جب کیفی خلیل نے کہا: "تیری آنکھوں میں بستا ہے میرا جہاں" جب فیض نے لکھا: "تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے" جب نصرت فتح نے سنایا: "آنکھیں دیکھی تو میں دیکھتا رہ گیا" . تو میں نے شدت سے محسوس کی ۔۔۔ تمہاری اٹھتی ہوئی نظریں میری طرف۔۔🍂
آ گئی فصلِ سُکوں ٫ چاک گریباں والو !! سِل گئے ھونٹ ٫ کوئی زخم سِلے یا نہ سِلے دوستو !! بزم سجاؤ کہ بہار آئی ھے کِھل گئے زخم ٫ کوئی پُھول کِھلے یا نہ کِھلے . "فیض احمّد فیض"🍂
" کُچھ لوگ مُحبت کے لِیے بنے ہی نہیں ہوتے ، بس دو چار دِن کِسی کو اچھے ہی لگ سکتے ہیں لیکن مُحبت نہیں ہوتی اُن سے ، اور شاید میرا شُمار بھی اُنہیں لوگوں میں سے ہے🍂
غم جہاں ھو ، رُخ یار ھو ، کہ دَستِ عُدو سُلوک جس سے کیا ، ھم نے عاشقانہ کیا وہ حیلہ گر ، جو وفا جُو بھی ھے ، جفا خُو بھی کیا بھی فیضؔ تو ، کس بُت سے دوستانہ کیا . "فیض احمّد فیضؔ"🖤
کیا ہوگا اگر ہم منطق سے آگے بڑھیں...؟؟ اور تم مُجھے لِکھو...!! تم کیسے ہو...؟؟ اور میں تمہیں بے ساختہ جواب دُوں...!! میں تُمہارے بغیر ٹھیک نہیں ہوں...🖤 . صبح بخیر✨
شام کاوقت کچاپکاراستہ میراہونڈا 125 ہریالی چارسُو پربتوں کےنظارے مٹی میں کھیلتےبچے پانی میں تیرتی کشتیاں وہ تربیلہ کاپانی اورنیلگوں آسماں۔ تربیلہ جھیل اورمیں 🖤🍂
’’ایک سب سے خطرناک چیز اپنے گناہوں کو نہ جاننا ہے۔ غرور آپ کی روح کو بھر دیتا ہے اور آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ نے کوئی گناہ نہیں کیا، آپ کی زندگی میں ایسے گناہ ہیں جو آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ اس کا ادراک کرو۔اور تم نہ اندھے ہو اور نہ ہی بیوقوف، تم صرف مغرور ہو اور اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہو۔ 🖤🍂