*بچّوں کی صحت یابی کے لئے مَنّت*
ایک مرتبہ حسنینِ کریمَین رضیَ اللہُ عنہُما بیمار ہوئے، حضرت علی مرتضٰی کَرَّمَ اللہُ وَجہَہُ الْکریم اور حضرت فاطمہ رضیَ اللہُ عنہَا نے بچّوں کی صحت یابی کے لئے تین روزوں کی مَنّت مان لی، اللہ تعالیٰ نے صحت دی، منّت پوری کرنے کا وقت آیا تو روزے رکھ لئے گئے، حضرت علی کَرَّمَ اللہُ وَجہَہُ الْکریم ایک یہودی سےکچھ کلو جَو لائے، حضرت خاتونِ جنّت نے تینوں دن پکایا لیکن جب افطار کا وقت آیا اور روٹیاں سامنے رکھیں تو ایک روز مسکین، ایک روز یتیم، ایک روز قیدی آگیا اور تینوں روز یہ سب روٹیاں ان لوگوں کو دے دی گئیں اورگھر والوں نے صرف پانی سے افطار کرکے اگلا روزہ رکھ لیا۔
*📕(خزائن العرفان، پ29، الدھر،تحت الآیۃ:8 ص:1073 ملخصاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
خوش الحانی سے تلاوت کرنے والوں پر آقا صلی اللہ علیہ وسلم بھی کرم فرماتے ہیں اور اپنے دیدار کا *انعام* عطا فرماتے ہیں اور دعا سے بھی نوازتے ہیں جیسا کہ حضرت سیدنا قاری ہیثم رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: میں خواب میں پیارے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:"تو ہی ہیثم ہے جو خوش الحانی سے قرآن کی تلاوت کرتا ہے؟ میں نے عرض کی:"جی ہاں! " تو دعا سے نوازتے ہوئے فرمایا:"اللہ تجھے جزائے خیر عطا فرمائے۔"
*📔(احیاء العلوم مترجم، جلد 1،صفحہ 845)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
حدیث پاک کے اس حصہ *"قرآن والے سے کہا جائے گا"* کی شرح کرتے ہوئے مفتی احمد یار خان نعیمی فرماتے ہیں: "قرآن والے سے مر اد وہ مسلمان ہے جو ہمیشہ تلاوت کرتا ہو اور اس پر عامل ہو۔
حدیث پاک کے آخری حصہ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں،"جہاں تیرا پڑھنا ختم،وہاں تیرا چڑھنا ختم،وہاں اسی قدر تلاوت کرسکے گا جس قدر تلاوت دنیا میں کرتا تھا اور جس طرح آہستہ یا جلدی یہاں تلاوت کرتا تھا اسی طرح وہاں کرے گا"۔
*📗 ( مرآۃ المناجیح، جلد 3،صفحہ 264)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه
*👈🏻حضرت سیدنا امام ابن ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے حضرت سیدنا مغیرہ بن حبیب رحمہ اللہ تعالی علیہ سے روایت کی کہ ایک قبر سے خوشبوئیں آتی تھیں۔کسی نے صاحب قبر کو خواب میں دیکھ کر ان سے پوچھا: یہ خوشبوئیں کیسی ہیں؟ جواب دیا: تلاوت قرآن اور روزے کی۔*
*📙 (قبر والوں کی 25 حکایات، صفحہ 25)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
وفات کے بعد بھی تلاوت قرآن پاک کرنے والوں کو انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے۔حضرت سیدنا سحنون بن سعید رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے حضرت سیدنا عبد الرحمن بن قاسم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:" ما فعل اللہ بک یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ جواب دیا : میں نے اس کی بارگاہ سے وہی پایا جو میں پسند کرتا تھا۔" انہوں نے پھر پوچھا:" اپنے اعمال میں سے کس عمل کو افضل پایا؟" ارشاد فرمایا:"قرآن کریم کی تلاوت کو۔"
*📒 (152 رحمت بھری حکایات، صفحہ 147)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
.
*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*
*👈🏻میزان پر سب سے زیادہ وزْنی عمل
نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا *:پانچ چیزیں میزان پر سب سے زیادہ وزن والی ہیں
*(1)* سُبْحٰنَ اللہ
*(2)* اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
*(3)* لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲ
*(4)* ﷲُ اَکْبَر
*(5)* کسی مسلمان شخص کا نیک بچّہ مرجائے اور وہ اس پر ثواب کی اُمّید رکھتے ہوئے صبر کرے۔
*📒 (صحیح ابنِ حبان ،ج2،ص100، حدیث:830 ملخصاً)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
حضرت سیدنا امام حسن مُجتبٰی رَضِیَ اللہُ عَنہ کی خدمت میں ایک سائل حاضر ہوا اس نے لکھی ہوئی درخواست پیش کی آپ نے درخواست کو پڑھے بغیر بلا تأمل فرمایا:تیری حاجت پوری کی جائے گی،
حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی:اے نواسۂ رسول اس کی درخواست کو پڑھ کر جواب دیا ہوتا،
فرمایا:جب تک میں درخواست کو پڑھتا یہ شخص میرے سامنے کھڑا رہتا، پھر اگر اللہ تعالیٰ مجھ سے مواخذہ کرتا کہ تو نے سائل کو اتنی دیر کھڑا رکھ کر کیوں ذلیل کیا، تو میں کیا جواب دیتا۔
*📘(احیاء العلوم (مترجم)، جلد 3، ص 739، مكتبة المدينه، کراچی)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*👈🏻اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میزان کو بھر دیتی ہے
نبیِّ مُکَرَّم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: *صفائی نصف ایمان ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میزان کو بھر دیتا ہے اور ’’سُبْحٰنَ اللہ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ زمین و آسمان کے درمیان ہر چیز کو بھر دیتے ہیں اور نماز نور ہے اور صدقہ دلیل یعنی راہنما ہے، صبر روشنی ہے اور قراٰن تیرے حق میں یا تیرے خلاف حجت ہے۔*
*📗 (مسلم، ص 115،حدیث:534)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
حکیمُ الْاُمّت مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: *جو شخص ہر حال میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا کرے تو قیامت میں میزانِ عمل کے نیکی کا پلّہ اس سے بھر جائے گا اور ایک حمد تمام گناہوں پر بھاری ہوگی۔کیونکہ یہ ہیں ہمارے کام اور وہ ہے رب کا نام۔*
مزید فرماتے ہیں: *ان دوکلموں (سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ) کا ثواب اگر دنیا میں پھیلایا جائے تو اتنا ہے کہ اس سے سارا جہان بھر جائے یا مطلب یہ ہے کہ سُبْحٰنَ اللہ میں اللہ کی بےعیبی کا اقرار ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں اسی کے تمام کمالات کا اظہار۔اور یہ دو چیزیں وہ ہیں جن کے دلائل سے دنیا بھری ہوئی ہے کہ ہرذرّہ اور ہر قطرہ رب کی تسبیح و حمد کررہا ہے۔*
*📔 (مراٰۃُ المناجیح،ج1،ص232)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
.
*حُسنِ اَخلاق سے وزْنی کوئی شے نہیں
دینِ اسلام میں حُسنِ اَخلاق کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حُسنِ اخلاق کوبہت زیادہ پسند فرمایا اور اس کے متعلّق بشارت عطا فرمائی کہ قیامت کے دن حُسنِ اخلاق کو میزانِ عمل میں نیکیوں کے پلڑے میں رکھا جائے گا اور یہ اس کی نیکیوں میں سب سے وزنی عمل ہو گا چنانچہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا: *قیامت کے دن مؤمن کے میزان میں حُسنِ اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی شے نہیں ہوگی۔*
*📕 (ترمذی ،ج3،ص404، حدیث:2009)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*

🌹Do ashaar Mary nabi k Nam 🌹🌹
.💕💕💕..Zara Dil LGA k parna,::::kitna buland mry nabi ka muqam hai ...saraaaaa zamana parta durood o Salam hai...💕💕💕
🌹🌹 ,,,Kash,,🌹🌹
💕💕💕meri qabr main farishty mujhy y keh den k isy sony do y MUHAMMAD sallalaho alaehi walai wassallam ka gullam hai ,,,,,💕💕💕💕
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹Do ashaar Mary nabi k Nam 🌹🌹
.💕💕💕..Zara Dil LGA k parna,:🌹🌹:::kitna buland mry nabi ka muqam hai .🌹🌹..saraaaaa zamana parta durood o Salam hai...💕💕💕
🌹🌹 ,,,Kash,,🌹🌹
💕💕💕meri qabr main farishty mujhy y keh den k isy sony do y MUHAMMAD sallalaho alaehi walai wassallam ka gullam hai ,,,,,💕💕💕💕
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اَقوالِ زَریں* ✍🏻 *اکثر والدین بچوں کے لیے جائیداد چھوڑ کر جاتے کہ ان کی دنیا سنور جائے کاش انہیں دین کے رستے پر بھی چھوڑ کر جاتے کہ آخرت سنور جائے۔*
لیلتہ القدر میں یہ دعا پڑھنی مسنون ہے🌷 *اللّٰھُمَّ اِنَّک َعَفُوٌّ کَرِیم ٌتُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی* 💥حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اگر میں شب قدر پا لوں تو کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنا پسند کرتا ہے،
باقی دنوں کی نسبت عبادت میں زیادہ کوشش فرماتے تھے💥 💦 ابن ماجہ 💦 💥حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب رمضان کے آخری دس دن شروع ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( عبادت کے لیے)کمر بستہ ہو جاتے، راتوں کو جاگتے اور اپنے اہل وعیال کو بھی جگاتے 💥 💦بخاری،مسلم💦
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " رمضان کے آخری عشرے (دس دن) کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کی تلاش کرو💥 💦بخاری 💦 🌷رمضان کے آخری عشرے میں بہت عبادت کرنی چاہیے اور اپنے اہل و عیال کو عبادت کے لیے ترغیب دلائی جائے🌷 💥حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رمضان کے آخری عشرے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم باقی دنوں کی نسبت عبادت میں زیادہ کوشش فرماتے تھے💥 💦 ابن ماجہ 💦 💥حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب رمضان کے آخری دس دن شروع ہوتے تو آپﷺ
ہمیں آپ صلی اللہ نے لیلتہ القدر کی فضیلت بتاتے ہوئے بتایا٬ یہ رمضان کے آخری عشرے میں 21، 23، 25، 27، 29 کی راتوں میں سے ایک رات ہے، جو شخص اخلاص کے ساتھ اس کا قیام کرتا ہے اس کے سابقہ اور لاحقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں 💥 💦احمد 💦
ابن ماجہ💦 🌷لیلتہ القدر کی عبادت کا ثواب 83 سال 4 مہینے کی عبادت سے زیادہ ہے🌷 💥ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے، اور تم کیا جانو شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے- فرشتے اور روح الامین(جبرائیل علیہ السلام) اس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں- وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک💥 💦سورۃ القدر💦 🌷لیلتہ القدر رمضان کی طاق راتوں 21، 23، 25، 27، 29 میں ایک رات لازمی ہوتی ہے🌷 💥حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
اس میں ایک رات ایسی ہے جو (قدرو منزلت کے اعتبار سے) ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اس ( کی سعادت حاصل کرنے) سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا- نیز فرمایا لیلتہ القدر کی سعادت سے صرف بدنصیب ہی محروم کیا جاتا ہے 💥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain