Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

_ہزاروں محبتیں نچھاور ہوں گی
_مگر ہم جیسی شدتیں نہ ملیں گی
🥀🖤

TIM_COOK
 

تم ہاتھ تھام لو تو
تھکاوٹیں سکون ہو سکتی ہیں
خسارے سارے نفع ہو سکتے ہیں
.
تم ہاتھ تھام لو تو
عمر کبھی ضائع نہیں ہو گی
ہم کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے!!
🖤🦋

TIM_COOK
 

خدا نے آپ کو مجھے دیا، تاکہ میں آپ کے ذریعے اپنے گھناؤنے گناہوں کا کفارہ ادا کر سکوں۔_____🚶🖤
.
ماضی کے دریچوں سے

TIM_COOK
 

اُسے مُیسر ہیں مُحبتیں جہاں بھر کی ۔۔۔ وہ کیسے سمجھے گا کِسی ایک کے بِچھڑ جانے کا دُکھ 🍂

TIM_COOK
 

حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی
انسان سارے ہی خوبصورت ہوتے ہیں مگر بہار کی خوشبو کسی کسی میں سے آتی ہے😇🖤

TIM_COOK
 

" انتساب "
.
اُن حسیناؤں کے نام
جن کی آنکھوں کے گل
چِلمنوں اور دریچوں کی بیلوں پہ
بیکار کِھل کِھل کے مُرجھا گئے ھیں
.
اُن بیاھتاؤں کے نام جن کے بدن
بے محبت ریا کار سیجوں پہ
سَج سَج کے اُکتا گئے ھیں
.
"فیض احمّد فیضؔ"🖤🍂

TIM_COOK
 

اک خیال___
اکثر سگریٹ پیتے ہوئے منہ میں عجیب سے کڑواہٹ گھل جاتی ھے
میں سمجھ نہیں پاتا کہ وہ غیر معیاری تمباکو کی ہوتی ھے یا پھر زندگی کی_
خیر تم کیسے جانتی ہو گی، تم سگریٹ جو نہیں پیتی ہو_
پیتا تو شاید میں بھی نہیں ہوں بس کچھ دیر کے لئے دھوئیں سے کچھ چیزوں کو دھندلا کرنے کی کوشش کرتا ہوں_
کیا کہہ رہی ہو_
سگریٹ برا ہے_؟
ایسا تو نہیں ہے، ہم بہت سے کام جو کرتے ہیں ان میں سے سگریٹ کم تر برا ہے_
کیا تم سگریٹ پینا چاہتی ہو_؟
ہاں جانتا ہوں تم انکار کرو گی_
پر یقین مانو!
میں نے اس دنیا میں ایسی کوئی لڑکی نہیں دیکھی جس کی آنکھوں نے مجھ سے کہا ہو کہ وہ سگریٹ پینا پسند نہیں کرتی ہیں_
زیادہ تر آنکھوں نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار تو ضرور سگریٹ پینا چاہتی ہیں_🖤🍂

TIM_COOK
 

پچھلے ہفتے جو سکرین شاٹ بھیجا تھا
میری ایک سہیلی پوچھ رہی تھی
یہ جو فرشتے کندھوں پہ بٹھا رکھے ہیں
اس کو نہاتے ہوئے دیکھتے ہوں گے
ان سے پردہ کیسے کرنا ہے؟
.
اور اپنا کچھ سنانا
سب اچھا چل رہا ہے نا ؟
یہ جو مسلسل بچے اور عورتیں مر رہی ہیں
صحیح سلامت جنت تک پہنچ رہی ہیں نا ؟
.
یار ایک درخواست تھی جو مجھے خود بھی کرنی تھی
جان لینے کو جو عزرائیل کو بھیجو گے
اور اس کے عوض اسے اجرت بھی تو دینی ہو گی
وہ مجھے دے دو یونیورسٹی کی فیس بھرنی ہے
بدلے میں خودکشی میں خود کر لوں گا
.
میں نے خدا کو ای میل کیا ہے🙂🍂

TIM_COOK
 

میں نے خدا کو ای میل کیا ہے
گلی کے نکڑ والے اقبال کا گھوڑا بیمار ہے
وہی واحد کفیل اور ساتواں فرد ہے گھر کا
.
چڑیا اور چڑے کی پرسوں شادی ہے
دور دور سے پرندے آئیں گے
بارش مت کرنا
.
جس نمبر سے کل تمہیں مسڈ کالز آئیں
ایک بیوہ کا نمبر ہے
ہو سکے تو بیک کال کر لینا
.
چھلیاں بیچنے والا ناصر سڑک سے گزرتی
فارچونر کو للچائی نظروں سے روز دیکھتا ہے
اس کو منع کرو خواب کیوں دیکھتا ہے؟
.
پھیجے کے بیٹے نے بٹنوں والے نوکیا پر
آئی فون کی بیل لگا رکھی ہے
اس کا دل کون سمجھے گا ؟ 🙂🍂

TIM_COOK
 

سگریٹ پینے سے کینسر تب تک نہیں ہوتا، جب تک گھر والے سگریٹ پیتے نہ دیکھ لیں۔ 🚬

TIM_COOK
 

ہائے وہ آنکھیں، جو تعبیر کا رَستہ دیکھیں
ہائے وہ خواب، جو مِسمار ہوا کرتے ہیں 🍂🥀

TIM_COOK
 

احساس و مروت کے روندے ہوۓ ہم لوگ
کچھ کہ بھی پاۓ تو فقط اتنا کہ چلو خیر🍂

TIM_COOK
 

یونہی کوئی مِل گیا تھا
سَرِ راہ چلتے چلتے
وھیں تَھم کے رہ گئی ھے
میری رات ڈھلتے ڈھلتے
.
جو کہی گئی نہ مجھ سے
وہ زمانہ کہہ رھا ھے
کہ فسانہ بن گئی ھے
میری بات چلتے چلتے
.
شبِ انتظار آخر
کبھی ھو گی مختصر بھی
یہ چراغ بُجھ رھے ھیں
میرے ساتھ جلتے جلتے
.
شب بخیر🖤🍂

TIM_COOK
 

بُھولتا کون ھے ؟؟
بُھولتا کون ھے ؟؟
وقت کے گھاؤ کو
ھجر کے تند طوفان کی بے یقیں لہر میں
وصل کے خواب کی ڈوبتی ناؤ کو
بُھولتا کون ھے ؟؟
اپنے قاتل کے خدوخال کو
دُکھ اُٹھائے دِنوں اور ماہ و سال کو
بُھولتا کون ھے ؟؟
عمر کی شاخ پر کِھلنے والی
اُس اک اولین شام کو
بےسبب جو لگا اُس الزام کو
"پھر تیرے نام کو"
بُھولتا کون ھے؟؟
🍁🕟

TIM_COOK
 

نہـیں ہــے کُـچھ اور بھـی درکار ہمـــیں
اپــنی تنـــہائی ہــی بـــــس کافــی ہــے
ســرد مـوسـم کـی افـسردگی مٹـانـے کو
ایـک کـپ گــرم چــائـے ہـی کافـــی ہــے🖤✨

TIM_COOK
 

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں 💯🖤✨

TIM_COOK
 

Jo tum se muhabbat karta hai wo tum se har mudde pe baat karega aur jo tumhare sath waqt guzari kar raha hai wo tum se sirf muhabbat ki baat karega
.
Read somewhere and really felt that🙂💯

TIM_COOK
 

یاروں کے سکھ بھی اور غم بھی تیری یادوں کے یہ موسم بھی🍁🖤

TIM_COOK
 

میرے عجیب خواب ہیں
مین اپنی شادی پہ صرف بیوہ اور یتیم بچوں کو بلوانا چاہتا ہوں تاکہ ان کو اچھا کھانا کھلا سکوں اور ساتھ البم بنوا سکوں جو میری زندگی کی ایک الگ یادگار رہے۔ 🔥♥️

TIM_COOK
 

مجھے محسوس ہوتا ہے
کہ مجھ سے
یقیناً اِک جسارت
ہوگئی ہے،
تمہیں کوئی
شکایت تو نہ ہوگی
مجھے تم سے محبت
ہوگئی ہے۔
.
__جون ایلیا 🍂