رہی زندگی تو ______ شہرِ ظلمت میں
چراغ بانٹیں گے بے حساب بانٹیں گے
🍂
فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے،، محترمہ
ہمارے ساتھ جو رہا،، قرار میں نہیں رہا
🍂
ماں کا پیار خُدا کی رحمت کا عکس ہے
🍃
ہر انسان کے پاس ایک سایہ دار انسان ضرور ہونا چاہیے کہ جب آپ اس دنیا سے ، تعلقات سے ،معاملات سے تھک جائیں تو اس کے سائے میں چند لمحے بیٹھ سکیں. جہاں کوئی خوف نہ ہو، جہاں عزت ہو ،مان ہو، جہاں اس کو معلوم ہو کہ یہاں کی گئی اور کہی گئی ہر بات ہر درد یہیں دفن رہے گا
❤️🩹🌸
کوئی بھی ایسا نہیں ہوتا جو کسی خاص کی کمی کو پورا کر سکتا ہے ۔ دوسرا سورج آپ کا سورج ہو ہی نہیں سکتا بھلے وہ آپ کے لئے کتنی ہی شدت سے چمک رہا ہو
✔️
کبھی کبھی دل کو بہلا دینا صحیح ہوتا ہے، ہر ضد سکون نہیں دیا کرتی
✨
اتنا کبھی میں خود کو میسر نہیں رہا، جتنا میں رائگاں ہوا ہوں تیرے ہاتھ سے
🍂
دلوں میں ویرانیوں کا بسیرا ہے
🍂
اندر اپنے نا جانے کیا کیا الجھا پڑا ہے
🍂
جس میں تو شامل تھا وہ کچھ اور تھا' طرزِ حیات
اب جو گزرے ' جا رہی ہے زندگانی اور ہے
🍂
محبت جس پر نظرِ کرم کردے پھر اسکا ہر دن بہشت سے
قریب تر ہے
🍃
یادوں سے لڑ کے اور تھک ہار کے سوئے کوئی
اور پھر خواب میں منظر وہی پرانے دیکھے🖤"ـ
مجھے حیرت ہے کہ
وصل کے چند سالوں میں
تمہیں میں نے کس قدر
حافظے میں رکھا
کس قدر چاہا
اور اب دکھ ہے
بہت غم ہے کہ
وہی یادیں میرا دل
نگلتی جا رہی ہیں 🖤🥀"ـ
محبت کسی کی ملکیت نہیں، اور نہ ہی خود کسی کی ملکیت بن سکتی ہے۔
〰️خلیل جبران🤍
وہ لڑکی پرکھوں کی جنگ میں صلح کے پہلے خط جیسی
🍃
زیر بحث آئے محبت کی کہانی کسی روز
اور یکلخت کوئی مجھ کو تمہارا کہہ دے
🍃
یہ جو ہم ہیں خاموشیوں میں گمشدہ لوگ
پھولوں کی طرح کھلتے اگر آرزوؤں میں نہ الجھتے..!!
🍂
افسانہائے شوق سناتا ہوں میں اسے
جو عالم خیال میں بھی رو برو نہ ہو
-
ہے کائنات گرد ره کاروان عشق
وہ دل ہی کیا جس میں تری جستجو نہ ہو
🍂
ہر دل میں تنہائی کا ایک کونا ہوتا ہے جس تک کوئی نہیں پہنچ سکتا
✨🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain