Meiny zindgi me sabsy ziada jo kam kia ha wo "Intezaar" ha, kbhi kisi achy lamhy k thehar jany ka, kbhi kisi dua ki qaboliat ka or kbhi kisi buht khas k laut any ka 🍂
"ایک آئرستانی بد دُعا ہے، جسے وہ دُعا کے انداز میں دیتے ہیں۔ 'جو ہمیں چاہتے ہیں چاہتے رہیں۔ اور جو نہیں چاہتے خُدا اُن کے دل ہماری طرف موڑ دے، اور اگر وہ اُن کے دل نہیں موڑنا چاہتا، تو اُن کے گُھٹنوں کو موڑ دے، تاکہ ہم اُن کی لنگڑی چال سے پہچان لیں'"❤️🩹
الفاظ کا ذائقہ سنبھال کر رکھو۔ کبھی اِتنے کڑوے نہ ہو جاؤ کہ لوگ تُمہیں تھوک دینے پر مجبور ہو جائیں، اور کبھی اِتنے میٹھے بھی نہ بنو کہ لوگ تُمہیں آسانی سے نگل جائیں۔ زندگی کا حُسن اعتدال میں ہے—جہاں بات تلخی سے کڑواہٹ نہ بنے اور مٹھاس چاپلُوسی نہ لگے۔ اصل کمال یہی ہے کہ زبان دل کی گواہی دے اور وقار شخصیت کی پہچان بنے 🍂
پھر مجھے اپنے دل سے لگا لو، اُس دل سے جو تنہائی کے زہر اور ترک کیے جانے کے داغ کو خوب پہچانتا ہے۔ میں تمہارے سینے کی دھڑکنوں میں پناہ لینا چاہتا ہوں، جہاں ہر دھڑکن مجھے یہ یقین دلائے کہ اب جدائی کا کوئی خوف نہیں۔ تمہارے دل کی تھکن میرے دل کی وحشت کو سہلا دے، اور ہم دونوں کے زخم ایک دوسرے کی قربت میں مرہم پائیں۔ آؤ، ہم اپنی شکستہ کہانی کو لمس کے کاغذ پر پھر سے نئی محبت کے حروف میں لکھیں 🍃