کے ساتھ آخرتک قیام کرےاسکے نامہ اعمال میں ساری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے*
*📓(ترمذی:806)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*
*👈🏻ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا (اجروثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے*
*📙(صحیح ابن حبان:3692)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*شب قدر کی فضیلت:جس نے حالت ایمان میں ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر''کاقیام کیا اسکے پچھلے سارے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں*
*📓(صحیح بخاری 1802,صحیح مسلم 760)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*سال میں پانچ روزے حرام ہیں*
*عید الفطر کے دن*
*اور بقر عید کے چار دِن* 👇
*یعنی 10، 11، 12، 13 ذُوالحِجّۃ*
*ان میں سے کسی بھی دِن روزہ رکھا تو (چونکہ اِن پانچ دِنوں میں روزہ رکھنا حرام ہے لہٰذا )*
*اِس روزے کا پورا کرنا واجب نہیں*
*نہ اِس کے توڑنے پر قضا واجب*
*بلکہ اِس کا توڑ دینا ہی واجب ہے*
*اور اگر اِن دِنوں میں روزہ رکھنے کی منت مانی تو منت پوری کرنی واجب ہے مگر اِن دِنوں میں نہیں بلکہ ان کے علاوہ اور دِنوں میں*
📗 *(ردُّ الْمُحتارج۳ص۴۷۴)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَوَبَرَكَاتُ
*👈🏻شیخ ابنِ باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں*
"اگر مہینہ فضیلت والا ہو یا جگہ فضیلت والی ہو تو ایک نیکی پر کئی نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور برائیوں کا گناہ بھی بڑھ جاتا ہے. پس رمضان میں کی گئی برائی کا گناہ غیر رمضان میں کی گئی برائی سے بڑھ کر ہے، جیسے رمضان میں کی گئی نیکی کا ثواب رمضان کے علاوہ کی گئی نیکی سے ذیادہ ہے."
*📙 |[ مجموع فتاوی ومقالات : ٤٤٦/١٥ ]|*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*رمضان میں کی گئی برائی کا گناہ عام دنوں میں کی گئی برائی سے ذیادہ ہے!*
سیدنا علی رضی اللہ عنه کے پاس رمضان میں نجاشی نامی شخص کو لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی. آپ نے اسے نشہ اترنے تک چھوڑ دیا، پھر اسے اَسی کوڑے مارے اور قید کر دیا. اگلے دن قید سے نکال کر مزید بیس کوڑے مارے اور فرمایا :
👈 "ثمانين للخمر، وعشرين لجرأتك على الله في رمضان!" "اَسی کوڑے شراب کی حد ہے اور بیس اس لیے کہ تم نے رمضان میں بھی اللہ پہ اس قدر جرات دکھائی (اور شراب پی لی)."*
*📕 |[ المصنف لابن أبي شیبة : ٢٨٦٢٤ ]|*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*لڑائی جھگڑے اور فحش گوئی سے بچنا*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ پاک فرماتا ہے کہ انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ہے مگر روزہ کہ وہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ گناہوں کی ایک ڈھال ہے، اگر کوئی روزے سے ہو تو اسے فحش گوئی نہ کرنی چاہئے اور نہ شور مچائے، اگر کوئی شخص اس کو گالی دے یا لڑنا چاہئے تو اس کا جواب صرف یہ ہو کہ میں ایک روزہ دار آدمی ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے، روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔
*📓صحیح بخاری #1904*
*حضرت سیّدُنا عمر بن حسین جُمَحِی رحمۃ اللہ علیہ بھی روزانہ ایک قراٰنِ مجید پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ نزع کے وقت بھی آپ رحمۃ اللہ علیہ کی زبان مبارک پر یہ آیت جاری تھی
*(لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ(۶۱))*
*(پ23، الصّٰٓفّٰت:61)*
(ترجمۂ کنزُ العرفان : ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے)۔
*📘(تھذیب التھذیب،ج 6،ص39ملخصاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*پیارے اسلامی بھائیو! کثرت سے قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور اس کا شوق و جذبہ پانے کے لئے آئیے بعض اولیائے کرام رحمہم اللہ کے قراٰنِ کریم کی تلاوت کے معمولات پڑھتے ہیں
*روزانہ دو قراٰنِ پاک پڑھنے والے بزرگ حضرت سیّدُنا ابوبکر بن عَیَّاش رحمۃ اللہ علیہ اپنے گھر کے بالا خانے (اوپر کی منزل کے کمرے) میں 60 سال تک روزانہ دن اور رات میں ایک ایک قراٰنِ کریم پڑھتے رہے۔*
*📒(صفۃ الصفوۃ،ج جز3، 2،ص109 ماخوذاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*
*👈🏻سات دن میں ختمِ قراٰن حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ روزانہ رات کو قراٰنِ مجید کی ایک منزل پڑھتے اور یوں سات دن میں قراٰنِ کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔*
*📓(حلیۃُ الاولیاء،ج9،ص192، رقم:13658 ماخوذاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*62 ختمِ قراٰن جب رمضانُ المبارک کا بابرکت مہینا آتا تو اس میں بزرگانِ دین رحمہم اللہ دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ قراٰنِ مجید کی تلاوت کا معمول مزید بڑھا دیا کرتے تھے، جیسا کہ امام ابویُوسُف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ رَمَضانُ المبارَک میں مَع عیدالفِطْر 62 قراٰنِ پاک خَتْم فرمایا کرتے تھے، (ایک دن میں، ایک رات میں، ایک پورے ماہ تراویح میں اور ایک عید کے دن)۔*
*📒(الخیراتُ الحسان، ص50)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*👈🏻ماہِ رمضان میں 60 بار ختمِ قراٰن کروڑوں شافعیوں کے پیشوا حضرت سیّدُنا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ بھی رمضانُ المبارک کے مہینے میں نوافل کی صورت میں 60بارقراٰنِ کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔*
*📘(احیاء العلوم،ج 1،ص44 ملخصاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*اللہ پاک سورۃ الانعام کی آیت 155 میں ارشاد فرماتا ہے*
*وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)*
*ترجمہ کنز العرفان* : اور یہ برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی کرو اور پرہیزگار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
نور العرفان میں اس آیت کے تحت ہے کہ " قرآن اس لئے مبارک ہے کہ مبارک فرشتہ اسے لایا مبارک مہینے رمضان میں لایا مبارک ذات پر اترا۔۔۔۔جس کام پر اس کی آیات پڑھ لی جائیں اس میں برکت ہوجائے۔"
*📒 (نور العرفان،صفحہ 236)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جو اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر عظمت والے مہینہ میں نازل فرمائی اور اللہ پاک نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں اس امت پر یہ کرم فرمایا کہ قرآن مجید کی تلاوت کو مسلمانوں کیلئے اجر و ثواب کے حصول کا ذریعہ بنادیا اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے احادیث مبارکہ میں تلاوت قرآن پاک کرنے والے کیلئے مختلف انعامات کا ذکر فرما کر اسکی طرف رغبت میں اضافہ فرمادیا*
چناچہ ابو داؤد شریف کی حدیث پاک ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" قرآن(پڑھنے اور عمل کرنے) والے سے کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتے جاؤ اور جنت کی منزلیں طے کرتے جاؤ اور آہستگی کے ساتھ پڑھو جیسے تم دنیا میں پڑھتے تھے بے شک جنت میں تمھارا ٹھکانہ اس آخری آیت پر ہوگا جسکو تم تلاوت کرو گے۔"
*📕(سنن ابی داؤد، جلد 1،صفحہ 213)*
*ہجری سِن کی ابتدا*
حضرتِ سیّدنا عمر فاروق اعظم رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے صحابہ کرام علیہِمُ الرِّضْوَان کو جمع کرکے مشورہ مانگا کہ ہم تاریخ لکھنے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں،کب سے شروع کریں؟ حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجہَہُ الْکریم نے مشورہ دیا اس دن سے جس دن نبی کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ہجرت کی، حضرت عثمان غنی رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے مشورہ دیا کہ مُحَرَّم کے مہینے سے ابتداء ہو یوں ہجری سن کا آغاز ہوگیا۔
*📔 [مستدرک،ج3،ص549، حدیث4344۔ تلقیح فہوم لابن جوزی،ج1ص14]*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain