Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

کسی کا آپ پہ بھروسہ کرنا، چاہے جانے سے زیادہ قیمتی احساس رکھتا ہے۔ خوشی ہمیشہ آپ کے اندر ہی کہیں مکین ہوتی ہے، بس اسے پہچاننے کی ہی دیر ہوتی ہے کہ بے رنگ زندگی میں رنگ بھرنے لگتے ہیں۔🤍✨

TIM_COOK
 

" زندگی ہم تیرے کُند ذہن سے شاگرد جنہیں
کچھ سوالات سمجھنے میں بہت دیر لگی
کون دشمن ہے۔؟کسے دوست سمجھنا ہے یہاں۔؟
ہم کو حالات سمجھنے میں بڑی دیر لگی "
🥀✨🖤

TIM_COOK
 

رہنے دے ذکر سود کسی اور وقت پر
راہ وفا میں میرے خسارے کی بات کر
معیار کے نہ مجھ کو کم و بیش میں پرکھ
تجھ کو اگر قبول ہوں سارے کی بات کر✨💯

TIM_COOK
 

ایک پاکیزہ ضمیر، ایک پرسکون روح، اور ایک باوقار دل آپ کی خوشی کے لیے کافی ہے۔🖤🔥🥀🙂

TIM_COOK
 

ایک حد کے بعد انسان سب کچھ چھوڑ دیتا ہے شکایت کرنا منانا اور پھر من ایسا ہوجاتا ہے کہ کوئی انسان بات کرے تو بھی ٹھیک، نہ کرے تو بھی ٹھیک💯

TIM_COOK
 

یہ سرد رات، یہ آوارگی، یہ نیند کا بوجھ
ہم تیری چھاؤں میں ہوتے تو سو گئے ہوتے 🖤

TIM_COOK
 

".....پھر وہ وقت آتا ہے جب گزرے دنوں کو یاد کر کے کچھ دن اور گزارے جاتے ہیں اور پھر نہ ہم رہتے ہیں اور نہ گزرے دن🙂✨

TIM_COOK
 

تیری مشکل کا کوئی حل تو نہیں ہے میرے پاس
تیری مشکل پہ کہیں بیٹھ کے رو لیتے ہیں✨🍁

TIM_COOK
 

میری وسعت کا بھی اندازہ بہت مشکل ہے
ایک قطرہ ہی سہی، ہُوں تو سمندر جیسا
.
میں نے اعصاب کو پتھر کا بنا رکھا ہے
ایک دل ہے کہ جو بنتا نہیں پتھر جیسا

TIM_COOK
 

جنت کے تذکرے میں بڑا لطف تھا مگر
ہم زن گزیدہ لوگ تھے، حوروں سے ڈر گئے😑💯

TIM_COOK
 

چارلی چپلن نے حاضرین کے سامنے ایک نکتہ بیان کیا اور پورا مجمع ہنس پڑا…!!!! اس نے پھر وہی جملہ دہرایا؛ مگر اس بار کچھ لوگ ہی ہنسے…!!! اس نے تیسری بار وہی جملہ کہا اور اب کی بار کسی کی ہنسی نہ نکلی…!!! وہ کچھ دیر رکا اور پھر ایک بہت خوبصورت جملہ کہا:
"اگر تم ایک ہی بات پر کئ بار نہیں ہنس سکتے؛ تو پھر ایک ہی غم یا ایک ہی واقعے کو لے کر بار بار کیوں روتے رہتے ہو...؟؟ میرے پیارو!! اپنی زندگی کے ہر ہر لمحے سے لطف اندوزی کرو"۔
.
(عربی سے ترجمہ)

TIM_COOK
 

تجھ کو لگتا ہے دغا باز ہے ساری دنیا...
کیا پتا قرب میرا تیری راۓ بدل دے🍁

TIM_COOK
 

ساری وادی ہی دِلنشین لیکن
اُس کی باہوں کا خُمار اپنی جگہ🖤✨

TIM_COOK
 

کلیوں کی طرح پُھوٹ ٫ سَرِ شاخِ تمنا
خُوشبو کی طرح پھیل ، چمن تا بہ چمن تُو
نازل ھو کبھی ذھن پہ ، آیات کی صُورت
آیات میں ڈَھل جا ، کبھی جِبریلِ دَھن تُو
"محسن نقوی"

TIM_COOK
 

ہم ایسے ہندہ مزاجوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں
جنہیں کلیجہ بھی چبانے کی تمیز نہیں 😑💯

TIM_COOK
 

کوئی مُرسل یا دُعا یا کوئی آیت بھی اُتار
لشکرِ عشق کے حصے کی حمایت بھی اتار
.
تُو محبت کا طرف دار، یقین است، یقیں
پر تُو بندے سے محبت کی روایت بھی اتار
.
کب کہاں کون سی منزل پہ اسے دھڑکا ہو
دل دیا ہے تو درِ دل پہ ہدایت بھی اتار
.
میں ہوں تمہید کا قائل مِرے مالک مجھ پر
شعر کہنے سے پہل شعر کی غایت بھی اتار
.
یا تُو اس عشقِ مجازی کو پرے رکھ مجھ سے
یا کسی طور تمنا پہ عنایت بھی اتار🖤✨

TIM_COOK
 

یادیں ھمارے پسندیدہ لمحات کی لاشیں ہوتی ہیں، مگر ہم اُنکو دفناتے نہیں کیونکہ ھمیں اُن کے مرنے کا یقین ہی نہیں آتا✨🥺🤍

TIM_COOK
 

اکیلے کھڑے رہیں، مضبوط بنیں، اور کسی کو اپنی کمزوری کا احساس نہ ہونے دیں، چاہے کچھ بھی ہو جائے.💯🫤✨

TIM_COOK
 

گاوں صرف ایک جگہ نہیں ہیں، وہ ایک احساس ہیں - سادگی، گرمجوشی اور تعلق کا احساس جو صرف اپنی فطرت اور برادری کو گلے لگانے میں ہی پایا جاتا ہے۔"✨🌚💯🤍

TIM_COOK
 

محبت تمام زبانوں میں اپنا راستہ خود تلاش کر لے گی۔
✨🥺🤍
➖ جلال الدین رومی