*🌹سورۃ البقرة : آیت 126🌹*
*وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّ اجۡعَلۡ ہٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارۡزُقۡ اَہۡلَہٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنۡ اٰمَنَ مِنۡہُمۡ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ قَالَ وَ مَنۡ کَفَرَ فَاُمَتِّعُہٗ قَلِیۡلًا ثُمَّ اَضۡطَرُّہٗۤ اِلٰی عَذَابِ النَّارِ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۲۶﴾*
*جب ابراہیم نے کہا، اے پروردگار تو اس جگہ کو امن والا شہر بنا اور یہاں کے باشندوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہوں پھلوں کی روزیاں دے (١) اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں کافروں کو بھی تھوڑا فائدہ دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف بےبس کر دوں گا۔ یہ پہنچنے کی بری جگہ ہے۔*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*🌹سورۃ البقرة : آیت 126🌹*
*وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّ اجۡعَلۡ ہٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارۡزُقۡ اَہۡلَہٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنۡ اٰمَنَ مِنۡہُمۡ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ قَالَ وَ مَنۡ کَفَرَ فَاُمَتِّعُہٗ قَلِیۡلًا ثُمَّ اَضۡطَرُّہٗۤ اِلٰی عَذَابِ النَّارِ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۲۶﴾*
*جب ابراہیم نے کہا، اے پروردگار تو اس جگہ کو امن والا شہر بنا اور یہاں کے باشندوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہوں پھلوں کی روزیاں دے (١) اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں کافروں کو بھی تھوڑا فائدہ دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف بےبس کر دوں گا۔ یہ پہنچنے کی بری جگہ ہے۔*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*🌹 سورۃ البقرة : آیت 125🌹*
*وَ اِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَ اَمۡنًا ؕ وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ وَ عَہِدۡنَاۤ اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ لِلطَّآئِفِیۡنَ وَ الۡعٰکِفِیۡنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ ۔*
*ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے ثواب اور امن وامان کی جگہ بنائی (١) تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کرلو (٢) ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھو۔*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*امام احمد و بیہقی نے ابو امامہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی،کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا، مومن کی طبع میں تمام خصلتیں ہوسکتی ہیں مگر خیانت اور جھوٹ۔*
*📙 (لمسند،للإمام أحمد بن حنبل،حدیث أبي امامۃ الباھلی، الحدیث:۲۲۲۳۲،ج۸،ص۲۷۶)*
*👈یعنی یہ دونوں چیزیں ایمان کے خلاف ہیں،مومن کو ان سے دور رہنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*ابو داود نے سفیان بن اسد حضرمی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہتے ہیں میں نے رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو یہ فرماتے سنا کہ بڑی خیانت کی یہ بات ہے کہ تو اپنے بھائی سے کوئی بات کہے اور وہ تجھے اس بات میں سچا جان رہا ہے اور تو اس سے جھوٹ بول رہا ہے۔*
*📗 (سنن أبي داود،کتاب الأدب،باب في المعاریض،الحدیث،۴۹۷۱،ج۴،ص۳۸۱۔)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*ستّر ہزار فرِشتوں کا استِغفار*
*امامُ الانصار ِوَ المُہاجِرین ، مُحِبُّ الْفُقَراءِ وَالْمَساکِین جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دِلنشین ہے : ’’ جو شخص رات میں سُوْرَۃالدُّخَان پڑھے تو صبح ہونے تک اس کے لیے ستّر ہزار فرِشتے اِستِغفار کریں گے ۔ ‘‘*
*📙(سُنَنِ تِرمِذی ج۴ص۴۰۶حدیث ۲۸۹۷)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*ترمذی نے ابن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی،کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا جب بندہ جھوٹ بولتا ہے،اسکی بدبو سے فرشتہ ایک میل دور ہوجاتا ہے۔*
*📘 (المرجع السابق،باب ماجاء في الصدق والکذب،الحدیث:۱۹۷۹،ج۳،ص۳۹۲۔)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*ترمذی نے انس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی،کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا. جو شخص جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور وہ باطل ہے (یعنی جھوٹ چھوڑنے کی چیز ہی ہے) اس کے لیے جنت کے کنارے میں مکان بنایا جائے گا اور جس نے جھگڑا کرنا چھوڑا اور وہ حق پر ہے یعنی باوجود حق پر ہونے کے جھگڑا نہیں کرتا،اسکے لیے وسط جنت میں مکان بنایا جائے گا اور جس نےاپنے اخلاق اچھے کیے،اس کے لیے جنت کے اعلیٰ درجہ میں مکان بنایا جائے گا۔*
*📙 (سنن الترمذي،کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء في المرائ، الحدیث ۲۰۰۰،ج۳،ص۴۰۰۔)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے
*’’ سَیَأْتِیْ زَمَانٌ عَلٰی اُمَّتِیْ یُحِبُّوْنَ خَمْسًا وَ یَنْسَوْنَ خَمْسًا ‘‘*
عنقریب میری امّت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ *پانچ سے محبت رکھیں گے اور پانچ کو بھول جائیں گے ۔*
*1.* *یُحِبُّوْنَ الدُّنۡیَا وَ یَنْسَوْنَ الْاٰخِرَةَ*
یعنی
*دنیا سے محبت رکھیں گے اور آخِرت کو بھول جائیں گے ۔*
*2.* *وَ یُحِبُّوْنَ الْمَالَ وَ یَنْسَوْنَ الْحِسَابَ*
یعنی
*مال سے محبت رکھیں گے اور حسابِ (آخرت) کو بھول جائیں گے ۔*
*3.* *وَ یُحِبُّوْنَ الْخَـلْقَ وَ یَنْسَوْنَ الْخَـالِـقَ*
یعنی
*مخلوق سے محبت رکھیں گے اورخالِق کو بھول جائیں گے ۔*
*4.* *وَ یُحِبّوْنَ الذُّنُوْبَ وَ یَنْسَوْنَ التَّوْبَةَ*
یعنی
*گناہوں سے محبت رکھیں گے اور توبہ کوبھول جائیں گے
*فرمانِ مصطفٰےﷺ*
*جو روزہ دار کو پانی پلائے گا اللہ اُسے میرے حَوض سے پلائے گا کہ جَنَّت میں داخِل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا.*
*📙(صحیح ابن خُزَیمہ3/192حديث1887)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامِر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! نَجات کیا ہے ؟ فرمایا
*(1)* اپنی زَبان کو روک رکھو (یعنی اپنی زَبان وہاں کھولو جہاں فائدہ ہو ، نقصان نہ ہو) ،
*(2)* تمہارا گھر تمہیں کِفایت کرے (یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو) *اور*
*(3)* گناہوں پر رونا اِختیار کرو ۔
*📘(تِرمِذی ، کتاب الزھد ، باب ما جاء فی حفظ اللسان ، ۴ / ۱۸۲ ، حدیث : ۲۴۱۴ دار الفکر بیروت)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*(1) ... سورةُالمُلک
عذابِ قَبر سے نَجات ہے۔
*(2) ... سُورہ ٕ یٰس
مغفِرَت ہے۔
*(3) ... سُورَةُالوَاقِعَہ
فاقے سے امان ہے۔
*(4) ... سُورَةُالدُّخان
صُبح اِس حال میں اُٹھے کہ ستَّرہزار فِرِشتے اس کے لیٸے اِستغفار کرتے ہوں۔
*🔖👈 حدیث شریفــ میں ہےکہ : فِكْرَةُ سَاعَةٍ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً* (آخرت کے معاملے میں) گھڑی بھر غوروفکر کرنا *60* سال کی عبادت سے بہتر ھے۔
*📘(الجامع الصغیر للسیوطی، الحدیث 5897، ص 365، دارالکتب العلمیة بیروت)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
🌹 *فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🌹
*"روزے رکھو تَندُرُست ہو جاؤ گے۔"*
📗 *(معجم اوسط 6/146 حدیث 8312)*
*📚•• اسلامک اقوال زریں••📚*
*امیرُ الْمُؤمِنِین، امامُ العادِلین، مُتَمِّمُ الْاَربَعِین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں
٭ فُضُول گوئی سے بچنے والے کو حکمت و دانائی عطا کی جاتی ہے
٭ فُضُول نگاہی یعنی بِلاضَرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچنے والے کو خُشوعِ قلب ( سُکونِ قلبی)
٭ فُضُول طَعام ( یعنی ڈٹ کر کھانا یا بِغیر کسی بھوک کے صِرْف لذّت کے لئے طرح طرح کی چیزیں کھانا) چھوڑنے والے کو عِبادت میں لذّت دی جاتی ہے
٭ فضول ہنسنے سے بچنے والے کو رُعب و دبدبہ عنایت ہوتا ہے
٭مذاق مسخری سے بچنے والے کو نورِ ایمان نصیب ہوتا ہے
٭ دُنیا کی مَحَبَّت سے بچنے والے کو آخِرت کی مَحَبَّت دی جاتی ہے
٭ دوسروں کے عیب ڈھونڈنے سے بچنے والے کو اپنے عیبوں کی اصلاح کی توفیق ملتی ہے۔



15 Shaban ki rat h me aj apni zat se jure hr insan se mafi mangna chahti hu agr kbi b Jane anjane me mjse kbi koi glti hoi ho kbi apka dil dukhaya ho kbi mri zat se agr kisi ko nuksan phncha ho to me ap sbse sory khti hu r ummeed krti hu k ap log mje maf krde plz forgive me and remember me and my family in ur prayerz;:......Allah Pak hmsb k gunnah maf kre.aammeenn!


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain