سخت مُشکل تھا تیرے دَر سے پلٹنا سو ہم
اپنی آنکھیں تیری دہلیز پہ چھوڑ آئے ہیں
🍂
کچھ نقش تری یاد کے باقی ہیں ابھی تک
دل بے سر و ساماں سہی ویراں تو نہیں ہے
🍂
جس دن تمہارے دروازے پر پھول رکھے ہوں
تو سمجھ جانا مجھے تمہارے گھر کا پتہ مل چُکا ہے
🍃
حیرت ہے مجھ کو اپنی محدود سوچ پر
ہم تیری جستجو سے آگے نہ جا سکے
🍂
تعلقات ذیادہ گہرے نہ ہوں تو ہی بہتر ہے....
آئینے سے جتنے ذیادہ قریب ہو گے اُتنی ذیادہ خامیاں نظر آئینگی....!!!
ہماری فطرت میں نہیں تماشہ کرنا سب جان کر انجان رہنے کا ظرف رکھتے ہیں______!!✌️🖤
فضول خرچی کی بے شمار قسمیں ہیں
سب سے بدترین فضول خرچی اُن جذبات کی ہوتی ہے
جو کسی ایسے شخص پر نچھاور کیے جائیں جسکا وہ مستحق ہی نہ ہو
🍂
ہر وہ شخص جس نے تمہیں بے مول سمجھا_
وہ تمہاری روشنی کا حقدار کبھی نہیں تھا،
تمہاری معصومیت، تمہارا خلوص،
تمہاری محبت ایک قیمتی خزانہ ہے،
اُسے ہر بار غلط لوگوں پر ضائع مت کرو،
وقت سکھاتا ہے کہ کن لوگوں پر دل کھولنا ہے اور کن پر دروازہ بند رکھنا ہے
✔️
نئے نئے تھے وہ دن تُجھ سے دُور ہونے کے...!!
ٹھہر ٹھہر کے میرا پہلا سال گُزرا تھا
🍂
In English...!!
Dark Circles...!!
اِن اُردو...!!
جانے والوں کا عَکس آنکھوں میں رہ جاتا ہے...🙂🖤
ہمارے جسموں کا خاک ہونا تو ٹھیک ہے پَر
تمہاری آنکھوں تمہارے ہونٹوں کا کیا بنے گا
🍂
عجب طرح کی گُھٹن ہے، ہَوا کے لہجے میں 🍁
اک دن فضا میں گونجیں گے ہر سمت قہقہے
اک دن اداسیوں کی دوا ڈھونڈ لیں گے لوگ
🍂
رات کے اس پہر ، چاند نے چھیڑی ھے غَزل
رَقص کرتا ھُوا اُترا ھے ، تَخیّل تیرا
🍂
یہاں سب ہارے ہوئے ہیں
کوئی اپنوں سے تو کوئی اپنے آپ سے
🍂
کچی عُمروں کی محبت میں خسارہ ہے بڑا
بات بڑھ جائے تو ، بڑھاپا اُتر آتا ہے
🍂
لاحاصل کیا ہے
اُس کا چہرہ، اُس کی آواز ، حتیٰ کہ وہ بھی
🍂
یعنی تم بھی بہار جیسے ہو، چھوڑ جاؤ گے ہرا بھرا کر کے
🍃
ہم مِلیں گے
کِسی اور آسمان کے نیچے
خاک سے اٹے ہُوئے کِسی اٙن دیکھے دیار میں
اجنبی قیام گاہوں کے درمیان
موسلا دھار بارش میں
کِسی موڑ پر
لیمپ کی زرد روشنی کے نیچے
ٹین کی چٙھتوں کے مُسلسل شور میں
اور نہیں مِل پائیں گے
ہمیشہ کی طرح
🍂
مختصر یہ کہ ہر رنگ جچتا ہے تم پر
حتیٰ کہ وہ بھی جو تم نے بدل رکھا ہے
🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain