فلسفے، پڑھائی، لوگ، ریاضی، سوچیں، دنیا
میرے اپنے مسائل تھوڑے ہیں، تم محبت اٹھا لائے ہو
🍂
کیا ضروری ہے؟
کہ ہر روز ملیں ہم دونوں
ہم جہاں گاؤں بسائیں
وہاں اک "جھیل" بھی ہو ؟
کیا ضروری ہے؟
محبت تیری " تکمیل" بھی ہو؟
🍂
ہماری دستیابی کو تم زحمت سمجھتے ہو
کریں گے ہم بھی کنارہ ذرا سی دیر باقی ہے
🍂
بینائیوں کو کھا گئیں دیمک کی ٹولیاں
آنکھوں سے آج بھی تیرا چہرہ نہیں گیا
🍂
لاکھ خوبصورت مناظر ہوں میرے سامنے مگر
میں پھر بھی تم ہی کو دیکھنا چاہوں گا
🍂
"تیری جدائی کے بعد اب کوئی چیز مجھے لبھاتی نہیں"
مگر اچھا تو یہ ہوتا ہم اک ساتھ رہتے
بھری رہتی تیرے کپڑوں سے الماری ہماری
🍂
ہم وہ زباں دراز ہیں جن کا تیرے لیے
خامـوش بیٹھنـا ہـی بڑا احترام ہــے
🍂
جب مایوسی بار بار ہوتی ہے تو لوگ دل سے گر جاتے ہیں، پھر آنکھ بھی انہیں دیکھنا چھوڑ دیتی ہے
🍂
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے!
🍂
"جب کسی حسین دوشیزہ کو شوہر کے ساتھ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے میری حق تلفی ہوئی ہے!"
جون ایلیا
اُس کی آنکھوں کی رنگت بارش کے بعد سیراب ہوتی بنجر زمین جیسی تھی
🍂
تجھ کو بھی مری ذات سے ہمدردی ہے
یار تجھ سے تو محبت کی توقع تھی مجھے
🍂
محبت کبھی ماضی کا حصہ نہیں بنتی
یہ ہوتی ہے اور رہتی ہے
آپ شہر بدل لیں ملک چھوڑ دیں
زندگی میں بڑ ی سے بڑی تبدیلی لے آ ئیں
خود کو مصروف کر لیں
لیکن محبت اپنی جگہ سے زرہ برابر بھی نہیں ہٹتی
محبت اور move on کا آپس میں کوئی تعلق نہیں
آپ چا ئے یا کافی پیتے ہوئے
کسی کہانی یا فلم میں
کرداروں کو دیکھ کر
کوئی ادھوری نظم پڑھ کر
اور یہاں تک کے راہ چلتے
کسی بوسیدہ کاغذ کے ٹکڑے پر بھی
محض محبت لفظ لکھا ہوا پڑھ لیں
تو آپکے ذہن میں اسکا چہرہ آجائے گا
🍂
محبت..؟
عمر بھر کے ہجر کی..
چھوٹی سی اجرت ہے..
-
ذرا سا معاوضہ ہے بس
🍂
آپ ہمیشہ دو اختیارات کے درمیان رہ جاتے ہیں : یا تو آپ تنہائی سے مر جاتے ہیں جبکہ آپ صحیح شخص کا انتخاب کرتے ہیں یا پھر ساری زندگی غلط انسان کے ساتھ ختم کر دیتے ہیں
🍂
ہم تھے کب کانچ کہ گرنے کا تکلف کرتے
دل نما تھے کسی سینے میں پڑے ٹوٹ گئے
🍂
آ دیکھ زندگی! تجھے کس حوصلے سے ہم،
جب بسر نہ کر پائے تو پھر جھیلنے لگے
🍂
"نہیں مرتا کوئی
سب بہانے ہیں"
وہ ٹھیک کہتا تھا
میں مر نہیں گیا
مگر مری ہنستی آنکھیں؟
مگر مرا جیتا جاگتا دل؟
🍂
اِتنے بِھی نادان نہیں ہم
ہم کو پَڑھنا آتا ہے
کون سا لہجہ دِل کی دُنیا
کون سا دُنیا داری ہے...🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain