Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

"مشورہ"
ھماری تمہاری محبت کی
کلینیکل موت ٫ واقع ھو چکی ھے
نہ جانے
معذرتوں اور عُذر خَواھیوں کا مصنُوعی تنّفس
اِسے کب تک زندہ رکھے گا۔
.
بہتر یہی ھے
کہ ھم منافقت کے اِس پَلگ کو ٫ اُتار پھینکیں
اور ایک خُوب صُورت جذبے کو
باوقار موت مَرنے دیں
.
"پروین شاکر"🍂

TIM_COOK
 

اِنسان کو زِندگی میں شاید مُحبت کرنے والے کی اِتنی ضرورت نہیں ھوتی ، جِتنی اُُسے سمجھنے والے کی ھوتی ھے
.
"جارج آرویل"🍂

TIM_COOK
 

کل ہمارے پاس آزادی کی کمی تھی، آج ہمارے پاس محبت کی کمی ہے، میں کل سے ڈرتا ہوں کیونکہ ہم میں انسانیت کی کمی ہوگی۔ ➖
محمود درویش

TIM_COOK
 

طوفان کی سی تیزی سے
زندگی کی ہولناک لہروں کا رخ ہماری جانب تھا
چاہتے تو کسی محفوظ جگہ کو ٹھکانہ بنا سکتے تھے
لیکن ہم کھلے دل کے لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قسمت میں لکھی دشواریوں کا کھل کر استقبال کیا!
🍂

TIM_COOK
 

منزل قریب آئی تو رستہ نہیں رہا
ایسے میں اب وہ ہم سے وابسطہ نہیں رہا
ہر چیز بکاوؔ ہے بازارِ عشق میں
پر دام اب وفا کا سستا نہیں رہا
جس کے خیالوں سے کبھی فرصت نہ تھی ہم کو
وہ جس میں ہو ایسا کوئی سپنا نہیں رہا
حبیب بھی
رقیب بھی
دشمن بھی
دوست بھی
سب ہی رہے مگر کوئی اپنا نہیں رہا
اب خود سے شکایت ہے اور خود سے ہیں گلے
میں سب کا یوں ہوا کے خود کا نہیں رہا🍂

TIM_COOK
 

کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
🍂

TIM_COOK
 

اسے خبر تھی اندھیرے میں پھول کھلتے ہیں
وہ آدھی رات میں مجھکو جگایا کرتی تھی
وہ جاگتی تھی میرے ساتھ صبح ہونے تک
مجھے سلا کے اسے نیند آیا کرتی تھی
میں جاگتا تھا کسی دوسرے کنارے پر
وہ پانیوں میں ستارے بہایا کرتی تھی🍂

TIM_COOK
 

تری مدد کا یہاں تک حساب دینا پڑا
چراغ لے کے مجھے آفتاب دینا پڑا
.
تعلقات میں کچھ تو درار پڑنی تھی
کئی سوال تھے جن کا جواب دینا پڑا
🍂

TIM_COOK
 

نومبر کی سرد شام ہے
شال تو اس نے اوڑھی ہوگی
.
آدھی چائے پی لی ہو گی
آدھی عادتاً چھوڑی ہو گی
.
میری یاد اور اسے۔۔۔۔۔
ارے نہیں نہیں!
اتنی فرصت تھوڑی ہوگی🍂

TIM_COOK
 

رات کتنی افسردہ ہو سکتی ہے جب آپ کچھ کھو دیتے ہیں جس کی آپ کو عادت ہو🍂

TIM_COOK
 

کر سکتے تو اپنی ذات سے یہ عدل کرتے
اپنے اندر سے کاش۔۔۔۔۔۔ اس کاش کو بے دخل کرتے🍂

TIM_COOK
 

جب تک اس دنیا میں عورت، شراب اور پھول موجود ہیں انسان ضرور بہکیں گے اور بہکا ہوا انسان عورت شراب اور پھول سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے۔
.
سعادت حسن منٹو🖤🍂

TIM_COOK
 

" وہ مُجھ سے لا تعلقی کی اِنتہا پر ہے مگر ، دِل ہے کہ ؛ اُس سے رابطے کو مرا جا رہا ہے! ۔ " 🙂🖤

TIM_COOK
 

پہلے وہ آپ کے لیے مرتے ہیں، پھر وہ آپکے ساتھ مرنا چاہتے ہیں، آخر میں وہ آپ کو اکیلے مرتے ہوئے چھوڑ دیتے ہیں! 🖤
.
- ماریو بینیڈیٹی

TIM_COOK
 

میں چاھتا ھُوں کہ ایک شخص ھو ، کم از کم ایک شخص ، جس سے میں ھر چیز کے بارے میں اِس طرح بات کر سکوں جیسے میں خود سے بات کرتا ھُوں۔
.
"دوستوفسکی"

TIM_COOK
 

"جُوئے شیر"
ذرا اے راھرو !! اک زرا بات سُننا
میں پربت پار کا نادار بندہ
تیری بستی کی جانب آ گیا ھُوں
.
کہ ایک نازک بدن شیریں سُخن نے
حریری پیراھن مانگا ھے مجھ سے
تجھے کچھ علم ھے اِن وادیوںمیں
کوئی ریشم کے کیڑے پالتا ھے؟؟
🍂

TIM_COOK
 

میں محبت کے اُن دِنوں کو بھی جانتا ہوں، جب پاؤں زمین پر نہیں لگتے، اور اُن دِنوں سے بھی واقف ہوں جب پاؤں تلے زمین نہیں رہتی🥀🍂
.
شب بخیر 🖤

TIM_COOK
 

I read these lines somewhere and really felt that..
جو جتنا تمہارا ہے، تم بھی اس کے اتنے ہی رہو
زیادہ دل کی غلامی میں عزت کی نیلامی ہو جاتی ہے🍂

TIM_COOK
 

ہمیں تو چاند ستاروں کو رسوا کرنا تھا
سو جان بوجھ کے اک روز ڈھلنا بھول گئے
.
جو رسی کے پل پہ چلتے تھے
پڑا وہ وقت کہ سڑکوں پہ چلنا بھول گئے
🍂

TIM_COOK
 

اگر یہ عشق ہے تو پھر , وہ شدتیں کہاں گئیں ؟
اگر یہ وصل ہے تو پھر , محال کیوں نہیں رہا؟
کہیں سے نقش بجھ گئے , کہیں سے رنگ اُڑ گئے
یہ دِل تیرے خیال کو , سنبھال کیوں نہیں رہا ؟
🖤🍂