تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گے ان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھے صفحۂ زیست کو پلٹو گے تو یاد آؤں گا اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤ گے کسی معذور کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا اسی انداز میں ہوتے تھے مخاطب مجھ سے خط کسی اور کو لکھو گے تو یاد آؤں گا میری خوشبو تمہیں کھولے گی گلابوں کی طرح تم اگر خود سے نہ بولو گے تو یاد آؤں گا آج تو محفل یاراں پہ ہو مغرور بہت جب کبھی ٹوٹ کے بکھرو گے تو یاد آؤں گا وصی شاہ
💕اے پــروردگار 💕 ```مجھے وہ طاقت نہ دے جس سے میں دوسروں کو کمزور کروں○``` 💕اے پــروردگار !💕 ```مجھے وہ دولت نہ دے جس کی خاطر میں دوسروں کو غریب سمجھوں○``` 💕اے پــروردگار !💕 ```مجھے وہ علم نہ دے جسے میں اپنے سینے میں چھپا رکھوں○``` 💕اے پــروردگار !💕 ```مجھے وہ بلندی نہ دے کہ مجھے پستی میں کچھ نظر نہ آئے○``` 💕اے پــروردگار !💕 ```مجھے وہ سب کچھ دے جو میں دوسروں میں بانٹ سکوں اور سب کے برابر ہو جاؤں○``` 💕آمـــیـن یا رب الـعـالـمــین💕