وہ سلسلے
وہ شوق
وہ نسبت
نہیں رہی
وہ دل نہیں رہا
وہ طبعیت نہیں رہی ۔ ♡🥀
This sudden urge of leaving everything behind and live in another country where no one knows you >>>
چلو کسی دن بیٹھیں گے
ماضی کے قصے دہرائیں گے
تم بتانا کیسے گم ہو گئے تم نئے جہانوں میں
ہم دیکھ کر اپنا پرانا جہاں، مسکرائیں گے۔
🍂
زبانی یاد ہوتی تھیں،تمہیں غالب کی سب غزلیں
کہو! گلزار کی نظمیں ابھی بھی گنگناتی ہو؟
کیا اب بھی ہنستے ہنستے بھیگ جاتی ہیں حسیں آنکھیں
الرجی کا بہانہ آج بھی جاناں بناتی ہو؟
---
🍂🥀
شاید اک شام ترے لب سے پکارے جائیں🍂
From:
پت جھڑ میں جو پھول مُر جھا جاتے ہیں
وہ بہاروں کے آنے سے کِھلتے نہیں
To:
پھول کچھ روز میں لوٹ آئیں گے
دل دوبارہ نہیں کِھلنا، افسوس
🍂
وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی
مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے
سوکھے پھول
اور مہکے ہوئے رُقعے
کتابیں مانگنے، گرنے، اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے ...
ان کا کیا ہوگا ؟؟
وہ شاید اب نہیں رہیں گے !!"
🍂
میں شاید تم کو یکسر بھولنے والا ہوں
شاید ، جانِ جاں شاید
کہ اب تم مجھ کو پہلےسے زیادہ یاد آتی ہو
(جون ایلیا)
"سکُوت"
گہنا دیا کسی کی خموشی نے ٫ مَن کا پُھول
لہجہ کوئی یقین کی لو کو مَسل گیا
ٹوٹا ھمارا ضبط ٫ کسی کے سکُوت سے
انداز کوئی ٫ دِل کی رگوں کو کُچل گیا
.
ھم ھی نہیں جناب !! زمانہ اُداس ھے
اک شخص چپ ھُوا ھے تو ٫ دُنیا اُداس ھے
.
"عبدالرحمان واصف"🖤🍂
اور میں اپنے پسندیدہ لوگوں کو
خود سے بیزار کرنے کا ہنر رکھتا ہوں🍂
یہ شہرِ طلسمات ہے، کچھ کہہ نہیں سکتے
کہ پہلو میں کھڑا شخص فرشتہ ہے یا ابلیس 🍂
جو تم نہیں ہو تو
اس جہاں میں سوائے وحشت کے کچھ نہیں ہے 🥀
ہم مطمئن بہت ہیں، اگر خوش نہیں بھی ہیں
تم خوش ہو، کیا ہوا جو ہمارے بغیر ہو🍂
ہم ســرِ چاکِ وفا ہیں اور تیـــرا دستِ ہُنر
جو بنا دے گا ہمیں یار وہ بن جائیں گے ہم
.
️احمد فــــــــــراز🍂
ٹھیک ہے دل پہ ترے درد کا دهاوا بھی ہے
پر اداسی کا سبب اس کے علاوہ بھی ہے
.
کوئی بتلائے میں اس شخص کو چھوڑوں کیسے
جو مرا دکھ ہے مرے دکھ کا مداوا بھی ہے
🖤🍂
ہر شخص اپنی خوشی چاہتا ہے تم اگر اداس ہو تو یہ بس تمہارا مسئلہ ہے🖤🍂
شاید یہ دُکھ کبھی نہیں جائے گا۔۔!! کہ رات کے آخری پہر مجھ سے بات کرنے کے لیے میرے ساتھ میرا تھکا ہوا وجود اور بس میری خود کی ادھوری ذات ہوتی ہے🍂
میں نے سیکھے نہیں انداز، زمانے والے
میں اداکار جو ہوتا، تَو فرشتہ ہوتا
.
🍂
اُمید چاہے جتنی بھی خوش آئند کیوں نہ ہو
ٹوٹ جائے تو توڑ دیتی ہے🍂
تنہائی تکلیف دہ ہے، لیکن یہ ان لوگوں سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے جو آپ کو صرف اپنے فارغ وقت کی یاد دلاتے ہیں🍂
.
➖ محمود درویش
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain